Breaking News

ابلاغی مشاورت – جی -20: ٹورنٹو میئر ڈیوڈ ملر دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کا ٹورنٹو میں خیرمقدم کرتے ہیں

ٹورنٹو، اونٹاریو، کینیڈا، 22 جون/سی این ڈبلیو-ایشیانیٹ/

ٹورنٹو میئر ڈیوڈ ملر شہر میں دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کا خیر مقدم کرنے کے لیے نیوز کانفرنس کریں گے۔

نیوز کانفرنس میں میئر ملر کے ساتھ ہوں گے:

جناب جوزف پی پیناشیٹی، سٹی مینیجر، ٹورنٹو شہر

جناب ریناٹوڈسینزا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، انوسٹ ٹورنٹو

جناب ڈیوڈ وٹیکر، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹورازم ٹورنٹو

میئر، جناب پیناشیٹی، جناب ڈسینزا اور جناب وٹیکر نیوز کانفرنس میں اپنی آراء کا اظہار کریں گے اور ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب دیں گے اور رسمی نیوز کانفرنس کے بعد ذاتی انٹرویوز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

تاریخ: جمعرات، 24 جون، 2010ء

وقت: 10 بجے صبح

مقام: جی-20 انٹرنیشنل میڈیا سینٹر جو ڈائریکٹ انرجی سینٹر، بریفنگ تھیٹر 1 میں واقع ہے

ہدایت: تقریب میں شرکت کے لیے اعتبار نامہ (ایکریڈٹیشن) ضروری ہے۔

میزبان نشریات کار اس تقریب کو پیش کریں گے اور ٹیلی وژن اسٹیشنوں کو بھی نشریات کو یقینی بنانے کے لیے مناسب انتظامات کرنے چاہئیں۔

شہرِ ٹورنٹو کے بارے میں (www.toronto.ca)

ٹورنٹو کینیڈا کا سب سے بڑا شہر اور چھٹی سب سے بڑی حکومت ہے جو 2.6 ملین کی متنوع آبادی کا حامل ہے۔ یہ کینیڈا کا اقتصادی دارالحکومت ہے اور شمالی امریکہ کا ماحول دوست ترین اور سب سے زیادہ قوت تخلیق کا حامل شہر ہے۔ ٹورنٹو نے عوامی خدمات کی فراہمی میں معیار، اختراع اور موثریت کے حوالے سے متعدد اعزازات حاصل کیے ہیں۔ ٹورنٹو کی حکومت اپنے شہریوں کے لیے ترقی، مواقع اور قابل بود و باش شہر کی فراہمی سے وابستہ ہے۔ غیر ہنگامی شہری خدمات اور پروگرامز، ٹورنٹو شہریوں، کاروباروں اور سیاحوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے 24 گھنٹے اور تمام دن 311 پر ڈائل کر سکتے ہیں۔

انوسٹ ٹورنٹو کے بارے میں (www.investtoronto.ca)

انوسٹ ٹورنٹو ایک غیر منافع بخش انجمن ہے جس کا سب سے اہم حصہ دار شہرِ ٹورنٹو ہے۔ شہر ٹورنٹو ایکٹ کے سٹی سروس کارپوریشن پروویژنز کے تحت قائم کی گئی یہ انجمن اونٹاریو بزنس کارپوریشن کے طور پر ادارے کی حیثیت سے تشکیل دی گئی۔ انوسٹ ٹورنٹو نجی شعبے اور دیگر سرکاری شعبوں میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ٹورنٹو کو کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے لیے موزوں مقام بنانے میں مصروفِ عمل ہے تاکہ شہر روزافزوں ترقی کی نئی منازل طے کرے۔ یہ دو اہم سرکاری دستاویزات، ایجنڈا فار پروسپیرٹی اور بلیو پرنٹ فار فسکل اسٹیبلٹی اینڈ اکنامک پراسپیرٹی (PDF)، کی پیداوار  ہے۔ سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کا مرکز سیلز اور مارکیٹنگ کو بنانا ہے اور ساتھ ساتھ کاروباری سرمایہ کاریوں میں اضافے اور پیش روی کے لیے حوصلہ افزائی کی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ انوسٹ ٹورنٹو کے لیے مرکزی ہدف دنیا بھر میں شہرِ ٹورنٹو کی اقتصادی مسابقت کو بہتر بنانا ہے۔

ٹورازم ٹورنٹو کے بارے میں (www.SeeTorontoNow.com)

ٹورازم ٹورنٹو، ٹورنٹوز کنونشن اینڈ وزیٹرز ایسوسی ایشن، 1200 سے زائد اراکین کی ایک صنعتی انجمن ہے جسے ٹورنٹو شہر کو دنیا بھر میں سیاحوں، کنونشن کے وفود اور کاروباری مسافروں  کے لیے ایک یادگار مقام کے طور پر پیش کرنے قائم کیا گیا ہے۔

جی-20 کے دوران مزید معلومات ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کو www.g20torontomedia.com ملاحظہ کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے www.toronto.ca

ذریعہ: شہرِ ٹورنٹو

رابطہ: روب اینڈریوسوِچ

سینئر کمیونی کیشنز ایڈوائزر

شہرِ ٹورنٹو

ایمیل: randrus(at)toronto.ca

موبائل 416-200-3660

شہر ٹورنٹو میڈیا تعلقات ابلاغ دورانِ اجلاس

416-397-0777

Check Also

‫”بچوں کے کورس میں چین”: بچوں کے فن کی شمع روشن کرنا

نانتونگ، چین، 28 نومبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 2006 سے، ٹونگچو ضلع، نانتونگ شہر، جیانگ سو صوبے نے ”بچوں کے کورس میں چین” کے نام سے ایک نئی نرسری نظم کی تخلیق اور فروغ کی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔ اس جدت طرازی نے نہ صرف مقامی علاقے میں گرمجوش ردعمل پیدا کیا بلکہ اگلے 18 برسوں میں […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *