Breaking News

ایشیا میں آن لائن سیاحتی انقلاب کو تقویت بخشنے کے لیے ایئرایشیااور ایکسپیڈیا کا مشترکہ منصوبہ

AsiaNet 44016

سنگاپور، 30 مارچ، 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کم خرچ فضائی ادارے اور ایک آن لائن ٹریول ایجنسی کے درمیان عالمی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری

دنیا کی بہترین کم خرچ ایئرلائن ایئرایشیااور دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ٹریول کمپنی ایکسپیڈیا نے آج مشترکہ منصوبے کے تحت نئے ادارے کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو ایشیا بحر الکاہل کا احاطہ کرے گا اور سستی ترین  پروازیں، ہوٹلوں میں قیام اور چھٹیوں کے پیکیچز کی وسیع رینج پیش کر رہا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110121/SF33870LOGO-b)

یہ ایک کم خرچ کیریئر (LCC) اور ایک آن لائن ٹریول ایجنٹ (OTA) کے درمیان اپنی عالمی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی شراکت ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ٹریول کمپنی اور دنیا کی جدید ترین ایئرلائن کا “آسمانوں پر بنا ہوا جوڑا” ہے جو دونوں اداروں کو ایک دوسرے کے استحکام کے اوپر ترقی پانے اور دنیا بھر کے مسافروں کو سفر کے ذریعے خوشیاں بکھیرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مشترکہ منصوبے کے معاہدے کے تحت نیا ادارہ ایکسپیڈیا انکارپوریٹڈ کے جاپان، بھارت، جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر مشرقی ایشیائی ممالک کے ایکسپیڈیا (ر) برانڈڈ کاروباروں کے ساتھ ساتھ ايئر ایشیا کے ایئرایشیاگو اور گو رومز کاروباروں کو چلانے کے لیے بنایا جائے گا۔ نیا منصوبہ ایئرایشیاکے مقامی مارکیٹنگ تجربے اور ایکسپیڈیا کی عالمی سطح پر ممتاز ٹیکنالوجی، اور خطے اور اس سے کہیں آگے دونوں اداروں کی معیاری سفری مصنوعات پر ترقی کی منازل طے کرے گا۔

نیا منصوبہ ایئرایشیااور ایئرایشیاایکس پروازوں اور سفری پیکیجز کے لیے خطے میں آن لائں تیسرے-فریق تقسیم کے خصوصی حقوق رکھے گا جس کا مطلب ہے کہ چند استثناؤں کے علاوہ خطے میں ایئرایشیا کی پروازوں کو آن لائن تلاش اور بک کرنے کا واحد مقام AirAsia.com، AirAsiaGo.com اور ایکسپیڈیا ہوں گے۔ دنیا بھر میں ایک لاکھ 30 ہزار ہوٹلوں کے ساتھ ایئرایشیا گو اور ایکسپیڈیا کی سائٹس دونوں پر یہ ایشیائی صارفین کے لیے حیران کن طور پر کم قیمتوں پر پیکیجز کے بے مثال مجموعے پیش کرے گا۔

مزید برآں، ایئرایشیا (ایئرایشیا ملائیشیا، ایئرایشیا انڈونیشیا، ایئرایشیا تھائی لینڈ، ایئرایشیاایکس اور دیگر ایئرایشیا جوائنٹ وینچر ایئرلائنز) اور ایکسپیڈیا اس نئے منصوبے سے باہر شراکت داری کر رہے ہیں جو ایکسپیڈیا کو ایئرایشیا کی فہرست اموال کے لیے خصوصی تیسرے فریق کا سفری فراہم کنندہ بناتے ہیں جو مسافروں کو ایئرایشیا کی فہرست اموال میں سے کسی کو بھی دنیا بھر میں ایکسپیڈیا کی سفری ویب سائٹس سےبک کرنے کی سہولت دے گا۔

ایئرایشیا کے گروپ سی ای او داتو سر ڈاکٹر ٹونی فرنانڈس نے کہا کہ “ایئرایشیا اور ایکسپیڈیا کے اس اعلان کے ساتھ ہم ایشیا کے لیے آن لائن سفر میں ایک انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ دو عالمی برانڈز اور سیاحتی صنعت کے رہنماؤں کے درمیان یہ شراکت داری ایک ایسے وقت سامنے آتی ہے جب آن لائن سفری بکنگز خطے میں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں۔ ایشیا، اور اس کی ابھرتی ہوئی معیشت، شاندار صارفی برانڈز کے مجموعے تخلیق کرنے کے وسیع تر مواقع فراہم کرتا ہے۔

فرنانڈس نے مزید کہا کہ “ہم ایکسپیڈیا کو اپنا شراکت دار بنانے پر بہت مسرور ہیں اور ایشیا میں اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہم نے اک ایسے عظیم شراکت دار کی تلاش کے لیے اپنا وقت حاصل کیا جو ایشیا کو سمجھے اور ہماری تحریک، جذبے اور آرزوؤں سے میل کھاتا ہو۔”

فرنانڈس نے یہ کہتے ہوئے بات کا اختتام کیا کہ “ایئرایشیا نے ہر شخص کے لیے ممکن بنایا ہے کہ وہ فضائی سفر کرے۔ ایکسپیڈیا کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہم امید کرتے ہیں کہ ہم وہی تجربہ اٹھائیں گے جیسا ہم دوسرے کو دیتے ہیں اور اپنے بے مثال سفر اور برانڈ تجربے کو چہار سو پھیلائیں گے۔”

ایکسپیڈیا انکارپوریٹڈ کے چیئرمین اور سینئر ایگزیکٹو بیری ڈلر نے کہا کہ “ایئرایشیا کے ساتھ شراکت کے ذریعے ایکسپیڈیا اپنی عالمی پوزیشن کو بہتر بنانے کا ایک اہم قدم اٹھا رہا ہے۔ آن لائن سفری مارکیٹ میں ایشیا کے اثرات کے لحاظ سے یہ خصوصا بہت ولولہ انگیز ہے۔”

“ہمیں ایئرایشیا سے بہتر شراکت دار نہیں مل سکتا تھا۔ خطے کی سب سے معروف کم خرچ ایئرلائن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ فضائی ادارہ ایکسپیڈیا کے اس جذبے کا بھی حامل ہے کہ وہ ہر شخص کے لیے سفر کو قابل رسائی بنانا چاہتا ہے۔ میں اتنے مختصر عرصے میں ایئرایشیا کو ملنے والی ترقی اور اس کے حیران کن نیٹ ورک سے بہت متاثر ہوا ہوں۔”

ڈلر نے مزید کہا کہ “آج ایشیا میں سفر پر بہت زیادہ توجہ مرکوز ہے اور یہ شراکت ہمارے صارفین کو ایئرایشیا کے ذریعے اس عظیم نیٹ ورک سے منسلک ہونے کی سہولت دیتا ہے ۔ ایکسپیڈیا کی عالمی سفری پیشکشوں اور پیکیج ٹیکنالوجی کے متاثر کن انتخاب کے ساتھ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ شراکت داری دونوں اداروں کو مسافروں کے لیے عالمی معیار کی سفری مصنوعات کو بے مثال انداز میں پیش کرنے کی سہولت دیتی ہے۔”

اس خوش کن اتحاد کا جشن منانے کے لیے www.AirAsiaGo.com 29 مارچ سے تین دن کے لیے 10 ایشیائی شہروں میں ہوٹلوں پر 80 فیصد تک بچت پیش کرے گا، اور ایکسپیڈیا دو ہفتوں کی فروخت پر جنوب مشرقی ایشیائی مقامات کے لیے 60 فیصد تک رعایت کے ساتھ اپنی ملائیشین سائٹ www.expedia.com.my اور تھائی سائٹ www.expedia.co.th کا آغاز کرے گا۔

ایئرایشیا کی برانڈڈ ویب سائٹس www.airasiago.com اور www.gorooms.com اور ایکسپیڈیا انکارپوریٹڈ کی کے جاپان (www.expedia.co.jp)، بھارت (www.expedia.co.in) اور سنگاپور (www.expedia.com.sg) میں موجودہ برانڈڈ کاروباروں کے ساتھ ملائیشیا (www.expedia.com.my) اور تھائی لینڈ (www.expedia.co.th) میں نئی مارکیٹیں اس مشترکہ منصوبے کے تحت کام کریں گی۔

ایئرایشیا کے بارے میں

ایشیا کی معروف اور سب سے بڑی کم خرچ ایئرلائن ایئرایشیا 139 مقامات کے وسیع ترین نیٹ ورک کے ذریعے خدمات پیش کرتا ہے جن میں ایشیا، آسٹریلیا اوریورپ کے مقامات شامل ہیں۔ آپریشنز کے 8 سے زائد سالوں میں ایئرایشیا نے 100 ملین سے زائد مسافروں کو اپنی منزلوں تک پہنچایا ہے اور اپنے فضائی بیڑے کو 2 جہازوں سے 100 جہازوں تک  توسیع دے دی ہے۔ آج یہ ایئرلائن ایک حقیقی آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی انجمن) ایئرلائن ہونے پر فخر محسوس کرتی ہے جس کے آپریشنز ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں ہیں اور خدمات کا نیٹ ورک آسیان کے تمام ممالک تک پھیلا ہوا ہے، جن میں چین، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔ اس عزم کی مزید تکمیل ایئرایشیا ایکس کے ذریعے ہوتی ہے جو کم خرچ طویل فاصلے کی ایئرلائں ہے جو اس وقت چین، آسٹریلیا، تائیوان، بھارت، ایران، جاپان، کوریا، نیوزی لینڈ، فرانس اور برطانیہ کے لیے پروازیں بھرتی ہ۔ ایئرایشیا کو 2009ء اور 2010ء میں مسلسل دو سال اسکائی ٹریکس کی جانب سے کرائے گئے سالانہ ورلڈ ایئرلائں سروے میں دنیا کی بہترین کم خرچ ایئرلائن قرار دیا گیا۔

ایکسپیڈیا کے بارے میں

دنیا کی معروف آن لائن سفری کمپنی ایکسپیڈیا انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: EXPE) سنگاپور میں Expedia.com.sg چلاتا ہے۔ ایکسپیڈیا مخصوص خدمات، جدید ترین ٹیکنالوجی اور تعطیلات کے پیکیجز، سستی پروازوں، ہوٹل بکنگز، کرائے پر کار حاصل کرنے، قابل سیاحت مقامات اور سرگرمیوں، دلچسپ سفروں اور سفری انشورنس مسافروں کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے اور بکنگ کرنے اور اپنی سفری ضروریات سے مطابقت رکھنے والی تمام سہولیات کے لیے مسافروں کی مدد کرتا ہے۔

ایکسپیڈیا انکارپوریٹڈ کے بارے میں

ایکسپیڈیا انکارپوریٹڈ دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ٹریول کمپنی ہے جو وسیع ترین برانڈ پورٹفولیو کی حامل ہے جس میں 90  سے زائد ایکسپیڈیا ڈاٹ کام (ر) اور ہوٹلز ڈاٹ کام (ر) برانڈڈ سائٹس؛ معرف امریکی ڈسکاؤنٹ ٹریول سائٹ ہاٹ وائر (ر)؛ معروف ایجنسی ہوٹل کمپنی Venere.com (ٹ م)؛ ایگنشیا (ر)، دنیا کی پانچویں سب سے بڑی کارپوریٹ ٹریول مینجمنٹ کمپنی؛ دنیا کی سب سے بڑی ٹریول کمیونٹی ٹریول ایڈوائزر(ر) ویکیشنز (ر)؛ اور چین کی دوسری سب سے بڑی بکنگ سائٹ ای لونگ (ٹ م)؛ شامل ہیں۔ ادارہ تفریحی و کاروباری سفر کے لیے صارفی قدر فراہم کرتا ہے، سفری فراہم کنندگان کے یلے بڑھتی ہوئی طلب اور براہ راست بکنگز پیش کرتا ہے، اور مشتہرین کو ٹرپ ایڈوائزر میڈیا نیٹ ورک اور ایکسپیڈیا میڈیا سلوشنز کے ذریعے مارکیٹ کے قابل قدر ترین سفری صارفین تک رسائی کا وسیع ترین موقع فراہم کرتا ہے۔ ایکسپیڈیا دنیا کی چند معروف ترین ایئرلائنز اور ہوٹلوں، معروف صارفی برانڈز،مشہور ویب سائٹس اور ہزاروں ملحقہ اداروں کے لیے ایکسپیڈیا (ر) ملحقہ نیٹ ورک (نیس ڈیک: EXPE ) کے ذریعے بکنگز بھی فراہم کرتا ہے۔

ایکسپیڈیا اور ہوائی جہاز کی شبیہ کا حامل لوگو امریکہ اور/یا دیگر ممالک میں ایکسپیڈیا انکارپوریٹڈ کے مندرجہ تجارتی نشان یا تجارتی نشان ہیں۔ یہاں مذکورہ دیگر لوگوز اور مصنوعات اور اداروں کے نام بھی ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔

(کاپی رائٹ) 2011ء ایکسپیڈیا، انکارپوریٹڈ۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

ذریعہ: ایکسپیڈیا انکارپوریٹڈ

رابطہ: سرادا چیلام، schellam@iconinternational.com.sg، سون لیشان، lsoon@iconinternational.com.sg، یا بریندا ییو، byeo@iconinternational.com.sg، آئیکون انٹرنیشنل کمیونی کیشنز، +65 6220 2623 (سنگاپور)، برائے ایکسپیڈیا؛ یا ایڈ شمٹ، پی آر اینڈ کمیونی کیشن، ایکسپیڈیا ایس ای ایشیا، v-eschmidt@expedia.com؛ یا ڈیفنی چیا یوئی جین، کمیونی کیشن، ایئرایشیا، cheahuijen@airasia.com

Check Also

‫چین-ویتنام ڈیٹیان-بان جیوک سرحد پار سیاحتی تعاون زون نے آزمائشی آپریشن کا آغاز کر دیا

ڈاکن، چین، 23 ستمبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– چین-ویتنام ڈیٹیان-بان جیوک آبشار کراس بارڈر ٹورازم کوآپریشن زون (جسے بعد میں “کوآپریٹو زون” کہا جاتا ہے) کی آزمائشی آپریشن کے آغاز کی تقریب 15 ستمبر کو صبح 10:00 بجے چینی ویتنامی سرحدی چوکیوں پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں چین اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اپنے اپنے […]