سین کومبس نے ریوولٹ ٹی وی کے لیے گلوبل کاسٹنگ کال کا اعلان کردیا

سین کومبس نے ریوولٹ ٹی وی کے لیے گلوبل کاسٹنگ کال کا اعلان کردیا

September 11, 2013 | General, Urdu | Share:

– 30 ستمبر تک سوشل میڈیا “وی وانٹ یو” گلوبل اوپن کاسٹنگ کال کے لیے وڈیو درخواستیں قبول کی جارہی ہیں

– موسیقی میں نیا نمبر 1 نام اکتوبر میں ٹائم وارنر کیبل اور کوم کاسٹ پر جاری ہوگا

لاس اینجلس، 10 ستمبر2013ء /پی آرنیوزوائر/ –

ریوولٹ ٹی وی کے بانی اور چیئرمین سین کومبس نے آج آن ایئر باصلاحیت افراد کے لیے آج ایک کھلی کاسٹنگ کال کا اعلان کیا ہے۔ اکتوبر میں جاری ہونے والا نیا ملٹی پلیٹ فارم ٹیلی وژن چینل تیرہ سے پچیس سال کی عمر کے درمیان کے موسیقی کے پرستاروں کو تلاش کر رہا ہے کہ وہ اس کے نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کریں۔ آج جاری کی گئی ایک انسٹاگرام وڈیو میں کومبس نے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ 15 سیکنڈ کی آڈیشن ٹیپس جمع کروائیں جس میں واضح کیا گیا ہو کہ وہ ریوولٹ کیوں ہیں۔

کومبس نے کہا کہ “مجھے ایسے افراد کی ضرورت ہے جو بے خوف ہوں اور سچ بولیں۔ نوجوان باصلاحیت۔ نئے چہرے۔ بااسلوب۔ میں اس نسل کے تخلیق کاروں کو مختار بنانا چاہتا ہوں اور فنکاروں کو دکھانا چاہتا ہوں کہ یہ ان کا چینل ہے۔”

درخواستیں ٹوئٹر، انسٹاگرام، وائن، ویمیو، فیس بک یا یوٹیوب پر اپلوڈ کی جا سکتی ہیں لیکن بذریعہ ای میل قبول نہیں کی جائیں گے۔ وڈیو کی تفصیل میں شرکا کو #iamrevolt اور اپنے موسیقی کے انداز کو بیان کرنے والے دیگر ہیش ٹیگ دونوں لازماً استعمال کرنا ہوں گے، جیسے کہ #alternative، #EDM، #hiphop۔ وہ اپنے ذاتی انداز اور موسیقی میں کسی سے متاثر ہونے کو بیان کرنے کے لیے تفصیل یا تبصرے کا حصہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ وڈیو کا اختتام لازماً اس کے ساتھ ہو ” I Am REVOLT۔”

اوپن کاسٹنگ 30 ستمبر کو بند ہو جائے گی جبکہ درخواستوں پر غور اکتوبر کے مہینے میں کیا جائے گا سرفہرست ۔ شرکاء میں سے ایک کو آن-ایئر میزبان کی حیثیت سے ریوولٹ میں تاحیات شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔ یہ اعلان اس موقع پر کیا گیا ہے جب امرت سنگھ کو میوزک اور کلچر ایڈیٹر اور میزبان کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ سبلے اسکولز نئے میوزک نیٹ ورک کے میزبان کی حیثیت سے شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔ مستند موسیقی کی وڈیوز، کارکردگیوں، انٹرویوز، اور خبروں کے ذریعے آن ایئر باصلاحیت ٹیم فنکاروں اور پرستاروں کو پہلے ملٹی پلیٹ فارم نیٹ ورک پر بہتر سے بہترین موسیقی پیش کرے گا – براہ راست، آن ایئر اور سوشل میڈیا کی رفتار پر۔

ریوولٹ ٹی وی کی “وی وانٹ یو” گلوبل کاسٹنگ کال پر مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://youtu.be/FT_VjD9osIE

ریوولٹ میڈیا اینڈ ٹی وی

ریوولٹ، www.revolt.tv، موسیقی میں نیا نمبر 1 نام ہے۔ اکتوبر 2013ء میں نیو یارک، لاس اینجلس اور شکاگو سمیت بڑے شہروں میں کوم کاسٹ اور ٹائم وارنر کیبل پر جاری ہونے والا یہ ملٹی پلیٹ فارم نیٹ ورک آرٹ، ثقافت اور معاشرے پر موسیقی کے اثرات کو بڑھائے گا، اور ہزاریہ نسل کے لیے اہمیت رکھنے والی خبریں پیش کرے گا۔

کثیر پہلو تفریحی پاور ہاؤس سین “ڈیڈی” کومبس کی جانب سے پیش کردہ ریوولٹ کی رہنمائی اعزاز یافتہ ذرائع ابلاغ کی تجربہ کار شخصیات کی ایگزیکٹو ٹیم کی رہنمائی کر رہے ہیں جن میں کیتھ کلنک اسکیلز (ای ایس پی این، وائب میگزین)، اینڈی شون (ٹکٹ ماسٹر، وارنر برادرز، ایم ٹی وی) اور ساتھ ساتھ وال بورلینڈ (کامیڈی سینٹرل، لائف ٹائم ٹیلی وژن) شامل ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ریوولٹ سے منسلک ہو جائیے: ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک اور ٹمبلر۔

روابط:

کائے ڈی رائٹ

وی پی/ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز

kwright@REVOLT.tv

+1-212-500-2235

سارا روتھ مین (42 ویسٹ)

Sarah.Rothman@42West.net

+1-212-277-7555

 وڈیو مع کیپشن: “سین کومبس نے ریوولٹ ٹی وی کے لیے گلوبل کاسٹنگ کال کا اعلان کردیا”۔ وڈیو یہاں دستیاب ہے: http://youtu.be/FT_VjD9osIE

Tags: , ,

Category: General, Urdu