Breaking News

ای-کامرس کو اختیار کرنا اقتصادی بحالی کی ناہموار شاہراہ کو ہموار بنانے کے لیے کلید

شنگھائی، 3 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سیامیٹر (ر) گلوبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقابلاتی برتری کے طور پر موثر خریداری پر گفتگو کرتی ہیں

ڈاؤ کارننگ کے ویب-انیبلڈ برانڈ سیامیٹر (ر) کی نائب صدر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیلے بوش کے مطابق عالمی معیشت کی بحالی کی توقع کے لیے مینوفیکچررز مصنوعات کی پیداوار میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، ای-کامرس پوری رسدی زنجیر پر خریداروں اور فروخت کنندگان کو کارگزاری فراہم کرنے کے ذریعے مقابلاتی برتری کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

بوش کا کہنا ہے کہ “دن یا رات کے کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی حصے سے قیمتوں کا تقابل کرنے، آرڈر دینے اور آرڈر اسٹیٹس چیک کر پانے کی سہولت  غیر یقینی اقتصادی صورتحال سے دوچار عالمی مارکیٹ کو ایک زبردست موقع فراہم کرتی ہے۔ کیمیکل صنعت میں ای-کامرس خرید و فروخت کا ایک موثر و ہموار طریقہ ہے جس کے نتائج پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔”

سیامیٹر (ر) کا کاروباری ماڈل ای-کامرس کے بہترین استعمال کی مثال بن چکا ہے جو ڈاؤ کارننگ نے 2002ء میں معیاری سلیکون مصنوعات کی چوبیس گھنٹے مارکیٹ قیمتیں جاننے کے خواہشمند صارفین کو خدمات پیش کرنے کے لیے شروع کیا تھا۔ یہ لوازمات ذاتی تحفظ، پارچہ بافی، تعمیرات، آٹوموٹو اور دیگر جیسی کئی صنعتوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں، جہاں وہ پائیداری، استحکام چپک اور موسموں سے تحفظ  جیسے معیارات فراہم کرتے ہیں۔

اپنی کامیابی اور صارفین کی ضروریات پر جاری تحقیق کے ذریعے ڈاؤ کارننگ نے گزشتہ سال سیامیٹر بزنس ماڈل کو 2100 سے زائد مصنوعات  تک پھیلایا، بہتر خود-خدمتی کارگزاری کے لیے نیا آرڈر انٹری پلیٹ فارم بنایا، حجم کی مقدار، قیمتوں کے تعین اور  قرضے کی شرائط کے آپشنز کو پھیلایا اور http://www.xiameter.com سے یا  مقامی تقسیم کار سے بارہ راست خریدنے کی صلاحیت پیدا کی۔

توسیع شدہ سیامیٹر پلیٹ فارم صارفین کو ادائیگی کے لچکدار آپشنز کے ذریعے کیش کے بہاؤ کو محفوظ بنانے کی صلاحیت پیش کرتا ہے، جس میں صارف ہر مرتبہ آرڈر دینے پر ترمیم کر سکتا ہے۔ جب نقدی کو محفوظ کرنا ضروری ہو تو ایک صارف کو بروقت خریداری کے لیے دو مہینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے یا جب وہ کچھ بچت حاصل کرنا چاہیں تو 15 دن کے اندر ادائیگی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

صارفین حجم کے اعتبار سے اپنے لیے قیمت کا موزوں ترین درجہ منتخب کر کے انونٹری اخراجات کو روک سکتے ہیں۔ جب ان کے انونٹری اخراجات کم ہوں، تو وہ زیادہ حجم کی خریداری کے ذریعے کم قیمتوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا بالکل اسی کے برعکس بھی جب ان کے انونٹری اخراجات زیادہ ہوں۔

کیونکہ سیامیٹر کا کاروباری ماڈل مارکیٹ بیسڈ قیمتیں پیش کرتا ہے، اس لیے جب قیمتیں کم ہوں تو صارفین http://www.xiameter.com پر زیادہ حجم کی سورسنگ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صارفین آن-لائن رسد کے معاہدے محفوظ کر سکتے ہیں یا کسی بھی وقت بچت حاصل کرنے کے لیے پروڈکٹ فیملی ڈسکاؤنٹ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بوش نے کہا کہ “کیش کے بہاؤ کا تحفظ، انونٹریز کے منظم کرنا اور بچت حاصل کرنا کاروباروں اور معیشتوں کی بحالی کے اس دور میں کامیابی کا معیار ہے۔  آخر کو ایک رسد کنندہ اپنے صارفین کو مقابلاتی برتری فراہم کرنے میں مدد دینے کے لیے ذریعہ خود مقابلاتی برتری حاصل کرتا ہے۔ اپنے صارفین کی ضروریات کو سمجھنے اور موثریت اور آپشنز فراہم کرنے والے کاروباری ماڈل کی جدت کو اختیار کرنے کے ذریعے آپ فائدہ حاصل کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔

شیلی بوش کی گفتگو سننے کے لیے ڈاؤ کارننگ کے یوٹیوب صفحے پر یہ وڈیو دیکھیے (http://www.youtube.com/watch?v=rg9XtBM1Dgw&feature=player_profilepage)

سیامیٹر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.xiameter.com

ڈاؤ کارننگ کے بارے میں

ڈاؤ کارننگ http://www.dowcorning.com دنیا بھر میں 25 ہزار سے زائد صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کارکردگی کو بڑھاوا دینے والے حل فراہم کرتا ہے۔ سلیکون اورسلیکون کی بنیاد پر تیار کردہ ٹیکنالوجی اور جدت میں عالمی رہنما سجھا جانے والا ڈاؤ کارننگ اپنے ادارے کے ڈاؤ کارننگ (ر) اور سیامیٹر (ر) (https://www.xiameter.com/)  برانڈز کے ذریعے 7 ہزار سے زائد مصنوعات اور خدمات پیش کرتا ہے۔ ڈاؤ کارننگ ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو ڈاؤ کیمیکل کمپنی اور کارننگ انکارپوریٹڈ کی یکساں ملکیت ہے۔ ڈاؤ کارننگ کی کل سالانہ فروخت کا نصف سے زائد امریکہ سے باہر ہوتا ہے۔

سیامیٹر (ر) برانڈ کے بارے میں

ڈاؤ کارننگ کارپوریشن کا سیامیٹر (XIAMETER) (ر) برانڈ معیاری سلیکون مصنوعات کی مارکیٹ خواہش پر مبنی قیمتیں پیش کرتا ہے۔ 2002ء میں شروع کیا گیا کاروبار سلیکون سیال، مہر بند مسالے، کیمیائی مرکب، آمیزے اور ربڑ سمیت 2100 مصنوعات پیش کرتا ہے۔ سیامیٹر (ر) ایک سادہ نمونہ کاروبار ہے جو ہموار خدمات اور ویب-انیبلڈ آرڈر پلیٹ فارم کے ذریعے سستی مصنوعات پیش کر رہا ہے۔ مزید جاننے کے لیے www.xiameter.com دیکھیے۔

ذریعہ: سیامیٹر

رابطہ: برینڈا شی از سیامیٹر

+86 21 2306-5810

brenda.shi@xiameter.com

Check Also

Master Plan Unveiled to Revamp Karachi’s Key Markets

KARACHI: Mayor Murtaza Wahab has announced a comprehensive master plan focused on the reconstruction of roads and the replacement of sewerage lines in Jodia Bazaar and Kapra Market. This initiative aims to integrate traditional road materials with hig...

The post Master Plan Unveiled to Revamp Karachi’s Key Markets appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *