Breaking News

ایسکرٹس نے بھارت میں بجلی سے چلنے والے اوّلین ٹریکٹر کا خیال اور عالمی ٹریکٹر سیریز کی رونمائی کردی

نئی دہلی، 6 ستمبر/ پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/–

– بھارت کے پہلے ہائیڈروسٹیٹک اور بجلی سے چلنے والے ٹریکٹر خیال کا اجراء

– اپنی عالمی زرعی مصنوعات اور حل کے پورٹ فولیو کی توسیع

انجینیئرنگ اداروں کے معروف عالمی مجموعے ایسکرٹس لمیٹڈ نے آج بھارت کے اوّلین بجلی سے چلنے والے اور ہائیڈروسٹیٹک ٹریکٹر کا خیال پیش کیا ہے اور یورپ اور امریکا میں درجہ 4 کے اخراج قواعد سے مطابقت رکھنے والے اپنے علم بردار برانڈز فارمٹریک اور پاورٹریک کے تحت 43 بین الاقوامی تقسیم کاروں کے درمیان 22 ایچ سے 90 ایچ پی رینج میں برآمد اور مقامی مارکیٹ کے لیے ٹریکٹروں کا عالمی پورٹ فولیو پھیلا دیا ہے۔

(تصویر:  http://mma.prnewswire.com/media/552512/Escorts_Electric_Hydrostatic_Tractor.jpg)

اس میں زیادہ ہارس پاور (70 سے 90 ایچ پی) کی حامل علم بردار نیو ایسکرٹس ٹریکٹر سیریز (نیٹس)، 22 سے 30 ایچ پی رینج میں کامپیکٹ ٹریکٹرز، دھان کی فصل اور کھیت دونوں کے لیے کراس اوور ٹریکٹرز، درجہ 4 اخراج قواعد پر پورا اترنے والے سی آر ڈی آئی انجنوں کے ساتھ ڈرائیونگ میں آرام کے لیے کیبن آپشنز کے حامل ٹریکٹر شامل ہیں جو بھارت میں نئی نسل کے کاشت کاروں کے علاوہ امریکا، یورپ، لاطینی امریکا، افریقہ اور آسیان ممالک میں صارفین کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب راجن نندا، چیئرمین، ایسکرٹس لمیٹڈ، نے کہا کہ “ایسکرٹس عالمی مارکیٹوں کے لیے مصنوعات تیار کرنے کی خاطر انقلابی سفر پر رواں ہے اور معیار کے ساتھ ایسی خصوصیات کی حامل مصنوعات پیش کرتا ہے جو مقابلے کی اور خریداروں کے لیے پرکشش ہوں گی۔ ان مصنوعات کا مظاہرہ آج کے جدید کاشت کاروں کی حرکیات اور طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ہم عالمی سطح پر ممالک تک رسائی کے لیے اپنے کام کو پھیلا رہے ہیں اور صارفین اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مصنوعات تیار کریں گے۔”

جناب نکھل نندا، مینیجنگ ڈائریکٹر، ایسکرٹس لمیٹڈ، نے کہا کہ “ایسکرٹس بجلی سے چلنے والے ٹریکٹر کے خیال کو پیش کرنے پر بہت فخر محسوس کرتا ہے جو بھارت کے بہترین پہلو کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے ہماری کم خرچ انجینئرنگ کا نمونہ ہے۔عالمی غذائی ضروریات میں حصہ ڈالنے کے اپنے بڑے انقلابی  مقصد کو جاری رکھتے ہوئے ہم دنیا بھر میں کسانوں کے لیے میکانیکی کاشت کاری مصنوعات اور حلوں کے ساتھ زیادہ پیداوار حاصل کرنا ممکن بنائیں گے۔ آج جاری کی گئی نیو ایسکرٹس ٹریکٹر سیریز (نیٹس) ایسکرٹس  کے خصوصی ڈسرپٹو انوویشن پلیٹ فارم ایکس کلوزِو کے ذریعے 6 ستمبر، المعروف ‘اجراء کے دن’ پر سال بہ سال جدت طرازیاں پیش کرنا جاری رکھے گی۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

ایسکرٹس لمیٹڈ
شرد گپتا
گروپ ہیڈ، کارپوریٹ برانڈ کمیونی کیشنز
Sharad.gupta@escorts.co.in

ٹورک کمیونی کیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ
رجت گپتا|
اکاؤنٹ گروپ مینیجر
91-9953500503+
rajat@torquemail.com

Check Also

‫”بچوں کے کورس میں چین”: بچوں کے فن کی شمع روشن کرنا

نانتونگ، چین، 28 نومبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 2006 سے، ٹونگچو ضلع، نانتونگ شہر، جیانگ سو صوبے نے ”بچوں کے کورس میں چین” کے نام سے ایک نئی نرسری نظم کی تخلیق اور فروغ کی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔ اس جدت طرازی نے نہ صرف مقامی علاقے میں گرمجوش ردعمل پیدا کیا بلکہ اگلے 18 برسوں میں […]