کراچی، 04اکتوبر2011:
ایل جی الیکٹرونکس کو ایک مرتبہ پھر یورپین امیجینگ اینڈ ساؤ نڈ ایسوسی ایشن (ای آئی ایس اے) ایوارڈز 2011 ء میں دو اہم ایوارڈ ز جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔اپنے 55LW650S CINEMA 3D Smart TV اور HLX56S 3D Blu-ray TM Sound Bar کے لئے یورپین تھری ڈی ہوم تھیٹر سلوشن کا انعام اور اپنے HX966TZ/TZW Smart 3D Blu-ray[L:153] ہو م تھیٹر سسٹم کے لئے یورپین ایچ ٹی5.1سسٹم کا ایوارڈ جیتا ہے ۔ اس انعام کے لئے یورپ بھر کے 19ممالک کے 50ملٹی میڈیا میگزینز کے نمائندے انتخاب کرتے ہیں ، ای آئی ایس اے ایوارڈزہوم اینٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے پر وقار ایوارڈز میں سے ایک ہیں ۔
اس موقع پر ایل جی ہوم انٹر ٹینمنٹ کمپنی کے صدر اور سی ای او نے کہا کہ “یہ ایواڑ دز ایک بار پھر ظاہر کرتے ہیں کہ ایل جی یورپ میں گھریلو تفریح میں ایک اہم مقام پر ہے ، خصوصاً یورپین صارفین کے نہایت دلچسپی کے خاص فنکشنز اور ڈیزائن کے ساتھ۔ ہم نے اختراعی تخلیق جیسے سینما تھری ڈی اور تھری ساؤنڈ کی تیاری کے لئے بہت زیادہ محنت اور ذرائع لگائے ہیں اور صنعت کی رائے کے اہم رہنماؤ ں کی جانب سے قدر شناسی اس سخت محنت کو ہمارے لئے اور دلچسپ اور اطمینان بخش بنادیا ہے ۔”
ایل جی 55LW650S سینما تھری ڈی اسمارت ٹی وی قابل استطاعت، آرام دہ اور ہلکے گلا سز کے ساتھ ، زیادہ افراد کے گروہ کے دوستوں یا فیملی کے ساتھ تھری ڈی سے لطف اندوز ہونے کے لئے بالکل موزون ٹی وی ہے ۔ پرانے تھری ڈی ٹی ویز کے مقابلے میں مشتملا ت کی کمی کو دور کرتے ہوئے 55LW650S ٹو ڈی اور تھری ڈی کے وسیع رینج کے تبدیلی کے فنکشنز کے ساتھ لامحدود تھری ڈی ویونگ کے ضروریات فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ صاف و شفاف تھری ڈی تصویر ، جس کو ٹی یو وی اور انٹرٹیک کی جانب سے فلکر فری ہونے کا مقام دیا گیا ہے ، ناظرین بغیر سر درد اور چکرمحسوس کئے ہوئے بہت دیر تک تھری ڈی دیکھ سکتے ہیں ، جوکہ پرانے تھری ڈی ٹیلی ویژن کے ساتھ پیش آتا تھا۔ ایل جی کایہ ٹی وی زیادہ پرسکون تھری ڈی ٹی وی دیکھنے کا تجربہ دیتا ہے ، اس کے وسیع دیکھنے کے زاویہ کے ساتھ، جس کی بدولت صارفین ٹی وی کے سامنے کسی بھی جگہ بیٹھ کر مکمل تھری ڈی تصاویردیکھ سکتے ہیں ۔ 55LW650S کے تھری ڈی ویڈیو اَن ڈیمانڈ اور ایک سمارٹ شیر فنکشن سے صارفین ٹی وی کے اجزاء کو اپنے دوسرے ڈیوائسز کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں ۔
HLX56S تھری ڈی بلو رے ساونڈ بارکو مہارت کے ساتھ 55LW650S کے ساتھ جوڑ ا گیا ہے تاکہ دیکھنے والوں کو حقیقی گھریلوتفریح فراہم ہو۔ یہ اسٹائلش اور کمپیکٹ ڈیوائس ، شاداب اور دلفریب آواز کے لئے 4.1Chاور 430واٹ کی پاورکے ساتھ اعلیٰ معیار کی تھری ڈی بلو رے پلے بیک فراہم کرتا ہے ۔ اس کے وائرلیس سب و وفر ساؤنڈ ٹریک کو زیادہ پرکشش بناتے ہیں ، جبکہ وائی فائی ڈائریکٹ ٹی ایم وائرلیس ہاٹ سپاٹ کے بغیر فائل شیرنگ کو زیادہ آسان اور سادہ بناتا ہے ۔ وسیع رینج کے سمارٹ ٹی وی فنکشنز کے ساتھ HLX56Sایل جی کے بہترین کنٹینٹ تک سادہ رسائی بھی دیتا ہے ۔ جبکہ ایل جی کے ریموٹ کے ذریعے صارفین اپنے آئی فون یا اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کو ایل جی کے آسان ڈاؤن لوڈ ایبل اپلی کیشن کے ذریعے ریموٹ کنٹرول میں تبدیل کر سکتے ہیں ۔
تھری ڈی بلو رے ٹی ایم پلے بیک اور 1100واٹ ویو وڈ کی طاقت ور آوازکے ساتھHX966TZ/TZW کسی بھی ہوم اینٹر ٹینمنٹ کے تجربے میں ایک اہم اضافہ ہے ، دیوار پر آسانی کے ساتھ نصب ہو سکنے والا ، بہترین الومینم ڈیزائن صاف اور بہترین لک دیتا ہے ۔ جبکہ وائی فائی ڈائریکٹ ٹی ایم اور ایل جی سمارٹ ٹی وی بہترین آن لائن تفریح اور عالمی اور مقامی فراہم کنندہ سے بہترین کنٹینٹ پیش کرتا ہے ۔ HX966TZ/TZW کو بڑ ھتی ہوئی وسیع رینج کے کسٹم ڈیزائنڈ ایل جی اپلی کیشنز تک رسائی حاصل ہے ، چیزوں کو زیادہ آسان بنانے کے لئے یہ سسٹم ایل جی کے ریموٹ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اس کے علاوہ یہ دو ایچ ڈی ایم آئی اِن اور ایک آوٹ سے بھی لیس ہے ۔وائرلیس اسپیکرز آواز کو زیادہ دلفریب بناتے ہیں ، اور ان کی بدولت کمرے میں زیادہ تاریں بھی نظر نہیں آتیں جو بعض اوقات بری لگتی ہیں ۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں : خرم ضیا ء خان یا افسر خان فون:35867576-35837674