اوٹاوا، اونٹاریو، کینیڈا، 12 جولائی/سی این ڈبلیو-ایشیانیٹ/
ترقیاتی پالیسی کے مذاکروں کو مضبوط کرنے اور زیادہ مساوی و ترقی یافتہ معاشروں کے قیام میں حصہ ڈالنے کے لیے فنڈنگ
تھنک ٹینک انیشی ایٹو نے 35 ملین امریکی ڈالرز کی فراہمی کے لیے لاطینی امریکہ اور جنوبی ایشیا کے 28 تھنک ٹینکس، یا آزاد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوشنز کا انتخاب کیا ہے تاکہ وہ قومی پالیسی سازی میں اپنے کردار کو مضبوط کر سکیں۔ ہر تھنک ٹینک طویل المیعاد فنڈنگ حاصل کرے گا جو انہیں تحقیق کرنے میں مدد دے جو موثر پالیسی کی تیاری کا بنیادی جز ہے۔
کینیڈا کے بین الاقوامی ترقیاتی تحقیقی مرکز (IDRC) کے صدر ڈیوڈ میلون کہتے ہیں کہ “بین الاقوامی عطیہ دہندگان مغربی اداروں کی جانب سے کی گئی پالیسی ریسرچ میں مستقل سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور کبھی کبھار اس امر کو بھول جاتے ہیں کہ مستحکم مقامی تھنک ٹینکس ہیں جنہوں نے بسا اوقات ترقی پذیر ممالک میں بہت موثر پالیسی سازی کی۔”
آئی ڈی آر سی، ولیم اینڈ فلورا ہیولٹ فاؤنڈیشن اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے 2008ء میں جاری کردہ تھنک ٹینک انیشی ایٹو اس رحجان کو محفوظ کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ اس کا مقصد مقامی تھنک ٹینکس کو اعلی معیار کی تحقیق کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے جو پالیسیوں کو بہتر بنائے گی اور بالآخر زیادہ غیر جانبدار اور ترقی یافتہ معاشروں کے قیام میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ لاطینی امریکہ اور جنوبی ایشیا میں 35 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری 2009ء میں مشرقی اور مغربی افریقہ میں 24 تھنک ٹینکس کے لیے 30 ملین امریکی ڈالرز کی گرانٹس کے بعد سامنے آئی ہے۔
ترقی پذیر دنیا کے تھنک ٹینکس اپنے معاشرے کی تبدیلی پر اثرانداز ہونے کے لیے بے مثال پوزیشن میں ہیں۔ یہ ادارے سرکاری پالیسی کے مذاکروں کو مستحکم کر سکتے ہیں اور زیادہ بامقصد، شواہد پر منحصر فیصلہ سازی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بیشتر کبھی بھی متوقع بنیادی فنڈنگ حاصل نہیں کرتے، اس کے بجائے وہ مختصر مدتی منصوبہ جات کی گرانٹس یا مشاورت کے ٹھیکوں پر انحصار کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ تھنک ٹینکس کو مستحکم فنڈنگ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ مقامی باصلاحیت افراد کو حاصل کر سکیں، انہیں برقرار رکھ سکیں اور ان کی صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھا سکیں، ایک آزاد تحقیقی پروگرام قائم کر سکیں اور آؤٹ ریچ میں سرمایہ کاری کر سکیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ تحقیق کے نتائج پالیسی کے مذاکروں میں استعمال ہو رہے ہیں۔
منصوبہ کو لاطینی امریکہ اور جنوبی ایشیا کے کثیر الاقسام تھنک ٹینکس کی جانب سے 300 سے زائد تجاویز موصول ہوئیں جو وسیع قومی، سماجی اور اقتصادی پالیسی کے مسائل پر مرکوز ہیں۔ ایک مکمل اور سخت نظر ثانی مرحلے کے بعد، لاطینی امریکہ کے سات ممالک – بولیویا، ایکویڈور، ایل سیلواڈور، گوئٹے مالا، ہونڈیورس، پیراگوئے اور پیرو؛ اور جنوبی ایشیا کے پانچ ممالک – بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، پاکستان اور سری لنکا – کے 28 اداروں کا انتخاب کیا گیا۔
منتخب کردہ تھنک ٹینکس میں سے ایک ایکویڈور کے فاؤنڈیشن پیرا ایل ایوانسے ڈی لاس ریفارمیس و لاس اپرچونیڈیڈس (گروپو فارو) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورازیو بیلے ٹینی کہتے ہیں کہ “ہم قائل ہیں کہ تھنک ٹینک انیشی ایٹو کی جانب فراہم کی گئی مدد اور ہمارے و دنیا کے دیگر خطوں میں پالیسی مراکز کا تعاون گروپو فارو کو ایکویڈور اور لاطینی امریکہ کو ترقی کی شاہراہوں پر سنگ سنگ سفر جاری رکھنے میں مدد دے گا۔انڈین انسٹیٹیوٹ آف دلت اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجندر پی مامگین کہتے ہیں کہ “بھارت کے انسٹیٹیوٹ آف دلت اسٹڈیز کے لیے آئی ڈی آر سی تھنک ٹینک انیشی ایٹو کی بنیادی گرانٹ وسیع تر حلقہ ہائے اثر میں اپنے تحقیقی پروگرامز تیار کرنے، گروہوں سے مخصوص مشمولی پالیسیوں کی حکمت عملی متعین کرنے، متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داریوں کو مستحکم کرنے، موثر نیٹ ورکنگ کے ذریعے آؤٹ ریچ کو بہتر بنانے اور مستعد تحقیقی صلاحیت کے لیے مددگار نظام تیار کرنے میں اہم ہوگی۔”
اس منصوبے کے تین ابتدائی فنڈ فراہم کنندگان کے ساتھ اب برطانیہ کا محکمہ بین الاقوامی ترقیات (DFID) اور نیدرلینڈز کے ڈائریکٹوریٹ-جنرل برائے بین الاقوامی تعاون (DGIS) بھی ہیں۔ یہ مضبوط شراکت مضبوط مقامی پالیسی تحقیقی اداروں کے قیام اور ان کی تربیت کی سمت ایک ٹھوس قدم ہے جو بالآخر بھرپور اور موثر پالیسی سازی میں مددگار ثابت ہوگا۔ DFID میں ڈائریکٹر جنرل برائے پالیسی و عالمی مسائل مائیکل اینڈرسن کہتے ہیں کہ “ایک یہ دلچسپ اور جدید منصوبہ ہے۔ یہ اقتصادی نمو، گڈ گورننس اور شہری عطائے اختیار جیسے عالمی مسائل کے حوالے سے شواہد کی بنیاد پر تحقیق اور پالیسی کے لیے انتہائی ضروری مدد فراہم کرے گا، جو جنوبی ایشیا اور لاطینی امریکہ میں غربت سے نمٹنے میں مددگار ہوگا۔”
اس منصوبے کا تصور کم از کم 10 سالوں تک طویل المیعاد سرمایہ کاری کرنا ہے۔ پانچ عطیہ دہندگان نے پروگڑام کے لیے تقریبا 110 ملین ڈالرز کی رقم کا عہد کیا ہے۔
تھنک ٹینک انیشی ایٹو کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.idrc.ca/thinktank۔
ہدایات برائے مدیران
گرانٹس حاصل کرنے والے 12 لاطینی امریکہ کے تھنک ٹینکس میں شامل ہیں:
بولیویا: فاؤنڈیشن اے آر یو، انسٹیٹیوٹو ڈی اسٹوڈیوس ایوینزاڈوس این ڈیسارولو (INESAD)
ایکویڈور: سینٹرو ایکویٹوریانو ڈی دیریکو امبینشل (CEDA)، فاؤنڈیشن پیرا ایل ایوانسے ڈی لاس ریفارمیس و لاس اپرچونیڈیڈس(Grupo FARO)
ایل سیلواڈور: فاؤنڈیشن ڈاکٹر گلرمو مینوئل انگو (FUNDAUNGO)، فاؤنڈیشن سیلواڈورینا پیرا ایل ڈیسارولو اکنامکو و سوشل/ڈپارٹمنٹو ڈی اسٹوڈیوس اکنامکوس و سوشلز (FUSADES/DEES)
گوئٹے مالا: ایسوسی ایشن ڈی انوسٹی گیشن و اسٹوڈیوس سوشلز (ASIES)
ہونڈیورس: فورو سوشل ڈی ڈیوڈا ایکسٹرنا و ڈیسارولو ڈی ہونڈیورس (FOSDEH)
پیراگوئے: سینٹر ڈی اینالسس و ڈیفیوژن ڈی لا اکنامیا پیراگویا (CADEP)، انسٹیٹیوٹو ڈیسارولو (ID)
پیرو: گروپو ڈی اینالسس پیرا ایل ڈیسارولو (GRADE)، انسٹیٹیوٹو ڈی اسٹوڈیوس پیروانوس (IEP)
گرانٹس حاصل کرنے والے 16 جنوبی ایشیائی تھنک ٹینکس میں شامل ہیں:
بنگلہ دیش: سینٹر فار پالیسی ڈائیلاگ (CPD)، انسٹیٹیوٹ آف گورننس اسٹڈیز (IGS)
بھارت: سینٹر فار اسٹڈی آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ پالیسی (CSTEP)، سینٹر فار بجٹ اینڈ گورننس اکاؤنٹیبلٹی (CBGA)، سینٹر فار پالیسی ریسرچ (CPR)، سینٹر فار اسٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹیز (CSDS)، انڈین انسٹیٹیوٹ آف دلت اسٹڈیز (IIDS)، انسٹیٹیوٹ آف اکنامک گروتھ (IEG)، نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (NCAER)، انسٹیٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ (IRMA)، پبلک افیئرز سینٹر (PAC)
نیپال: انسٹیٹیوٹ فار سوشل اینڈ انوائرمینٹل ٹرانزیشن نیپال (ISET-N)
پاکستان: سوشل پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (SPDC)، سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (SDPI)۔
سری لنکا: سینٹر فار پاورٹی اینالسس (CEPA)، انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز فار سری لنکا (IPS)
آئی ڈی آر سی کے بارے میں
کینیڈا کا بین الاقوامی ترقیاتی تحقیقی مرکز (IDRC) ترقی پذیر ممالک میں تحقیق میں مدد فراہم کرتا ہے تاکہ نمو و ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ آئی ڈی آر سی پالیسی سازوں، دیگر محققین اور دنیا بھر میں کمیونٹیز سے معلومات شیئر کی بھی افزائی کرتا ہے۔ نتیجہ جدید، دیرپا مقامی حل ہیں جو ان افراد کے لیے پسند اور تبدیلی لاتے ہیں جنہیں اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ مزید ملاحظہ کیجیے www.idrc.ca
ولیم اینڈ فلورا ہیولٹ فاؤنڈیشن
ولیم اینڈ فلورا ہیولٹ فاؤنڈیشن 1967ء سے ملک اور دنیا بھر میں سماجی و ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے گرانٹس پیش کر رہا ہے۔ فاؤنڈیشن کی توجہ تعلیم، ماحول، عالمی ترقیات، پرفارمنگ آرٹس، انسان دوستی اور آبادی کے شعبوں میں سرگرمیوں پر اپنے وسائل مرکوز رکھتا ہے اور سان فرانسسکو بے ایریا میں پسماندہ افراد کی مدد کے لیے گرانٹس دیتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھئے www.hewlett.org
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بارے میں
ہر زندگی یکساں اہمیت کی حامل ہے، اس یقین کے ذریعے اپنی راہیں متعین کرنے والی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن دنیا بھر کے افراد کو صحت مند و سیر حاصل زندگی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں، اس کی نگاہیں لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں خود کو بھوک اور انتہائی غربت سے باہر نکلنے میں مدد دینے کا موقع فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔ امریکہ میں، وہ اس کی خواہش اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ تمام افراد – بالخصوص وہ جن کے پاس وسائل کم ہیں – کو اسکول اور زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری مواقعوں پر رسائی حاصل ہو۔ سیاٹل، واشنگٹن میں واقع فاؤنڈیشن کی قیادت سی ای او جیف ریکس اور شریک چیئر ولیم ایچ گیٹس سینئر کر رہے ہیں، اور بل اور میلنڈا گیٹس اور ویرن بوفیٹ کی زیر ہدایت کام کر رہے ہیں۔ www.gatesfoundation.org پر مزید معلومات حاصل کیجیے
برطانوی محکمہ بین الاقوامی ترقیات کے بارے میں
برطانوی محکمہ بین الاقوامی ترقیات (DFID) غریب و ترقی پذیر ممالک کے لیے برطانیہ کی امداد کا بندوبست کرتا ہے اور عالمی غربت کے خلاف اس کی جنگ میں قیادت کرتا ہے۔ DFID ترقی پذیر ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مل کر ان کے شہریوں – غریب و محروم ترین طبقوں- کو صحت عامہ و تعلیم کی فراہمی کے ذریعے غربت سے نکالنے، گڈ گورننس کو مستحکم کرنے اور مساوی اقتصادی نمو کے فروغ کے ذریعے اپنے شہریوں کی فلاح میں مدد دیتا ہے۔ ڈی ایف آئی ڈی خیراتی، کاروباری اور بین الاقوامی اداروں، بشمول عالمی بینک، اقوام متحدہ کے اداروں اور یورپی کمیشن، کے ساتھ مل کر ہزاریہ ترقیاتی اہداف (MDGs) کے حصول کے لیے بھی کام کرتا ہے، یہ بین الاقوامی اہداف اقوام متحدہ کے منظور شدہ ہیں جن کے مطابق 2015ء تک عالمی سطح پر غربت کو نصف کرنے کا منصوبہ ہے۔ مزید جاننے کے لیے www.dfid.gov.uk ملاحظہ کیجیے
نیدرلینڈز ڈائریکٹوریٹ-جنرل برائے بین الاقوامی تعاون کے بارے میں
ڈائریکٹوریٹ-جنرل برائے بین الاقوامی تعاون (DGIS) ترقیاتی تعاون کی پالیسی، اس کی ہم آہنگی، نفاذ اور فنڈنگ کا ذمہ دار ہے۔ نیدرلینڈز دیگر ممالک کی حکومتوں اور اقوام متحدہ، عالمی بینک اور یورپی یونین جیسے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ DGIS کے موضوعات میں صنف، ایڈز، تعلیم، ماحول دوست اقتصادی ترقی، اور ماحول شامل ہیں۔ مزید جاننے کے لیے دیکھئے www.minbuza.nl
ذریعہ: انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر
رابطہ: برائے ذرائع ابلاغ:
آئی ڈی آر سی: ماریہ اربینا-فاسر
ٹیلی فون: +1-613 696-2339
murbina-fauser(at)idrc.ca؛
ولیم اینڈ فلورا ہیولٹ فاؤنڈیشن:
جیک فشر
ٹیلی فون: +1-650 234-4500 x5744
jfischer(at)hewlett.org؛
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن:
ٹیلی فون: +1-206-709-3400
media(at)gatesfoundation.org؛
ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (DFID):
سواتی ساہی
ٹیلی فون: +11-4279-3435
s-sahi(at)dfid.gov.uk؛
نیدرلینڈز ڈائریکٹوریٹ-جنرل فار انٹرنیشنل کوآپریشن (DGIS):
ٹیلی فون: +31-70-3486486
dgis(at)minbuza.nl