دبئی، متحدہ عرب امارات، 7 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–
ایم اے جی بہبود کے جدید تصور کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں معیار زندگی کو بہتر بناتا ہوا
ایم اے جی گروپ کا ریئل اسٹیٹ کا شعبہ ایم اے جی پراپرٹی ڈیولپمنٹ (ایم اے جی پی ڈی) ہمارے گھروں میں صحت و بہبود کی اہمیت کو پہچان چکا ہے اور متحدہ عرب امارات میں رہائشی گھروں کی نئی مصنوعاتی پیشکش میں ان اصولوں کو شامل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160907/405011)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160907/405010)
ایم اے جی آف لائف نامی نیا شعبہ بنائے گئے ماحول میں جگہ، ہوا، روشنی اور فعلیات پیمائی پر توجہ رکھے گا۔ یہ ضروری عناصر معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے اور ایک ابھرتے ہوئے شعبے پر لاگو ہوں گے جنہیں ایم اے جی نے رہائشی املاک کے مستقبل کی حیثیت سے شناخت کیا۔
ایم اے جی پی ڈی سی ای او طلال ایم الجدہ نے کہا کہ “یہ مستقبل ہے۔ ہم پہلے ہی مارکیٹ کو معیاری اور اچھی قدر و قیمت رکھنے والے گھر فراہم کرنے سے وابستہ ہیں جنہوں نے سرمایہ کاروں کے لیے 10 فیصد منافع فراہم کیا۔ اب ہم معیار کو مزید بلند کر رہے ہیں اور ایسے گھر فراہم کرنے کا ارادہ رکھ رہے ہیں جو صحت اور بہبود کو بہتر بنائیں۔ یہ ہمارے ادارے کے لیے نیا پیش منظر ہے، اور ہم خطے کے لیے نئے تعمیراتی زمرہ پیش کرتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹ کے لیے نیا مکمل انداز فکر دے کر جدید منصوبے پیش کریں گے۔”
ایم اے جی حکمت عملی صحت اور بہبود پر صارفین کی بڑھتی ہوئي توجہ کے ردعمل میں سامنے آتی ہے، جس میں اس حقیقت پر بروقت توجہ دی گئی ہے کہ لوگ اپنا 90 فیصد وقت اپنے گھر پر گزارتے ہیں۔ ایم اے جی پی ڈی تجزیہ اشارہ کرتا ہے کہ صارفی صحت عامہ کے شعبے میں صحت و بہبود کی مارکیٹ کی عالمی نمو 502 ارب ڈالرز مالیت رکھتی ہے اور اگلے پانچ سالوں میں مزید آگے بڑھنے کی پیش بینی ہے۔
الجدہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “ایم اے جی آف لائف کے ذریعے ہم مکمل نئی مارکیٹ کے دروازے وا کر رہے ہیں اور صارفین کے لیے مستقبل کے گھر بنا رہے ہیں۔ ہماری بنیادی توجہ کارگزاری اور بہبود پر ہوگی، جو ہمارے عالمی معیار کے ڈیزائن کو یکجا کرے گی۔”
ایم اے جی آف لائف کا اجراء ایم اے جی کو صحت و بہبود کے تعمیراتی شعبے کا پہلا محرک بناتا ہے۔ میگ آف لائف شعبہ لوگوں کو اپنے گھروں کی کمیوں کوتاہیوں کے حوالے سے شعور و آگہی دینے سے وابستہ ہوگا جو ان کی صحت و بہبوود پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ ایم اے جی پی ڈی خطے میں لوگوں کی صحت و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
الجدہ نے تصدیق کی کہ 2016ء کے اختتام سے پہلے پہلے صحت اور بہبود پروگرامنگ کا نفاذ جلد ہی ایک عالمی معیار کے ادارے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے منصوبے کی تفصیلات کا اعلان کرنے کے لیے منصوبے زیر غور ہیں، یہ ادارہ ان اصولوں پر کام کرنے کےک لیے حلوں کی تیاری میں 6 سال سے زیادہ تحقیق کر چکا ہے۔
ایم اے جی پراپرٹی ڈیولپمنٹ کے بارے میں:
ایم اے جی پراپرٹی ڈیولپمنٹ خطے کے بڑے کارپوریٹ اداروں میں سے ایک موفق الجدہ گروپ کا ریئل اسٹیٹ شعبہ ہے۔ ایم اے جی گروپ 50 سے زیادہ اداروں پر مشتمل ہے جو متعدد شعبوں میں پھیلا ہوا ہے جن میں کمرشل، ریئل اسٹیٹ، خدمات، صنعتیں اور ادویات سازی شامل ہیں۔ ایم اے جی پراپرٹی ڈیولپمنٹ ان منصوبوں پر توجہ رکھتا ہے جو سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے طویل المیعاد فوائد فراہم کرتا ہے اور 5 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کا موجودہ ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ پورٹ فولیو رکھتا ہے۔ شعبہ گروپ کے جدت طرازی اور مستقل بہتری کے کارپوریٹ فلسفے سے وابستگی کے ذریعے خطے میں ریئل اسٹیٹ کی صنعت میں صف اول میں رہنے کے ایم اے جی گروپ ارادوں کا نقیب ہے۔ ایم اے جی پراپرٹی ڈیولپمنٹ لوگوں کی زندگی میں تبدیلی پیدا کرکے اعلیٰ ترین معیارات مقرر کرکے ریئل اسٹیٹ تعمیراتی صنعت میں رہنما بننا چاہتا ہے۔ ایم اے جی پراپرٹی ڈیولپمنٹ ایم اے جی گروپ کے ضابطہ اخلاق سے وابستہ ہے جو ایمانداری اور سالمیت کی کاروباری مشقوں پر بنیاد رکھتا ہے – سخت اصول جو اس کے کام کی ہر سطح پر نمایاں ہوتے ہیں۔
https://www.facebook.com/MAGPropDev/
فیس بک @MAGPropDev
انسٹاگرام @magpropdev
ٹوئٹر @magpropdev
ذریعہ: ایم اے جی پراپرٹی ڈيولپمنٹ ایل ایل سی