ہانگ کانگ، 27 اپریل/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
چب گروپ آف انشورنس کمپنیز نے ڈیٹا سیکورٹی کے نقائص کے باعث ہونے والے نقصانات کے خلاف تمام تجارتی اداروں کو ہر قسم کا تحفظ دینے کے لیے چب (ایس ایم) نامی ایک نئی انشورنس پالیسی متعارف کرائی ہے۔
عالمی اداروں کے ساتھ کاروبار کرنے والی ایشیا کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں اکثر و بیشتر سائبر حملوں کا نشانہ بنتی ہیں کیونکہ وہ ان ٹیکنالوجی وسائل سے محروم ہوتی ہیں جو صارف، رسد کنندہ اور دیگر کے ڈیٹا کو محفوظ بنا سکے۔ گزشتہ سال ہانگ کانگ پولیس فورس نے 791 کمپیوٹر سے متعلقہ جرائم کی تفتیش کی، جن کی تعداد 2002ء میں محض 272 تھی۔ ان مقدمات میں کمپیوٹرز تک ناجائز رسائی، مجرمانہ نقصان پہنچانا، چوری اور دھوکہ دہی سے املاک پر قبضہ کرنا شامل ہیں۔
چب کے نائب صدر اور گلوبل-سلوشنز مینیجر ٹریسی وسپولی کہتے ہیں کہ “ماضی میں، سائبر مجرم ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے استعمال میں لانے والے اداروں پر توجہ رکھتے تھے، جیسا کہ مالیاتی ادارے وغیرہ۔ آج، تقریبا ہر کمپنی سائبر سیکورٹی حملوں کے خطرے کی زد میں ہے۔ یہ معاملہ صرف سائبر تحفظ میں نقائص کے خطروں کا سامنا کرنے کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ یہ سامنا کب ہوگا، چب کی سائبر سیکورٹی پروڈکٹ ایشیا میں سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطروں کا جواب دے گی۔ یہ تقریبا تمام اداروں – بڑے سے لے کر چھوٹے تک – تک وسیع تر سائبر کوریج اور ادارے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسٹمائزڈ کوریج کے متعدد آپشنز فراہم کرتی ہے۔
چب کی فریق ثالث (سائبر-ذمہ داری) اور فریق اول (سائبر جرائم اخراجات) سائبرسیکورٹی تحفظ کی ایک عالمی پالیسی پر مشتمل ہے۔ فریق ثالث ذمہ داری انشورنس احاطہ کرتی ہے:
– ظاہر نقصان، بشمول مقدمات جن میں مدعی کی نجی معلومات تک بلا اجازت و ناجائز رسائی یا اسے نقصان پہنچانا شامل ہیں؛
– مواد کا نقصان، جس میں حقوق دانش، نشان تجارت اور/یا حق اشاعت و نقل کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھانے والے مقدمات شامل ہیں؛
– ساکھ کا نقصان، جس میں مصنوعات یا خدمات کی بدنامی، بہتان، تہمت، رسوائی اور نجی معاملات میں مداخلت کے خلاف مقدمات شامل ہیں؛
– گزرگاہ نقصان، سسٹم سیکورٹی میں ناکامی کے حوالے سے جو تیسرے فریق کے سسٹمز کو نقصان پہنچانے کا سبب بنیں، کے مقدمات شامل ہیں ؛
– کمزور رسائی نقصان، جس میں ایسے مقدمات شامل ہیں جو سسٹم سیکورٹی کی ناکامی کے باعث پیدا ہوتے ہیں اور نتیجتا ایک بیمہ زدہ سسٹم اپنے صارفین کے لیے عدم دستیاب ہو جاتا ہے۔
دیگر احاطوں میں کرائسس مینجمنٹ اور اجر کے اخراجات، ای-بزنس میں مداخلت، ای-کمیونی کیشن کا نقصان، ای-تھیفٹ (چوری) اور ای-وینڈیلزم پر اخراجات شامل ہیں۔
وسپولی نے کہا کہ “کسی ادارے کی موجودہ پالیسی زیادہ تر ان ڈیٹا سیکورٹی انکشاف کے خلاف حفاظت میں مدد نہیں دے گی یا صرف مخصوص انکشافات کے لیے ہی تحفظ پیش کرے گی۔ ایک سائبر-انشورنس پالیسی کسی بھی کمپنی کے رسک مینجمنٹ پروگرام کا جزو لا ینفک ہونی چاہیے۔”
چب گروپ آف انشورنس کمپنیز کے رکن بیمہ دہندگان نے ایک کثیر الارب ڈالر جمعیت تشکیل دی ہے جو دنیا بھر میں 8500 ایجنٹوں اور بروکرز کے ذریعے ذاتی اور تجارتی صارفین کو ملکیتی و حادثاتی انشورنس فراہم کر رہی ہے۔ چب کے عالمی نیٹ ورک میں شمالی امریکہ، یورپ، لاطینی امریکہ، ایشیا اور آسٹریلیا بھر میں پھیلی ہوئی شاخیں اور ملحقہ ادارے شامل ہیں۔
چب گروپ آف انشورنس کمپنیز
15 ماؤنٹین ویو روڈ
ویرن، نیو جرسی 07059
رابطہ: جوڈی ڈورمان
ٹیلی فون: 908-903-2608
ای میل: jdorman@chubb.com
ذریعہ: چب کارپوریشن
رابطہ:جوڈی ڈورمان،
چب گروپ آف انشورنس کمپنیز،
+1-908-903-2608
jdorman@chubb.com