Breaking News

ایشین کوسٹ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ نے پنیکل انٹرٹینمنٹ انکارپوریٹڈ کی جانب سے 95 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان کر دیا

AsiaNet 44742

وینکوور، برٹش کولمبیا، 26 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– اس میں ویت نام میں ہو ٹرام اسٹرپ پروجیکٹ کے دوسرے مکمل ریزورٹ کے لیے انتظامی و ترقیاتی تعاون کے معاہدے شامل ہیں –

– ہو ٹرام میں اہم سرمائے کی تعمیر اور اے سی ڈی ایل کے ترقیاتی منصوبوں کو تیز تر کرنا –

جنوبی ویت نام میں ہو ٹرام اسٹرپ بیچ فرنٹ کمپلیکس کے لیے تفریحی مقامات پر ریزورٹس اور رہائشی ترقیات کے مالک اور ڈیولپر ایشین کوسٹ ڈیولپمنٹ (کینیڈا) لمیٹڈ (ACDL) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ پنیکل انٹرٹینمنٹ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: PNK) کے ساتھ ایک سبسکرپشن معاہدہ کر چکا ہے جس کے تحت پنیکل اے سی ڈی ایل میں 95 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بدلے میں ادارے کے 26 فیصد ایکوئٹی حصص حاصل کر چکا ہے۔ مزید برآں پنیکل 2058 کے ذریعے کثیر المرحلہ ہو ٹرام اسٹرپ ڈیسٹی نیشن ریزورٹس پروجیکٹ میں دوسرے مکمل ریزورٹ کے لیے ایک انتظامی معاہدے میں شامل ہوا ہے ۔ ہو ٹرام اسٹرپ ویت نام کے سب سے بڑے شہر ہو چی منہ سٹی سے تقریبا 80 میل جنوب مشرق میں واقع ہے، یہ شہر ہر سال ویت نام آنے والے 5 ملین سیاحوں کی اکثریت کی میزبانی کرتا ہے۔ معاہدوں میں پنیکل کا انتظامی معاہدہ اور اے سی ڈی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں متناسب نمائندگی میں ممکنہ 20 سالہ توسیع شامل ہے اور یہ رسمی شرائط پر منحصر ہیں۔

ہو ٹرام اسٹرپ ویت نام کا پہلا لاس ویگاس انداز کا مقام ہوگا جس میں ریزورٹ اور کیسینو کمپلیکس شامل ہوں گے اور اس کا آغاز کثیر مرحلوں میں ہوگا جس کی ابتداء 2013ء میں ہوگی۔ ملٹی پراپرٹی ریزورٹ کمپلیکس حکومت ویت نام کی سرمایہ کاری سند کے تحت اے سی ڈی ایل کی جانب سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی سند ہے۔ ہو ٹرام اسٹرپ کا پہلا ریزورٹ ایم جی ایم گرینڈ ہو ٹرام ہوگا جو اس وقت زیر تعمیر ہے اور اس کو ایم جی ایم ہاسپٹلٹی چلائے گا جو ایم جی ایم ریزورٹس انٹرنیشنل کا ماتحت ادارہ ہے۔ ایم جی ایم ہو ٹرام کا پہلا مرحلہ 541 پرتعیش کمروں اور قیام گاہوں، عالمی معیار کے ریستورانوں اور سہولیات کی مکمل رینج،اعلی شخصیات کے لیے عمدہ سکونت گاہوں، ایک کانفرنس سینٹر اور ایک قابل دید تفریحی علاقے  پر مشتمل ہوگا جو 90 ٹیبل گیمز اور 500 الیکٹرانک گیمز  کا حامل ہوگا۔

ایشین کوسٹ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لائیڈ ناتھن نے کہا کہ “یہ معاہدہ اے سی ڈی ایل کا ایک اور سنگ میل ہے اور یہ ہمارے دوسرے ریزورٹ اور پورے ہو ٹرام مقام کی ترقی کو تیز تر کرتا ہے۔ یہ ہو ٹرام کے لیے اہم سرمایہ لاتا ہے، جو اے سی ڈی ایل سے قریبی شراکت رکھنے والا دوسرا شراکت دار ہے، اور یہ مزید ترقی اور توسیع کے منصوبوں کو بہتر بناتا ہے ، اب ہمارے ساتھ دنیاکے  دو معروف ترین گیمنگ ادارے ہیں جو ویت نام میں ہمارے تکمیلی ریزورٹس کو سنبھال رہے ہیں، اور یہ بات مکاؤ اور سنگاپور کے بعد ہو ٹرام کو دوسرا بڑا تفریحی مقام بنانے کی تصدیق کرتی ہے۔ اس کاروباری لین دین کے نتیجے میں اب ہمیں دو مضبوط کاروباری و تجارت اسپانسرز، ہربنجر کیپٹل پارٹنرز اور پنیکل انٹرٹیمنٹ،  کی مدد حاصل ہے۔”

ہو ٹرام اسٹرپ کا دوسرا مکمل ریزورٹ، جو اے سی ڈی ایل اور پنیکل کی مشترکہ کوششوں سے تعمیر ہوگا اور پنیکل کی جانب سے چلایا جائے گا، اے سی ڈی ایل کی ملکیت ہوگا۔ امکان ہے کہ دوسرا مکمل ریزورٹ ایم جی ایم گرینڈ ہو ٹرام ریزورٹ ہی کےحجم و وسعت کا حامل ہوگا جو اس وقت زیر تعمیر ہے۔ ایک جداگانہ اور ممتاز ریزورٹ کی حیثیت سے اے سی ڈی ایل اور پنیکل اس کی مشترکہ طور پر برانڈنگ کریں گے۔

پنیکل انٹرٹینمنٹ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انتھونی سان فلپو نے کہا کہ  “ہو ٹرام اسٹرپ کی تعمیر میں شرکت گیمنگ کی صنعت میں موقع ملنے کے بعد انتہائی مطلوب تھا۔ ہم ویت نام کے اپنی سیاحت کی صنعت کو مزید ترقی بخشنے کے اسٹریٹجک منصوبے کا حصہ دار، اے سی ڈی ایل میں سرمایہ کار اور ہو ٹرام اسٹرپ پروجیکٹ میں شراکت دار بننے پر بہت خوش ہیں۔ ہماری نظریں اے سی ڈی ایل، لائیڈ ناتھن اور ان کی تمام انتظامی ٹیم کے ساتھ ہو ٹرام اسٹرپ کی تعمیر پر مرکوز ہیں۔”

اہم نجی سرمایہ کاری فنڈ اور اے سی ڈی ایل کے وسیع سرمایہ کار ہربنجر کیپٹل پارٹنرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ اے فالکون نے کہا کہ “ہم عالمی معیار کے آپریٹرز اور ترقیاتی شراکت دار کی بڑھتی ہوئی فہرست کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں، جنہوں نے ہو ٹرام منصوبے میں شامل اختیار کی ہے۔ پنیکل انٹرٹینمنٹ اپنے ساتھ اے سی ڈی ایل میں آپریٹنگ کا شاندار تجربہ اور وژن لائے گا اور ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسرور ہیں۔ ہماری نظریں اس لین دین کی تکمیل اور ہو ٹرام اسٹرپ کے موقع کے بے پایاں امکانات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے لائیڈ ناتھن اور اے سی ڈی ایل کی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے پر مرکوز ہیں۔”

جناب ناتھن نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ “پنیکل نے ہو ٹرام اسٹرپ ڈیولپمنٹ کی مضبوط ٹیم میں شمولیت اختیار کی ہے،جس میں ایم جی ایم ہاسپٹلٹی بھی شامل ہے۔ ہماری نظریں جنوب مشرقی ایشیا کے اہم ترین گیمنگ اور تفریحی مقام کی تخلیق کے لیے انتھونی سان فلپو اور پنیکل کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

ایم جی ایم ہاسپٹلٹی کے صدر اور سی ای او جمال عزیز نے کہا کہ “ہو ٹرام کے لیے اہم سرمائے کی تخلیق پر ہم بہت خوش ہیں اور اپنے نئے پڑوسیوں کو خوش آمدید کہنے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ یہ کاروباری سودا عالمی معیار کے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ویت نام کی بڑھتی ہوئی شہرت کی اہم تصدیق ہے اور ہماری نظریں 2013ء میں ایم جی ایم گرینڈ ہو ٹرام کے افتتاح پر مرکوز ہیں۔”

ایشین کوسٹ ڈیولپمنٹ (کینیڈا) لمیٹڈ کے بارے میں

ایشین کوسٹ ڈیولپمنٹ (کینیڈا) لمیٹڈ (اے سی ڈی ایل) ایک بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ ہے جو مکمل ریزورٹ مقامات میں مہارت رکھتا ہے۔ اے سی ڈی ایل، اپنے مکمل ماتحت ادارے ہو ٹرام پروجیکٹ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے، ہو ٹرام اسٹرپ کا تعمیر کنندہ ہے، جو 400 ایکڑ کے رقبے پر اور دو کلومیٹر سے زائد طویل قدیم ساحل کے ساتھ پھیلے مکمل ریزورٹ کے مجموعہ ہوگا اور حکومت ویت نام کی جانب سے جاری کردہ سرمایہ کاری سند کے مطابق منظور دہ ہے۔ چہل پہل اور تفریح کا ملاپ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ہو ٹرام اسٹرپ، شاہانہ خرچ تفریح سے لے کر شاندار خریداری اور ممتاز تفریحی تنصیبات تک ، ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرے گا۔

نومبر 2008ء میں اے سی ڈی ایل نے قبل از آغاز خدمات اور اے سی ڈ ایل کے پانچ ریزورٹس میں سے پہلے کو ایم جی ایم گرینڈ برانڈ کے تحت سنبھالنے اور چلانے کے لیے ایم جی ایم ریزورٹس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔ یہ ویت نام کا پہلا بڑے پیمانے پر بنایا گیا مکمل ریزورٹ ہوگا اور حتمی طور پر اس میں 1100 کمرے، پانچ ستارہ ایم جی ایم گرینڈ ہوٹل، ایک عالمی معیار کی تفریحی تنصیب، ریستوران، ہائی ٹیک میٹنگ مقام، ایک خاص وی آئی پی علاقہ، ایک چیمپئن شپ گالف کورس اور ساتھ ساتھ ساحل کے ساتھ مختلف اقسام کی تفریحی سرگرمیوں کا مقام ہوگا۔ اس تعمیراتی منصوبے کا پہلا مرحلہ 2013ء میں کھولنے کا ارادہ ہے اور یہ ویت نام میں سب سے بڑے مکمل ریزورٹ کمپلیکس کا ابتدائی جز ہوگا۔ اے سی ڈی ایل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ http://www.asiancoastdevelopment.com/ ملاحظہ کیجیے۔

پنیکل انٹرٹینمنٹ کے بارے میں

پنیکل انٹرٹینمنٹ انکارپوریٹڈ لوزیانا، میسوری، انڈیانا اور نیواڈا میں سات کیسینوز اور اوہائیو میں ایک ریس ٹریک کا مالک ہے اور انہیں چلاتا ہے۔ پنیکل ل’اوبرژ کیسینو اینڈ ہوٹل بیٹون روج بھی بنا رہا ہے جو 2012ء کے موسم گرما میں شروع ہو جائے گا۔ مئی 2011ء میں پنیکل نے 26 فیصد ملکیتی حصص نے حصول کے لیے بین الاقوامی تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ کمپنی ایشین کوسٹ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (اے سی ڈی ایل) کے ساتھ معاہدہ کیا،  جو اس وقت ویت نام کا پہلا بڑے پیمانے پر مکمل ریزورٹ بنا رہی ہے۔ پنیکل انٹرٹینمنٹ کے بارے میں مزید معلومات ملاحظہ کیجیے http://www.pnkinc.com۔

ہربنجر کیپٹل پارٹنرز کے بارے میں

ہربنجر کیپٹل پارٹنرزایک کثیر الارب ڈآلر نجی سرمایہ کاری فنڈ ہے جو نیو یارک میں واقع ہے جس میں سرمایہ کاری کی بنیادی رسائی کو استعمال کرتا ہے۔ ہربنجر کیپٹل پارٹنرز کی قیادت فلپ اے فالکون کرتے ہیں جو فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف انوسٹمنٹ آفیسر ہیں، یہ فنڈز 2001ء سے ہربنجر کیپٹل پارٹنرز کے ساتھ ملحق ہیں یا اس کے تحت منظم کیے جاتے ہیں۔ جناب فالکون مارکیٹ کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا 20 سے زائد سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ہربنجر کیپٹل پارٹنرز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.harbingercapital.com۔

ذریعہ: ایشین کوسٹ ڈیولپمنٹ کمپنی

رابطہ: اسٹیون بروس یا اسکاٹ ٹیگلیارینو، اے ایس سی ایڈوائزرز ایل ایل سی،

+1-203-992-1230

Check Also

‫گوئیژو سے ہانگ کانگ SAR زرعی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ

گویانگ، چین، 6 ستمبر، 2024 / ژنہوا-ایشیا نیٹ / — زراعت، جنوب مغربی چین کے صوبے گوئیژو اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (SAR) کے درمیان تعاون کے سب سے اہم شعبوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ گوئیژو کے صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور اور محکمہ تجارت کی میزبانی میں ایک سیریز پروموشنل […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.