Breaking News

اسٹار سائنٹیفک نے بیٹا-ایمیلائیڈ کی دریافت اور الزیمر کی بیماری کے حوالے سے روسکیمپ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا

گلین ایلن، ورجینیا، 10 اپریل/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اسٹار سائنٹیفک (نیس ڈیک: CIGX) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے روسکیمپ انسٹیٹیوٹ کے ملحقہ ادارے ایس آر کیو بائیو ایل ایل سی کے ساتھ “تحقیق و حق ایجاد کے معاوضے کا معاہدہ” مکمل کرلیا ہےجس کے تحت انسٹیٹیوٹ ادارے کے روک کریک فارماسیوٹیکل ماتحت ادارے کے تیار کردہ آمیزے پر تحقیق کرے گا جس کے بارے میں انسٹیٹیوٹ کے طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ الزیمر کے مرض کے علاج کے لیے استعمال کیا  جا سکتا ہے۔ آمیزے کے ابتدائی تجربے میں خلیوں پر عمل نے امید افزاء نتائج دیے ہیں، اور الزیمر سمیت مختلف عصبیاتی امراض کے علاج کے لیے اس آمیزے کے اطلاق کے مزید امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں۔ روسکیمپ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے ابتدائی تجربات نے ظاہر کیا کہ جب روک کریک کے تیار کردہ آمیزے کو خلیات کے ساتھ ملایا جا تا ہے، تو بی-ایمیلائیڈ کم ہو گئے۔ علاوہ ازیں آمیزہ نئے عصبیاتی خلیات کی پرورش میں اضافے کا سبب بھی دکھائی دیا۔ خلیات میں دکھائی دینے والے نتائج ضروری نہیں کہ انسانوں پر تجربات میں بھی ثابت ہوں، اور یہ آمیزہ انسانوں میں بی-ایمیلائیڈ کی بڑی مقدار میں کمی کر سکتا ہے یا نہیں، اس کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت 53 لاکھ امریکی باشندے الزیمر کے شکار ہیں اور ہر 70 سیکنڈز میں امریکہ کے کسی فرد میں الزیمر کا مرض جنم لے رہا ہے۔ 2010ء میں تقریباً 5 لاکھ سالانہ نئے مریض سامنے آئیں گے،۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ الزیمر ہمارے ملک میں اموات کا چھٹا سب سے بڑا سبب ہے۔ 2000ء سے 2006ء تک الزیمر کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں 47.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090317/STARSCIENTIFICLOGO)

روک کریک کے چیئرمین اور سی ای او پال ایل پیریتو تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “تمباکو سے ہونے والے متعلقہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے جونی آر ولیمز کی دہائی پر محیط جدید طریقوں کی تلاش نے اچانک ہمیں ایسے آمیزے کو دریافت کرنے میں رہنمائی فراہم کی جس کے بارے میں روسکیمپ انسٹیٹیوٹ کے قابل احترام اور ذی علم طبی محققین کا ماننا ہے کہ وہ مختلف عصبیاتی امراض سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتا  ہے جس میں الزیمر کی بیماری بھی شامل ہے جواپنے قیام کے بعد سے روسکیمپ انسٹیٹیوٹ کی توجہ کا بنیادی مرکز ہے۔”

تحقیق و حق ایجاد کے معاوضے کے معاہدے پر عملدرآمد کی روشنی میں، روک کریک روسکیمپ انسٹیٹیوٹ کے شریک ڈائریکٹرز مائیکل مولان، ایم ڈی، پی ایچ ڈی اور فیونا کرافورڈ، پی ایچ ڈی کے روک کریک کے سینئر میڈیکل اینڈ سائنٹیفک ڈائریکٹر، سابق ایکٹنگ ڈائریکٹر اور ساتھ ساتھ ایف ڈی اے میں ڈویژن آف انس تھیٹکس، اینل جیسکس، ڈرک ابیوس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کورٹس رائٹ، چہارم، ایم ڈی، ایم پی ایچ کے درمیان قریبی تعاون کی امید کرتا ہے۔

ساراسوتا، فلوریڈا میں واقع روسکیمپ انسٹیٹیوٹ الزیمر کی بیماری کے جدید و موثر طریق علاج دریافت کرنے کے لیے کئی سائنسی طریقے استعمال کرتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کے محققین مائیکل مولان، ایم ڈی، پی ایچ ڈی اور فلونا کرافورڈ، پی ایچ ڈی، جو اب انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ہیں، کے گزشتہ کام نے ظاہر کیا کہ متعدد جینیاتی تغیرات انسانوں میں الزیمر کی بیماری کا سبب ہیں، اور ان جینیاتی تغیرات نے سائنسدانوں کو الزیمر کی بیماری کے طریق عمل کے بارے میں اشارے دیے ہیں۔ خصوصاً، یہ تحقیق ایک ننھے لحمیے بی-ایمیلائیڈ کی شناخت کا سبب بنی۔ بیماری کے عمل میں مرکزی حیثیت کے باعث بی-ایمیلائیڈ الزیمر کی بیماری کے تمام کیسز میں شامل ہوتا ہے، اور جیسا کہ یہ کرتا ہے، کہ نیورونز کو متاثر کرتا ہے اور ان میں بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے، جو یادداشت کھونے اور متعلقہ دیگر تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ ایک مرتبہ آغاز کے بعد یہ عمل فطری طور پر انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور اسے روکنا یا شدت میں کمی کرنا ممکن نہیں ہوتا، لیکن بیشتر شواہد بتاتے ہیں کہ اگر بی-ایمیلائیڈ بیماری کو پھیلنے سے روکنے سے روک سکتا ہے اور یوں بیماری کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔

مارچ 2010ء میں، رابرٹ روسکیمپ نے ذاتی حیثیت میں ایک ملین ڈالرز کی مالیت کے حامل اسٹار سائنٹیفک کے حصص خریدے ، اور نجی تعین کاری کےمعاملے کے حصے کے طور پر اتنے ہی حصص کا مساوی پروانہ جاری کیا۔ تحقیق و حق ایجاد کے معاوضے کے اعلان کردہ معاہدے کے تحت ادارے نے نجی تعین کاری میں ایس آر کیو بائیو ایل ایل سی کے عمومی اسٹاک کے ایک لاکھ حصص جاری کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے متعدد بیانات کا حامل ہے جو پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ برائے 1995ء کے زمرے میں آتے ہیں۔ اسٹار سائنٹیفک اور اس کے ماتحت ادارے (بحیثیت مجموعی “کمپنی”) نے بھرپور کوشش کے ذریعے مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کی شناخت کی کوشش کی ہے جنہیں “یقین ،” “منصوبہ،” “چاہنا،” “امید ،” “ارادہ ،” “اندازہ،” “توقع،”اور اسی طرح کے دیگر طریقہ اظہار کے الفاظ سے واضح کیا گیا ہے۔ یہ بیانات ادارے کے موجودہ یقین کو ظاہر کرتے ہیں اور اب تک موجود معلومات پر منحصر ہیں۔ چنانچہ، اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے بیانات معلوم و نامعلوم خطرات، غیر ممکنات اور دیگر عوامل کے حامل ہوتے ہیں جو حقیقی نتائج کو یہاں پیش کردہ بیانات کے متوقع نتائج، کارکردگی یا کامیابیوں سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں۔ ان خطرات، غیر یقینی کیفیات  اور امکانات میں نئی مصنوعات کی تیاری کے آغاز میں درپیش فطری چیلنجز، سائنسی تحقیق کی پیشرفت میں درپیش غیر یقینی کیفیات، ادارے کی کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے درکار اضافی سرمائے کے حصول کی صلاحیت، ادارے کی ملکیت دانش کے حوالے سے ممکنہ تنازعات، ان ملکیت دانش کے حوالے سے مقدمے بازی سے متعلقہ خطرات، ادارے کی کم-ٹی ایس این اے تمباکو مصنوعات کی حکومت کی جانب سے ضروری منظوری حاصل کرنے میں ممکنہ تاخیر، ادارے کی نئی  بغیر دھویں کے تمباکو کی مصنوعات کی مارکیٹ میں قبولیت، کمپنی کی  زیادہ وسائل کے حامل اداروں کے ساتھ مسابقت، ماسٹر سیٹلمنٹ ایگریمنٹ (“MSA”) میں شمولیت نہ کرنے کا کمپنی کا فیصلہ، ادارے کا کلیدی ملازمین پر اور آر جے رینالڈز ٹوبیکو کمپنی کے ساتھ ملاپ کی روشنی میں براؤن اینڈ ولیم سن ٹوبیکو کارپوریشن پر انحصار شامل ہیں۔

حالانکہ کمپنی یہ سمجھتی ہے کہ اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ امیدیں معقول امر قیاس  پر مبنی ہیں، لیکن کمپنی  کوئی ضمانت نہیں دیتی کہ یہ امیدیں بر آئیں گی یا مادی طور پر کوئی بھی انحراف نہیں ہوگا۔ اضافی بحث 16 مارچ2010ء کو ایس ای سی میں جمع کردہ سہ ماہی رپورٹ کے فارم 10-K اور وقتاً فوقتاً ایس ای سی کے پاس جمع کرائی گئی دیگر عوامل کی تفصیلات ملاحظہ کیجیے جو www.sec.gov پر دستیاب ہیں۔ یہ معلومات آج کی تاریخ تک کے حوالے سے ہے۔ ادارہ خبری اعلامیہ کے اجراء کی تاریخ کے بعد نئے واقعات و حالات، یا غیر یقینی واقعے کے ظہور پذیر ہونے کے بعد اِن بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے یا اس پر کوئی مشورہ سننے کا پابند نہیں۔

اسٹار سائنٹیفک کے بارے میں

اسٹار سائنٹیفک ٹیکنالوجی سے وابستہ ایک تمباکو کمپنی ہے جو ٹاکسن کی کمی کا ہدف رکھتی ہے۔ یہ قابل تحلیل بغیر دھویں کے تمباکو کی مصنوعات کی تیاری میں مصروف ہے جو کم کارسینوجینک ٹاکسنز (خاص طور پر تمباکو کے حوالے سے مخصوص نائٹروسیمائنز، یا ٹی ایس این اے) کی  حامل ہیں، اس کے لیے وہ جدید اسٹارکیورڈ (ر) ٹوبیکو کیورنگ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔

اپنے روک کریک فارماسیوٹیکل ماتحت ادارے کے ذریعے وہ نیوٹراسیٹیکس کے ساتھ ساتھ ایسی مصنوعات تیار کرنے میں بھی مصروف ہے جو نیوروجیکل اور موڈ کی بیماریوں کا مقابلہ کری ہیں۔ اسٹار سائینٹیفک کے کارپوریٹ اور سیلز دفاتر گلین ایلن، ورجینیا میں واقع ہیں اور ایگزیکٹو، سائنٹیفک اینڈ ریگولیٹری افیئرز کے دفاتر باتھیسڈا، میری لینڈ میں ہیں جبکہ مینوفیکچرنگ تنصیبات چیز سٹی، ورجینیا میں واقع ہیں۔ روک کریک کے سائنٹیفک و ریسرچ دفاتر گلوسسٹر، میساچوسٹس میں اور ریگولیٹری دفتر واشنگٹن، ڈی سی میں ہے۔

اسٹار کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے: http://www.starscientific.com۔

رابطہ:

سارا ٹروئے ماچر

نائب صدر، کمیونی کیشنز اینڈ انوسٹر ریلیشنز

smachir@starscientific.com

(301) 654-8300

ذریعہ: اسٹار سائنٹیفک، انکارپوریٹڈ

رابطہ: سارا ٹروئے ماچر

نائب صدر

کمیونی کیشنز اینڈ انوسٹر ریلیشنز

+1-301-654-8300

smachir@starscientific.com

Check Also

‫گوئیژو سے ہانگ کانگ SAR زرعی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ

گویانگ، چین، 6 ستمبر، 2024 / ژنہوا-ایشیا نیٹ / — زراعت، جنوب مغربی چین کے صوبے گوئیژو اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (SAR) کے درمیان تعاون کے سب سے اہم شعبوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ گوئیژو کے صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور اور محکمہ تجارت کی میزبانی میں ایک سیریز پروموشنل […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.