انٹرکانٹی نینٹل گرینڈ اسٹین فورڈ ہانگ کانگ دنیا کا بہترین لگژری بزنس ہوٹل قرار

انٹرکانٹی نینٹل گرینڈ اسٹین فورڈ ہانگ کانگ دنیا کا بہترین لگژری بزنس ہوٹل قرار

December 5, 2016 | Travel & Leisure, Urdu | Share:

ہانگ کانگ، 5 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– انٹرکانٹی نینٹل گرینڈ اسٹین فورڈ ہانگ کانگ نے مالدیپ میں ہونے والی ورلڈ ٹریول ایوارڈز (ڈبلیو ٹی اے) گرینڈ فائنل گالا تقریب میں عالمی اشرافیہ کی توجہ حاصل کی، دنیا کے بہترین لگژری بزنس ہوٹل کی حیثیت سے بڑا انعام حاصل کرکے۔

انٹرکانٹی نینٹل گرینڈ اسٹین فورڈ ہانگ کانگ نے مسلسل تیسرے سال ہانگ کانگ کے معروف کاروباری ہوٹل کا اعزاز بھی حاصل کیا اور پہلی بار ایشیا کے معروف کاروباری ہوٹل کا منصب لیا۔

InterContinental Grand Stanford Hong Kong won three coveted 2016 World Travel Awards: World’s Leading Luxury Business Hotel, Asia’s Leading Business Hotel and Hong Kong’s Leading Business Hotel.

جناب الیگزینڈر او ویزرمان، جنرل مینیجر انٹرکانٹی نینٹل گرینڈ اسٹین فورڈ ہانگ کانگ نے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے ورلڈ ٹریول ایوارڈز کے مجموعے میں اب پانچ طلائی اعزازات ہو چکے ہیں۔ رواں سال کے ڈبلیو ٹی اے میں تین اہم اعزازات حاصل کرنا مہمانوں کو یادگار اور غیر معمولی تجربہ دینے سے ہماری وابستگی کا ثبوت ہے اور ‘عظیم ہوٹل جس سے مہمان محبت کریں’ تخلیق کرنے کے برانڈ کے بنیادی مقصد کو جلا بخش رہا ہے جو مہمانون کو بار بار واپس آنے پر مجبور کرتا ہے۔”

“اپنی پوری ٹیم کی طرف سے، میں اپنے کاروباری شراکت داروں، مہمانوں اور دنیا بھر کے سفری ماہرین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمارے حق میں رائے دی۔ ہم دنیا کے بہترین لگژری بزنس ہوٹل کا اعلیٰ خطاب ملنے پر  اور دنیا بھر میں بہترین لگژری بزنس ہوٹل کی مثال کی حیثیت سے تسلیم کیے جانے پر بہت خوش ہیں۔ اعزاز بہترین مہمان نوازی کی مستقل فراہمی کے لیے ہماری کوششوں کی بڑی تصدیق ہے۔ ہم اپنے مہمانوں کو خدمات دینے میں ایسے ہی پیش پیش رہنا جاری رکھیں گے اور اپنی خدمات کے معیار کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔” ویزرمان نے مزید کہا۔

ڈبلیو ٹی اے 1993ء میں سفر و سیاحت کی صنعت کے امتیازی اداروں کو تسلیم کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا اور اب اپنے 23 ویں سال میں ہے۔ “سفری صنعت میں آسکرز کے مساوی” سمجھا جانے والے ان اعزازات کا فیصلہ دنیا بھر سے عوامی و سفری ماہرین کے ووٹوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

انٹرکانٹی نینٹل گرینڈ اسٹین فورڈ ہانگ کانگ کے بارے میں

سمشاتسوئی ایسٹ کے خریداری، کاروباری و تفریحی ضلع کے قلب میں واقع انٹرکانٹی نینٹل گرینڈ اسٹین فورڈ ہانگ کانگ شہر کے اندر اور چین میں داخلے کے لیے آسان رسائی دیتا ہے۔ 570 کمروں کے ساتھ جو شہر اور وکٹوریا ہاربر کے شاندار مناظر پیش کرتے ہیں، یہ ہوٹل چار عالمی معیار کے کھانے کے مقامات رکھتا ہے، ہوئی کنگ ہین میں مشہور کینٹونیز کھانوں، مسترال میں اطالوی، سے لے کر کیفے آن ایم میں جدید بین الاقوامی بوفے اور ٹفنی کے نیو یارک بار کے ساتھ  جو علاقے میں شراب کے سب سے بڑے ذخیروں میں سے ایک ہے۔ اس میں خارجی گرم حوض، 24 گھنٹہ کھلا فٹنس سینٹر اور ملاقات کی جدید تنصیبات شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.hongkong.intercontinental.com۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161205/8521607785

Tags:

Category: Travel & Leisure, Urdu