لون اسٹار نے آسٹرو جاپان پراپرٹی گروپ کے تمام جائیدادی اثاثوں کے لیےمکمل-نقد پیشکش کردی

لون اسٹار نے آسٹرو جاپان پراپرٹی گروپ کے تمام جائیدادی اثاثوں کے لیےمکمل-نقد پیشکش کردی

March 7, 2017 | General, Urdu | Share:

نیویارک اور ٹوکیو اور سڈنی، 6 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر / — عالمی نجی ایکوئٹی ادارے لون اسٹار فنڈز نے آج درج ذیل بیان جاری کیا ہے:

“لون اسٹار ریئل اسٹیٹ فنڈ V سے منسوب ایک ادارے نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آسٹرو جاپان پراپرٹی گروپ (اے ایس ایکس: AJA-AU) (“آسٹرو”) کی مجلس منتظمین کو ادارے کی جاپانی جائیداد کے اثاثہ جات کو آسٹرو کے 31 دسمبر 2016 تک کی اصل سرمایہ کاری 1 کے لیے مکمل-نقد کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ تجویز، جسے لون اسٹار فی الفور شروع کرنے کے لیے تیار ہے، آسٹرو اور اسپرنگ انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (“اسپرنگ”) کے درمیان اسپرنگ کی خارجی انتظامی معاہدہ کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی مارکیٹ دستاویزات اور حتمی منظوری کی شرائط کے معاہدہ سے مشروط ہے۔”

1 (آئندہ سال کے آخر میں راؤنڈ ون اماگاساکی کی فروخت کے بعد اکاؤنٹ میں لیے گئے 83,667,274,000 جاپانی ین)

لون اسٹار فنڈ کے بارے میں

لون اسٹار فنڈ کی بنیاد 1995ء میں رکھی گئی جو اپنے محدود شراکتی سرمایہ داروں کے توسط سے سرمایہ کاری کرتا ہے جن میں عوامی شعبوں اور کاروباری اداروں کے ملازمین اور ریٹائر ہوجانے والوں کے لیے وظائف اور طبی تحقیق، اعلیٰ تعلیم و دیگر انسان دوست مقاصد کے لیے بنیاد فراہم کرنے اور انہیں فروغ دینے والے شامل ہیں۔

1995ء میں پہلا فنڈ قائم کرنے کے بعد سے لون اسٹار نے 70 ارب امریکی ڈالر سے زائد مجموعی مالیت کے معاہدوں کے ساتھ 17 فنڈز کے انتظامات کیے۔ لون اسٹار (مالی امداد کے حصول اور معاون-سرمایہ کاروں کے ساتھ) 180 ارب امریکی ڈالر سے زائد مجموعی قیمت خرید پر 1,400 سے زائد کاروباری معاملات میں لگ بھگ 470 سرمایہ کاریوں کے ساتھ لین دین کے معاملات میں وسیع تجربہ رکھتا ہے۔

www.lonestarfunds.com

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

کرسٹیانا پریٹو
cpretto@lonestarfunds.com
9662 -849 (212) 1+  (دفتر)
4260- 499 (917) 1+  (موبائل)

Tags:

Category: General, Urdu