رانچو کاردووا، کیلیفورنیا، 18 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
امریکن پیسفک کارپوریشن (نیس ڈیک: APFC) کے ماتحت ادارے ایم پیک فائن کیمیکلز ایل ایل سی (AFC) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ ایناباتا (Inabata) اینڈ کمپنی لمیٹڈ جاپان کے ساتھ کاروباری رفاقت کا آغاز کر چکا ہے۔ اس تعاون کا مقصد ان متعدد ٹیکنالوجیوں کو جاپانی ادویات ساز مارکیٹ میں رسائی فراہم کرنا ہے جو اے ایف سی نے ادویات سازی کے متحرک اجزاء (APIs) کی کامیاب ساخت کاری کے لیے تیار کی ہیں۔ معاہدے نے جاپان میں اپنے وسیع نیٹ ورک اور تاریخ کے حامل ایناباتا کو ملک جاپان میں اے ایف سی کی نمائندگی کرنے والے خصوصی ادارے کے طور پر نامزد کیا ہے۔
اے ایف سی کے صدر اسلم ملک کا کہنا ہے کہ “ہم ایناباتا کے ساتھ تعاون پر مسرور ہیں۔ وہ ٹیکنالوجی کو کامیابی سے صارف کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کا مضبوط ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں اور جاپانی مارکیٹ کو بھی سمجھتے ہیں۔ اپنے کئی سالوں کے تجربات کی بنیاد پر وہ ایسے جاپانی شراکت داروں کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو اے ایف سی کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ تعاون ایک شاندار ٹیم تخلیق کرے گا۔”
ایناباتا اینڈ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینیجر سیکو کوروتسو کا کہنا ہے کہ “ہم ایم پیک فائن کیمیکلز کے ساتھ شراکت قائم ہونے پر بہت خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں، اے ایف سی سمولیٹڈ موونگ بیڈ سیپریشن (SMB) ٹیکنالوجی میں تجربے، انرجیٹک انڈسٹری، ایچ پی اے پی آئیز اور ساتھ ساتھ تجارتی پیمانے پر اے پی آئیز تیار کرنے کی ثابت شدہ صلاحیت کے باعث دنیا بھر میں معروف ہے۔ اے ایف سی کی وسیع تر ٹیکنالوجیز اور تجربہ ہمارے صارفین کی اے پی آئی ڈیولپمنٹ اور ترقی کی کوششوں کو بہتر بنائے گا۔”
ایم پیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو کارلیون کہتے ہیں کہ “ایم پیک فائن کیمیکلز مختلف ننھی سالمہ اے پی آئیز کا معروف تیار کنندہ ہے، ہماری نظریں ایناباتا کے ساتھ شراکت پر مرکوز ہیں جو جاپان میں ادویات ساز صارفین کے لیے اہم ادویاتی اجزاء کی پیداوار میں مدد کے لیے ہماری تکنیکی قیادت کو تیار کرتا ہے۔”
ایم پیک فائن کیمیکلز ایل ایل سی کے بارے میں
اے ایف سی امریکہ میں قائم ایک ادارہ ہے جو ادویات ساز اداروں اور بائیوٹیکنالوجی صارفین کے لیے ادویات سازی کے متحرک اجزاء (APIs) اور مندرج شدہ انٹرمیڈیٹس کی عملی تیاری، اُن کی پیشرفت اور سی جی ای پی کے تسلیم شدہ معیارات پر تجارتی پیداوار کی بھرپور صلاحیتیں رکھتا ہے۔ خاص طور پر تیار کردہ تنصیبات اور تجربہ کار عملہ اے ایف سی کو تجارتی پیمانے پر اور محفوظ طریقے سے طاقتور مرکب تیار کرنے کی سہولیت دیتا ہے۔ مزید برآں اے ایف سی کے دیگر ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز میں انتہائی طاقتور مرکب، مستقل عمل اور سمولیٹڈ موونگ بیڈ کروماٹوگرافی (SMB) کے ذریعے صنعتی پیمانے پر کروماٹوگرافک-سیپریشن شامل ہیں۔
امریکن پیسفک کارپوریشن کے بارے میں
امریکن پیسفک کارپوریشن (AMPAC) اپنی مخصوص مارکیٹوں میں عمدہ کیمیکلز، خاص کیمیکلز اور پروپلژن کی مصنوعات کا معروف ادارہ ہے۔ ہم ادویات ساز صنعت کو متحرک ادویات ساز اجزاء اور جدید انٹرمیڈیٹس فراہم کرتے ہیں۔ فضائی اور دفاعی صنعت کے لیے ہم خاص کیمیکلز فراہم کرتے ہیں جو خلا میں بھیجنے والے راکٹ اور میزائلوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ایم پیک مایع پروپلژن نظام، والوز اور خلائی و میزائل دفاع کی ایپلی کیشنز بھی ڈیزائن اور تیار کرتا ہے۔ ہم آگ سے بچانے کی صنعت کے لیے صاف ایجنٹ کیمیکلز اور پانی صاف کرنے والی صنعت کے لیے الیکٹرو-کیمیکل آلہ بھی تیار کرتے ہیں۔ ہماری مصنوعات صارف کی خاص ضروریات کے لیے ڈیزائن کی جاتی ہے اور اکثر حکومتوں اور قواعد و ضوابط پر پورا اترتی ہیں۔ اضافی معلومات ہماری ویب سائٹ www.apfc.com سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ایناباتا اینڈ کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں
ایناباتا اینڈ کمپنی لمیٹڈ ایک جاپانی تجارتی ادارہ ہے جو دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، برقیات، کیمیکلز، پلاسٹکس، تعمیراتی مواد ور غذائی اداروں کے لیے جدید حل اور خدمات پیش کرتا ہے۔
ایناباتا کا کیمیکل شعبہ کیمیکلز اور حیاتی سائنس میں اپنے وسیع تجربے اور عالمی نیٹ ورکس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے صارفین کی ضروریات کو بروقت پورا کرنے کے لیے معیاری مصنوعات و معلومات فراہم کرتا ہے۔ بے مثال رفتار اور قریبی شراکت داری کے ساتھ ہمیں ایسا شراکت دار بننے کی امید ہے جو صارفین کے لیے “زمان و مکان کی آؤٹ سورسنگ خدمات” پیش کر سکتا ہے اور ان انتظامی وسائل کو موثر استعمال کے لیےمدد فراہم کر سکتا ہے۔ کیمیکلز شعبہ پیداوار سے لے کر لاجسٹکس خدمات تک کی وسیع تر ضروریات کا جواب دیتا ہے۔
اپنے قیام سے لے کر آج تک کی کامیابی اور حاصل کردہ تجربے کی دولت سے مالا مال ہونے کے ساتھ ہم نئے مواقع پیدا کرنے والا ایک متحرک ادارہ ہیں جو کیمیکلز اور حیاتی سائنس کے کاروباروں میں کارکردگی کے لحاظ سے سب سے آگے جا رہا ہے۔
مستقبل کے حوالے سے بیانات
اس اعلامیہ میں شامل ایسے بیانات جو تاریخی بنیادوں پر ثابت نہیں مستقبل کے حوالے سے بیانات کہلاتے ہیں اور پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء، سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کے سیکشن 27 اے اور سیکورٹی ایکسچینج ایکٹ 1934ء کے سیکشن 21 ای کے زمرے میں آتے ہیں، جس میں ایم پیک فائن کیمیکلز ایل ایل سی کی ایناباتا اینڈ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ شراکت کے ممکنہ فوائد اور نتائج کے حوالے سے لا محدود بیانات اور مستقبل کے صارفین پر دونوں اداروں کی صلاحیتوں اور تجربے کے ممکنہ اثرات سے متعلق بیانات شامل ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات کی شمولیت کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ امریکن پیسفک کارپوریشن اور اس کے ملحقہ اداروں (جو مجموعی طور پر “امریکن پیسفک” کہلاتے ہیں) کا یہ اعلان نہیں سمجھنا چاہیے کہ امریکن پیسفک کی تمام توقعات پوری ہوں گی۔ حقیقی نتائج اس اعلامیہ میں شامل مستقبل کے حوالے سے بیانات میں ممکنہ نتائج سے یکسر مختلف ہو سکتے ہیں جس کی وجوہات خطرات، غیر ممکنات اور امریکن پیسفک کے کاروبار سے متعلق اہم عوامل ہیں۔ وہ عوامل جو حقیقی نتائج کو ممکنہ نتائج سے مختلف کر سکتے ہیں وہ 31 دسمبر 2009ء کو یو ایس سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس امریکن پیسفک کارپوریشن کے جمع کردہ فارم 10-Q کے حصہ “خطراتی عوامل” میں شامل ہیں۔ اس اعلامیہ کے قارئین کو مستقبل کے نتائج پر اثر انداز ہونے والے مذکورہ اور دیگر عوامل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یو ایس سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس امریکن پیسفک کارپوریشن کی جمع کردہ دستاویزات دیکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جس میں 31 دسمبر 2009ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے جمع کردہ فارم 10-Q اور 30 ستمبر 2009ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے جمع کردہ فارم 10-K شامل ہیں۔ اِس اعلامیہ میں شامل مستقبل کے حوالے سے بیانات جاری کردہ تاریخ تک ہی محدود ہیں اور امریکن پیسفک حقیقی نتائج کے لیے اور حقیقی نتائج مختلف ہونے کی وجوہات بیان کرنے کے لیے اِن بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے کا پابند نہیں ہے، الا یہ کہ قانوناً اس کی ضرورت ہو۔
ذریعہ: امریکن پیسفک کارپوریشن
رابطہ: ٹیکنیکل
ولیم ڈیوبے، پی ایچ ڈی
نائب صدر
ٹیکنالوجی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ ایم پیک فائن کیمیکلز
+1-800-311 9668، یا
سرمایہ کار
ڈیانا ریکارڈی از امریکن پیسفک کارپوریشن
+1-702-735-2200