پرنسٹن، نیو جرسی، یکم جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
اسسٹ امریکہ نے آج اعلان کیا ہے کہ اسٹیون ایل نووکوف کو ایشیا میں ادارے کا چیف نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ میں مقیم جناب نووکوف فلپائن، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور چین میں اسسٹ امریکہ کے کاروبار کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک شراکت داریوں کے علاقائی سطح پر پھیلاؤ کے ذمہ دار ہوں گے۔ اسسٹ امریکہ کے ادارے پہلے ہی خطے میں وسیع پیمانے پر موجود رکھتے ہیں اور ایشیا بھر کے معروف انشوررز کے ساتھ کامیاب تعلقات استوار کیے ہوئے ہیں۔
اسٹیون CIGNA انٹرنیشنل میں طویل اور ممتاز کیریئر گزارنے کے بعد فارغ ہوئے ہیں، جہاں انہوں نے چالیس سے زائد سال تک مشرق بعید میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز رہتے ہوئے لائف اور نان-لائف بزنس کو سنبھالا۔ اوہائیو سے تعلق رکھنے والے جناب نووکوف کورل گیبلز، فلوریڈا میں واقع یونیورسٹی آف میامی اور تھنڈربرڈ اسکول آف گلوبل مینجمنٹ سے گریجویٹ ہیں، آخر الذکر میں انہوں نے یوناس میئر ایوارڈ بھی حاصل کیا، جو تھنڈربرڈ کا سب سے اعلیٰ فاضل اعزاز ہے۔
امریکہ میں اسسٹ امریکہ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جارج ایچ ہاورڈ سوئم نے کہا کہ “ایشیا ہمارے کاروبار کے لیے ایک شاندار موقع کی علامت ہے، اسٹیون نووکوف وہ گہری نظر اور تجربہ رکھتے ہیں جو کسی ایشیائی انشورنس صنعت کے ایگزیکٹو کی حیثیت سے سالوں تک کام کر کے ہی مل سکتا ہے۔ وہ بلاشبہ خطے میں اسسٹ امریکہ کو اپنی صلاحیتوں کو آزمانے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔”
اسسٹ امریکہ اپنے اراکین کو وسائل کی وسیج رینج کے ذریعے مدد کرتا ہے، جس میں دورانِ سفر ایمرجنسی میڈیکل اخراج، طبی واپسی، ہسپتال میں داخلے کی ضمانت، ڈاکٹرز کے حوالے، محتاج بچوںکا خیال اور بہت کچھ شامل ہے۔ ادارہ اپنی پیش کردہ خدمات کے فوائد کے حوالے سے دیگر اداروں پر برتری پر فخر کرتا ہے۔ ان میں پہلے سے موجود شرائط، کھیل یا جغرافیائی خطرے پر کوئی پابندی نہ ہونا اور مالیاتی تحفظ، استعمال کی حد یا اضافی چارجز کے بغیر خدمات فراہم کرنا شامل ہیں۔
1990ء میں قائم ہونے والا اسسٹ امریکہ ملازمین کی سہولت کے منصوبوں کے لیے شراکت داریوں کے ذریعے عالمی سطح پر ہنگامی مدد فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ اس کے ماہرین کا عالمی نیٹ ورک کسی بھی اہل رکن کے لیے فوری کارروائی کرتا ہے جسے اپنے گھر سے دور سفر کے دور طبی امداد کی ضرورت پڑ جائے۔ ڈاکٹرز کا حوالہ دینے کے سادہ مرحلے سے لے کر پیچیدہ بین البراعظمی اخراج اور سے کہیں آگے تک، سسٹ امریکہ ہر روز جانیں بچاتا ہے۔ ادارے کا صدر دفتر پرنسٹن، نیو جرسی میں واقع ہے، ادارہ 27 ملین سے زائد اراکین اور 3 لاکھ سے زائد اداروں کو دنیا کے معروف ترین اجتماعی سہولیات فراہم کنندہ کی حیثیت سے اپنے پروگرامز کے ذریعے خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسسٹ امریکہ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.assistamerica.com۔
ذریعہ: اسسٹ امریکہ
رابطہ: میری کونٹی
ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونی کیشنز
+1-609-921-0868
mconti@assistamerica.com