Breaking News

ایشیاانسپکشن 2010ء کی دوسری سہ ماہی کا بار پیما: چین یورپی اتحاد کی افراتفری میں غیر اثر پذیر

ہانگ کانگ، 16 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

ایشیا میں ضبط معیار (کوالٹی کنٹرول) کی صنعت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار بین الاقوامی تجارت  کی بہبودی کے اچھے اشاریے ہیں۔ 2010ء کی دوسری سہ ماہی میں 11 ہزار سے زائد معائنوں، آڈٹس اور لیبارٹری تجربات کے ذریعے (2009ء کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 38 فیصد اضافہ) ایشیاانسپکشن (AsiaInspection) نے چند دلچسپ رحجانات دیکھے ہیں۔

2010ء کی دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار نے اشارہ کیا کہ چین اپنی برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تیزی سے کوششیں کرتا ہے، ان کی صارفی مصنوعات درآمد کنندگان کے لیے کہیں زیادہ متاثر کن ہو چکی ہیں۔ چین میں کیے گئے کل معائنے 35 فیصد اوپر ہیں، جو چین کی بے مثال اقتصادی ترقی کی جاری شرح کو ظاہر کرتے ہیں؛ اور اس امر کو واضح کرتے ہیں کہ خوابیدہ ڈریگن بیدار ہو رہا ہے اور اپنی اڑان کا آغاز کر چکا ہے۔

رینگتا ویت نام، اڑتا ڈریگن

جنوبی چین میں کارخانوں میں مزدوروں کے تنازعات کی حالیہ لہر کے باوجود یہ اقتصادی ترقی جاری ہے، اس لہر کے بارے میں کئی ماہرین سمجھ رہے تھے کہ اس سے چین کے “زیادہ سستے” پڑوسیوں کو فائدہ پہنچے گا، تاہم اعداد و شمار اس کی تصدیق نہیں کرتے۔ ایسے وقت میں جب چین اپنی مینوفیکچرنگ کی قوت کو خم دے رہا ہے، یہ بات اس کے دیگر ایشیائی ہم منصبوں کے بارے میں نہیں کہی جا سکتی۔ زیادہ نمایاں طور پر، ویت نام جس نے معائنوں کے دوران سال بہ سال کی ترقی میں 0 فیصد تبدیلی ظاہر کی ہے۔ چین نے ایشیا میں آنے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا حصہ کھینچا ہے، جس کا واضح اظہار پڑوسیوں کے مقابلے میں برآمدات میں اضافے سے ہوتا ہے۔

ملبوسات اور پارچہ بافی میں سال کا سب سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ چینی کارخانوں کے کپڑوں اور ملبوسات کے معیار میں یکساں اضافے نے صارف کے اعتماد کو بہتر بناتے ہوئے صنعت میں اضافہ کیا۔

امریکہ نے یورپی اتحاد کو پیچھے چھوڑ دیا، یونان یورپ کے زوال کا سبب

سال کے آغاز میں، پہلی سہ ماہی کے نتائج نے ظاہر کیا کہ منظم معائنے میں، 2009ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں، امریکہ اور یورپی اتحاد تقریبا یکساں ترقی کر رہے ہیں؛ بالترتیب 11.2 فیصد اور 11.3 فیصد اضافے کے ساتھ۔ البتہ 2010ء کی دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ میں معائنے سے گزرنے والی مصنوعات 46 فیصد اوپر تھیں، جبکہ یورپی اتحاد کی 3.8 فیصد نیچے؛ جس کا سب سے بڑا سبب یونان میں پیش آنے والے حالیہ مسائل تھے جنہوں نے یورپی اتحاد کے اراکین کی معیشتوں میں سرایت کر گئیں۔

ایشیاانسپکشن ایک ضبط معیار کا ادارہ ہے جو چین اور عظیم تر ایشیا میں مصنوعات کے معائنے،لیبارٹری تجربات اور کارخانوں و سماجی آڈٹس کرتا ہے۔ 2009ء میں دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک کے کلائنٹس نے ایشیاانسپکشن کے ساتھ اپنے ضبط معیار کو قابل بھروسہ بنایا — http://www.AsiaInspection.com۔

ذریعہ: ایشیاانسپکشن

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مائیکل میسارک

ٹیلی فون: +86-755-8231-6796

ای میل: press@AsiaInspection.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *