ایل جی اپنے آنے والے ایچ ڈی اسمارٹ فونز پرکیپ کوم کے اسٹریٹ فائٹر IV متعارف کرائے گا

دنیا کا سب سے مقبول ویویڈفائٹنگ گیم ایک اب ایل جی آپٹمس سیریز میں دستیاب ہوگا۔

کراچی / سیول، 17 اکتوبر2011ء: ایل جی الیکٹرانکس نے آج اعلان کیا ہے کہ یہ جابان کے معروف گیم ڈولپر CAPCOM کیپ کوم جوکہ ایک ملٹی ملین سیلینگ فرانچائزکا ادارہ ہے کے ساتھ ایک خصوصی ڈیل میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس ڈیل کے تحت ایل جی کو اپنے پہلے ایچ ڈی انڈرائڈ سمارٹ فون پر اسٹریٹ فائٹر IV کو پیش کرنے کے خصوصی حقوق حاصل ہونگے۔

اسٹریٹ فائٹر سیریز جو 1987 میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا،اس کھیل کو لاکھوں نے سراہا اوردنیا بھر میں پایا جاتا ہے، تاہم اب تک اس کو کسی انڈرائڈ فون میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔ اسٹریٹ فائٹر IV اپنے اسمارٹ فونز پرنموداری کا آغاز ایل جی کے گلوبل اپلی کیشنز کی سائیٹ پر چوتھی سہ ماہی سے کرے گا۔

ایل جی ای کے موبائل کمیونیکیشنز کمپنی کے سی ای او اور صدر ڈاکٹر جونگ سیول پارک نے کہا’ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہم دنیا کے ہر وقت کے سب سے مقبول فائٹنگ گیم کو انڈرائڈکے ماحولاتی نظام میں پیش کر رہے ہیں۔ جیسا کہ ہم اپنے پہلے ایچ ڈی اسمارٹ فون کومتعارف کرنے کے لئے کام کررہے ہیں، یہ ہمارے لئے اہم تھا کہ ہم اس پر ایچ ڈی مشتمللات پیش کریں جواس فون کے فوائد کو واضح کرے۔ اسٹریٹ فائٹر کا ایچ ڈی ورژن یقیناً اس مقصد کو پورا کرے گا۔ ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ ایل جی کا جلد پیش کی جانے والی ایچ ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجی اسٹریٹ فائٹر کے شوقین کو اس گیم کو پھر سے کھیلنے کی موجب بنے گی۔

‘ہم ایل جی کیساتھ اس شراکت کے ذریعے سے انڈرائڈ پلیٹ فارم سے اسٹریٹ فائٹر کی وراثت کی توسیع کے لئے آگے دیکھ رہے ہیں۔ ہم اسٹریٹ فائٹرکے تصور کو بغیر کسی رکاوٹ کے انڈرائد میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔’ یوشینوری ایشیدا، کیپ کوم کے کنزیومر گیمزبزنس ڈویڑن کے ڈپٹی ہیڈ نے کہا۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:
خرم ضیا ء خان یا افسر خان
فون:35867576-35837674

Check Also

‫چین کا وینژو شہر میری ٹائم سلک روڈ کے مرکز کے طور پر اپنی کشش کو جدید ترقی اور عالمی تعاون کے ذریعے دوبارہ زندہ کرتا ہے

وینژو، چین، 29 نومبر 2024 / ژنہوا-ایشیا نیٹ/– 2024 اپنے اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے، میری ٹائم سلک روڈ نے پچھلے سال کی کامیاب ترقی کے بعد ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، کیونکہ 2024 میئرز ایکسچینج کانفرنس برائے میری ٹائم سلک روڈ سٹی انفلوئنس 29 نومبر سے 1 دسمبر تک مشرقی چین کے […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *