ایناپولس، میری لینڈ، 26 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے دو نئے اراکین کے ساتھ اپنی شمالی امریکہ سرمایہ کاری ٹیم میں اضافہ کردیا ہے: بین بونیٹ اور ڈیوڈ الیزونڈو، جو دونوں نائب صدر ہیں۔ شمالی امریکہ سرمایہ کاری ٹیم، جس کی قیادت مینیجنگ ڈائریکٹر بو وہولی کے سپردہے، شمالی امریکہ کی توانائی کی صنعت میں بالخصوص درمیانے دھارے کے توانائی کے شعبے پر توجہ کے ساتھ ایکوئٹی سرمایہ کاری کو ذریعہ فراہم کرتا، ضمانت دیتا اور سنبھالتا ہے۔
“ہم امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر میں بین اور ڈیوڈ کا خیرمقدم اور شمالی امریکہ کی سرمایہ کاری ٹیم میں اضافی صلاحیت شامل ہونے پر خوش ہیں۔” پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے کہا۔ “بین اور ڈیوڈ دونوں شمالی امریکہ میں درمیانے دھارے کے بڑے منصوبوں میں کام کرنے کا مختلف تجربہ لا رہے ہیں۔ نجی ایکوئٹی اور توانائی میں ان کی مہارت اور تجربہ خطے میں ہماری سرمایہ کاری حکمت عملی اور شعبے پر توجہ کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔”
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر میں شمولیت سے قبل جناب بونیٹ الینڈا کیپٹل پارٹنرز میں نائب صدر تھے، جو ایک انفرااسٹرکچر نجی ایکوئٹی ادارہ ہے جو شمالی امریکہ اور یورپ میں سرمایہ کاری کو ہدف بناتا ہے، جہاں انہوں نے امریکہ میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی قیادت کی اور اسے سنبھالا، جس میں مارٹن مڈاسٹریم جی پی ایل ایل سی میں حصص حاصل کرنا بھی شامل ہے۔ الینڈا میں شمولیت سے قبل جناب بونیٹ نیچرل گیس پارٹنرز میں ایسوسی ایٹ تھے، جو توانائی کا ایک نجی ایکوئٹی ادارہ ہے۔ جناب بونیٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز سیمنز اینڈ کمپنی انٹرنیشنل میں ایک بااثر مالیاتی تجزیہ کار کی حیثیت سے کیا جہاں ان کی توجہ درمیانے دھارے اور بالائی دھارے کے حصول اور فروخت پر مرکوز تھی۔
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر میں شمولیت سے قبل جناب الیزونڈو ایکسس کیپٹل ایڈوائزرز کے نائب صدر تھے، جو ایک عالمی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری منظم ہے، جہاں انہوں نے امریکہ اور میکسیکو میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی قیادت کی اور اسے سنبھالا۔ ایکسس سے قبل جناب الیزونڈو ہائی اسٹار کیپٹل میں ایسوسی ایٹ تھے، جو ایک توانائی اور بنیادی ڈھانچے کانجی ایکوئٹی ادارہ ہے۔ جناب الیزونڈو نے اپنے کیریئر کا آغاز بارکلیز کیپٹل میں سرمایہ کاری بینکنگ کے شعبے میں توانائی کے وسیلے کے مالیاتی تجزیہ کار کی حیثیت سے کیا۔ جناب الیزونڈو اور مینیجنگ ڈائریکٹر بو وہولی ہائی اسٹار کیپٹل میں تین سال سے زیادہ تک مل جل کر کام کرتے تھے۔
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل، ایندھن کے پیداواری مواقع اور مصنوعات اور خدمات کی کمپنیاں شامل ہیں جن کی توجہ بجلی و توانائی کے شعبوں پر ہو۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ کے (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) اثاثہ جاتی منتظم ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔
امریکن کیپٹل کے بارے میں
امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) ایک پبلکلی ٹریڈڈ نجی ایکوئٹی فرم اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل درمیانی مارکیٹ کی نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ، توانائی و بنیادی ڈھانچے اور مرکب مصنوعات تخلیق کرنے والوں میں براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے اداروں کے ذریعےکاروبار کرتا، تخلیق کرتا اور ضمانت دیتا ہے۔ امریکن کیپٹل19 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے،جن میں اس کی بیلنس شیٹ پر موجود اثاثہ جات اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اثاثہ جات شامل ہیں، ساتھ ساتھ 84 ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات بھی زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ اثاثہ جات)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل پبلکلی ٹریڈڈ امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک: AGNC) کو سنبھالتا ہے جو تقریباً 9 ارب ڈالرز کی خالص بک ویلیو رکھتا ہے اور تقریباً 1ارب ڈالرز کی خالص بک ویلیو رکھنے والے امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن (نیس ڈیک: MTGE) اور تقریباً 151 ملین ڈالرز کی خالص نیٹ بک ویلیو رکھنے والے امریکن کیپٹل سینئر فلوٹنگ لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACSF) کا انتظام سنبھالتا ہے۔ امریکہ اوریورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کا ملحقہ ادارہ، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 750 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے www.AmericanCapital.com ملاحظہ کریں۔
رابطہ: 7070-214-443-1+
پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
رچرڈ سانتوروسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر
بو وہولی، مینیجنگ ڈائریکٹر، نارتھ امریکہ انوسٹمنٹس
The post امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے شمالی امریکہ کی سرمایہ کاری ٹیم میں توسیع کردی appeared first on Business News Pakistan.