کریوکیور، مونٹانا اور شکاگو، 6 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
یورپ میں موجودگی عالمی صارفین کے لیے سپورٹ میں اضافہ کرے گی
اسمرفٹ-اسٹون کنٹینر کارپوریشن کے ری سائیکلنگ ڈویژن نے آج روٹرڈیم، نیدرلینڈز میں اپنے یورپی دفتر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20070129/SMURFIT-STONELOGO)
روٹرڈیم دفتر اسمرفٹ-اسٹون ری سائیکلنگ انٹرنیشنل کا حصہ ہے، جو شمالی امریکہ سے باہر ادارے کے ری سائیکلنگ اور فضلہ کے حوالے سےپیش کردہ سلوشنز کی نمائندگی کرتا ہے۔
ادارے کےری سائیکلنگ ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور جنرل مینیجر مائیک اوسوالڈ کہتے ہیں کہ “یہ ہماری عالمی سرگرمیوں میں اہم توسیع ہے، جس کی نظریں ہمارے صارفین کے بین الاقوامی کاروباروں میں مدد کے لیے نئی اور بہتر راہیں تلاش کرنے پر مرکوز ہیں۔”
روٹرڈیم دفتر ادارے کے شنگھائی دفتر کے ذریعے چین میں فروخت کے لیے یورپ سے کاغذ حاصل کرے گا۔ یہ مواد ایشیا کے ساتھ ساتھ یورپ اور وسطی و جنوبی امریکہ میں اسمرفٹ-اسٹون کے صارفین کو بھی فروخت کیا جائے گا۔
اسمرفٹ-اسٹون خودکار سورٹ سسٹمز میں سرمایہ کاری کر رہ اہے اور بلدیاتی اداروں، فضلے کو ٹھکانے لگانے والے اداروں، کمیونٹیز اور ماحولیاتی تنظیموں سے اسٹریٹجک شراکت داریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ وہ فضلے کے حوالے سے صنعت میں اندر تک سرایت کر سکے۔
اسمرفٹ-اسٹون 30 مواد بحالی تنصیبات چلاتا ہے اور شمالی امریکہ، ایشیا اور یورپ میں فروخت و تحصیل کے دفاتر کا حامل ہے۔ ادارے کے ماہرین دنیا کی بڑی بلدیات میں سے چند کو فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے حل پیش کرتے ہیں۔
اسمرفٹ-اسٹون کنٹینر کارپوریشن صنعت کی معروف ترین انٹیگریٹڈ کنٹیٹربورڈ اور لہردار پیکیجنگ تیار کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے اور دنیا کے بڑے کاغذ کے ری سائیکل کرنے والے اداروں میں شامل ہے۔ ادارہ سسٹین ایبل فورسٹری انیشی ایٹو (ر) اور شکاگو کلائمٹ ایکسچینج کا رکن ہے۔ اسمرفٹ-اسٹون نے 2008ء میں 7.04 ارب ڈالرز کی آمدنی حاصل کی؛ اور 2001ء سے ہر سال صنعت کو تحفظ دینے کی قیادت کر رہا ہے؛ اور امریکن فورسٹ اینڈ پیپر ایسوی ایشن کے ماحولیاتی، صحت اور تحفظ کے قوانین کے مطابق اپنا کاروبار چلا رہا ہے۔
http://www.smurfit-stone.com
ذریعہ: اسمرفٹ-اسٹون کنٹینر کارپوریشن
رابطہ: مائیک مولن
+1-314-656-5845
یا
لیزا اسنیولٹ
+1-314-656-5786
دونوں برائے اسمرفٹ-اسٹون کنٹینر کارپوریشن