ایک چھوٹا پہاڑی گاؤں فیس بک پر وسیع ہوگیا

AsiaNet 46569

کوور، سوئٹزرلینڈ، 30 ستمبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

اب ہر کوئی سوئس “بن ” سکتا ہے

گرو بینڈن میں اوبرمیٹن کا چھوٹا پہاڑی گاؤں چند دنوں کے لیے فیس بک پر آگیا ہے اور ایک انوکھا وعدہ کر رہا ہے۔ ہر کوئی جو http://www.facebook.com/obermutten پر جائے اور “لائک” پر کلک کرے وہ اپنی تصویر کمیونے کے سرکاری نوٹس بورڈ پر لگا سکے گا / گی۔ یہ کام کرنے سے ہر کوئی دنیا میں ہر جگہ “سوئس بن” سکتا ہے۔ صرف تین دن بعد، گاؤں نے باشندوں سے پندرہ گنا زیادہ فینز حاصل کیے اور یہ تعداد روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔

شناختی تصاویر کو کاؤنسلر کی جانب سے پرنٹ کیا گیا اور نوٹس بورڈ پر لگایا گیا اور پھر فینز گاؤں کی کمیونٹی کا حصہ بن گئے۔ اسی  باشندے – جن میں سے کئی اب بھی انٹرنیٹ رابطہ میں نہیں– اس طریقے سے اپنے فینز کو  جان سکیں گے۔ گاؤں  فینز کی درخواستوں سے بھر چکا ہے۔ تاہم گروبینڈن چھٹی کے علاقے میں کمیونے  نے اس وعدہ کو برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔ اب نوٹس بورڈ پہلے ہی مکمل طور پر بھر چکا ہے، نئے فینز  کو ایک بڑے انبار کی دیوار پر لگایا گیا ہے اور گاؤں کی مجلس مزید متبادل کے لیے دیکھ رہی ہے۔

میوٹن کے صدر ِگاؤں مارٹن ویز نے پوچھا کہ “اوبرموٹن اپنے مہمانوں کے ساتھ ذاتی تعلقات قائم کر رہا ہے۔ یہاں سوال مجموعی حجم کا نہیں ہے بلکہ ہر ایک  کا ہے۔ ہمارے لئے یہ انٹرنیٹ میں کیوں ایک سا ہی نہیں ہونا چاہئے؟”۔ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں ان لوگوں کو   پہلے ہی نوٹس بورڈ یا انبار کی دیوار پر لگا یا گیا ہے جنہوں نے “سوئس بننا” پسند کیا ہے۔

گاؤں کے صدر نے مختصر وڈیو پیغام میں انتہائی ذاتی طریقے سے اپنے فینز کے ساتھ رابطہ  کیا اور ہر روز فینز خود کو نوٹس بورڈ پر لگی تصویر میں بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔

فیس بک: http://www.facebook.com/obermutten

یوٹیوب پر موجود ویڈیو پیغامات یہ ہیں:

رابطہ:

گروبیونڈن ٹوؤرزم

گیری سپیشا

کارپوریٹ کمیونی کیشن کے سربراہ

+41-81-254-24-31

gieri.spescha@graubuenden.ch

ذریعہ: گروبینڈن فیرین