ایڈیسن، ٹیکساس اور گوٹینج، جنوبی افریقہ اور اسلام آباد، پاکستان، 10 مارچ، 2021 / پی آر نیوز وائر/ – آتھنٹکس، انکارپوریٹڈ، ایم آئی ٹی اے ایس کارپوریشن اور اے جے سی ایل پرائیویٹ لمیٹڈ کے کنسورشیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تمباکو، سیمنٹ، چینی اور کھاد میں ایک میجر ٹریک اور ٹریس سسٹم کے نفاذ کے لئے پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے ساتھ لائسنس کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ۔ لائسنس کے معاہدے میں ابتدائی پانچ (5) سال کی مدت کے ساتھ ساتھ تین (3) سال کی توسیع کا آپشن بھی شامل ہے۔
اس نظام کا دائرہ کار گھریلو صنعت کاروں اور درآمد کنندگان دونوں کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ پاکستان میں تقسیم کی جانے والی مذکورہ اقسام میں سے تمام مصنوعات پرمحفوظ اور ڈیجیٹائزڈ ٹیکس ٹکٹوں کا اطلاق کرسکیں۔ یہ نظام مینوفیکچرنگ لائنز، ہاتھ سے چلنے والے مخصوص آلات، اسمارٹ فون ایپلی کیشنز، اور کثیر الجہتی سیکیورٹی ٹکٹوں پر نصب محفوظ اور نا قابل دراندازٹیکنالوجیز کے ذریعہ پیداوار کی نگرانی، مصنوعات کی نقل و حرکت پر کنٹرول اور مصنوعات کو تصدیق فراہم کرے گا۔ یہ معاہدہ انڈسٹری کی تمام مصنوعات کے متوقع حجم میں، سالانہ 6.5 بلین متوقع صارف مصنوعات کا احاطہ کرے گا۔
عالمی بینک کے مطابق، پاکستان میں چار صنعتیں مصنوعات کی پیداوار اور درآمد میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تجارتی طریقوں میں ملوث ہیں جن کا تعلق اسمگلنگ، جعل سازی، اور پیداواری حجم کے کم اظہار سے ہے جو تمام اشیاء کے مجموعی حجم کے تخمینہ 50 فیصد تک ہوتاہے۔ ملک میں اس غیر قانونی تجارت اور اصل پیداواری رپورٹنگ کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان کے ریاستی بجٹ میں بڑے پیمانے پر ٹیکس محصول کی وصولی کا نقصان ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، صنعت کے ایک اہم ذریعہ نے بتایا ہے کہ صرف تمباکو کی مصنوعات کی مدمیں ٹیکس چوری کی رقم میں ہر سال PKR77 بلین (USD 481 ملین) سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے، جو کہ وفاقی حکومت کی صحت کی دیکھ بھال کے سالانہ اخراجات کے لئے مختص کی گئی موجودہ رقم سے تین گنا زیادہ ہے۔
آتھنٹکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، کیوِن میک کینّا کا کہنا ہے، ” آتھنٹکس اور اپنے کنسورشیم شراکت داروں کی جانب سے، ہمیں اس امر پر خوشی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہمارے ساتھ اس لائسنس کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے اور ہم پاکستان کے شہریوں کے مفاد میں غیر قانونی تجارت کا ازالہ کے لئے اور نشاندہی کی گئی صنعتوں میں منصفانہ کاروبار کے عمل کے آغاز کے لئے نگرانی اور انفورسمنٹ کے اس جدید سسٹم کو نافذ کرنے کے منتظر ہیں۔”
آتھنٹکس کے بارے میں:
تصدیقی حل میں اتھارٹی کی حیثیت سے، آتھنٹکس سپلائی چین کمپلیکسٹی میں ترقی کر رہا ہے۔ آتھنٹکس مقامی معیشتوں کی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے حکومتوں، مرکزی بینکوں اور تجارتی مصنوعات کے لئے جدید تصدیقی حل فراہم کرتا ہے، جس سے بینک نوٹ سیکیورٹی برقرار رہتی ہے اور تجارتی مصنوعات کو مارکیٹ میں صحتمند مواقع میسر ہوتے ہیں۔ آتھنٹکس پارٹنرشپ اپروچ اور ثابت شدہ شعبہ جاتی مہارت، پیش قدم جدت طرازی کو تحریک دیتی ہے، جس سے صارفین کو مسابقتی فائدہ کے حصول میں خطرات کو کم کرنے اور اپنی آمدنی کی نمو کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ ایڈیسن، ٹیکساس یو ایس اے، میں صدر دفتر کی حامل آتھنٹکس، انکارپوریٹڈ کے ریاستہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، اور افریقہ میں دفاتر موجود ہیں جو پوری دنیا میں گاہکوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے، https://www.authentix.com ملاحظہ کیجئے۔ ®Authentix آتھنٹکس، انکارپوریشن کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔
لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/429526/Authentix_Logo.jpg