قاہرہ میں نئے آر کے ڈبلیو کارخانے کا افتتاح

قاہرہ میں نئے آر کے ڈبلیو کارخانے کا افتتاح

[ 0 ] November 7, 2011 | Building & Construction, Urdu | Share:

Asianet 47158

فرینکنتھال، جرمنی اور قاہرہ، 7 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– 30 ملین ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری

آر کے ڈبلیو گروپ نے مصر میں اپنے پہلے کارخانے کے ذریعے پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔ ادارے نے 16 ماہ سے بھی کم عرصے میں قاہرہ میں اپنی مکمل طور پر نئی مینوفیکچرنگ تنصیب بنائی ہے۔ نئے کارخانے، آر کے ڈبلیو مصر، کا باضابطہ افتتاح 10 نومبر کو حصص یافتگان کے اہل خانہ، ایک اہم صارف، مشین فراہم کنندگان، مصری حکومت کے نمائندگان اور آر کے ڈبلیو بورڈ آف مینجمنٹ کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

آر کے ڈبلیو نے مینوفیکچرنگ کی عمارت، گودام اور انتظامی دفاتر پر 30 ملین امریکی ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے جو “مدینۃ السادس من اکتوبر” کی زمین کے 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ جس صنعتی پارک میں ہمارا پلانٹ واقع ہے وہ قاہرہ سے 35 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے اور اہرام مصر سے محض چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مقامی ماہرین کے لیے جرمن معلومات

ابتداء میں کارخانے میں تقریباً 40 مقامی افراد ملازم ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر مینوفیکچرنگ تنصیب میں جدید ایمبوزنگ کلینڈر اور نکاسی لائن شامل ہے۔ اِس وقت جرمن ماہرین مقامی کارکنوں کو تربیت دے رہے ہیں اور پیداواری سلسلے کے آغاز کے لیے تیار کر رہے ہیں۔

آر کے ڈبلیو کا نیا کارخانہ پروکٹر اینڈ گیمبل کے مصری ڈائپر مینوفیکچرنگ کارخانے کے قریب واقع ہے۔ پروکٹر اینڈ گیمبل معروف عالمی صارفی مصنوعات بنانے والے اداروں میں سے ایک ہے جو اپنے معیار اور خدمات کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے۔

بچوں کے تحفظ کی مصنوعات کے کاروبار کی توجہ ان شعبوں میں آگے بڑھنے پر مرکوز ہے جہاں بچوں کو ہر جگہ صحت مندی و خوشی کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد میں مدد دی جائے۔

پروکٹر اینڈ گیمبل ڈائپر کی تیاری کے لیے فلمیں اور غیر اونی مصنوعات کی خریداری کے لیے آر کے ڈبلیو کے ساتھ شراکت داری رکھتا ہے اور آر کے ڈبلیو کو مسلسل تین سے زائد سال “سپلائر آف ایکسی لینس ایوارڈ” سے نواز چکا ہے۔ یہ شراکت داری دنیا کے صارفین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے متحد حکمت عملی پرتخلیق پائی ہے۔

خصوصاً مصر میں یہ آر کے ڈبلیو سرمایہ کری پروکٹر اینڈ گیمبل کے لیے مواد کی فراہمی کو مقامی حیثیت دیتی ہے جو نتیجتاً ڈائپر مواد کے کاربن اثرات کو کم کر تی ہے، مصریوں کی روز مرہ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مصر کی مقامی معیشت کو ترقی دیتا ہے اور اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین کو اپنی پسند کے برانڈ ایک زیادہ تیز اور ماحول دوست رسدی زنجیر کے ذریعے ملیں۔

آر کے ڈبلیو گروپ

آر کے ڈبلیو گروپ  ایک عالمی سطح پر متحرک ادارہ ہے۔ یہ اعلیٰ معیار کی پولی تھلین اور پولی پروپلین فلمیں غیر اونی اور نیٹس تیار کرنے والا معروف بین الاقوامی ادارہ ہے ۔ آزاد و ایک خاندان کا ملکیتی ادارہ ایک مندرج اسٹاک کارپوریشن نہیں ہے۔ آر کے ڈبلیو گزشتہ 54 سے زائد سالوں سے معیار، جدت اور خدمت کے معیارات مرتب کر رہا ہے۔ آج گروپ کے 21 سے زائد مقامات پر 2800 سے زیادہ ملازمین ہیں۔ مالی سال 2011ء میں ادارے نے تقریباً 1.1 ارب ڈالرز کی فروخت کیں۔

ادارہ جاتی سوالات کے لیے رابطہ کیجیے:

آر کے ڈبلیو ایس ای

الیگزینڈرا جیرانیلا

ڈائریکٹر کارپوریٹ مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنز

ناختویدویگ 1-7

67227 فرینکنتھال/جرمنی

ٹیلی فون +49-62-33-87-09-136

فیکس +49-62-33-87-09-138

میل alexandra.jaranilla@rkw-group.com

ذریعہ: آر کے ڈبلیو ایس ای

Tags:

Category: Building & Construction, Urdu

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.