پالو، 21 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
بانکو کروزیرو ڈو سول (Bovespa: CZRS4) نے ایجنسیا اسٹاڈو بزنس 2010ء اچیومنٹ ایوارڈ جیت لیا ہے، اور برازیل کی 10 بہترین پبلک ٹریڈڈ کمپنیوں میں 10 واں درجہ حاصل کیا ہے۔ اکناموٹیکا کی شراکت سے اور کے پی ایم جی کی جانب سے آڈٹ شدہ یہ تقریب خبری ادارے کی جانب سے منظم کی گئی، جس میں مالیاتی ادارے کو حالیہ نتائج کے تجزیے کے بعد 200 اداروں میں سے منتخب کیا گیا۔ اعزاز برازیل کی سرمایہ کاری مارکیٹ میں امتیازی حیثیت کا نشان اور ملک میں اداروں کی فوقیت کے اہم اشاریوں میں سے ایک ہے۔
بانکو کروزیرو ڈو سول کے بورڈ رکن فابیو روچا ڈو اماریل، جنہوں نے ادارے کی جانب سے اعزاز وصول کیا، نے کہا کہ “10 بہترین میں شمار ہونا بینک کے کاموں کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیے جانے کا اظہار ہے۔”
ایجنسیا اسٹاڈو کے مطابق یہ درجہ بندی سرمایہ کار کے نقطہ نظر سے سات اہم معیارات کی بنیاد پر مرتب کی گیا ہے: قیمت-آمدنی، قیمت-خالص ایکوئٹی فی حصص، قیمت کا تغیر، سیالیت، تبخیریت، ڈیویڈنڈ-خالص ایکوئٹی اور خالص ایکوئٹی پر آمدنی، وہ اشاریے ہیں جن کا ادارے کے حجم یا صنعت سے قطع نظر تمام اداروں پر اطلاق ہوتا ہے۔
بانکو کروزیرو ڈو سول نے یہ نیا اعزاز جولائی 2007ء میں ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کے ذریعے عوامی ادارہ بننے کے تین سال بعد حاصل کیا ہے۔
بانکو کروزیرو ڈو سول کے بارے میں
پبلک ٹریڈڈ کمپنی بانکو کروزیرو ڈو سول برازیل کے مشہور بینکوں میں سے ایک ہے اور گزشتہ 16 سالوں سے پے رول لون مارکیٹ میں کام کرنے کے حوالے سے معروف ہے۔
بینک حکومت کی تین سطحوں، وفاقی، ریاستی اور شہری، پر سرکاری ملازمین کے پے رول منہائی کے ذریعے ذاتی قرضے ادا کرنے کے لیے مجاز ادارہ ہے۔ ان قرضہ جات کو فراہم کرنے کے لیے وہ سیلز نمائندگان کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کو استعمال کرتا ہے۔
آج، یہ ادارہ ایک مالیاتی مجموعے کی سربراہ کرتا ہے جو متعدد بینک، ایک اسٹاک اور کموڈیٹیز بروکریج، ایک سیکورٹیز ڈیلر، ایک مالیاتی کمپنی، ایک انشورنس کمپنی، ایک سیکورٹائزیشن کمپنی اور خاص صارفین کے لیے تھرڈ-پارٹی فنڈز مینجمنٹ پر مشتمل ہے۔ ساؤپالو (ایس پی) میں صدر دفاتر کے ساتھ ساتھ ادارے کی شاخیں ریو دے جینیرو (آر جے)، کامپیناس (ایس پی)، پاماس (ٹی او)، ریسیف (پی ای) اور سیلواڈور (بی اے) میں واقع ہیں جبکہ نمائندے پورے برازیل میں پھیلے ہوئے ہیں، ادارہ ہزاروں صارفین کا ایک پورٹ فولیو منظم کرتا ہے۔
وائس کمیونیکاکاؤ انسٹیٹیوشنل
کسٹمر فناشنل سروسز ڈپارٹمنٹ مینیجر:
بیتھ گوارالڈو
(bguaraldo@voice.com.br)
ٹیلی فون:
+55-11-3816-1230
ذریعہ: بانکو کروزیرو ڈو سول
رابطہ: بیتھ گوارالڈو، کسٹمر فنانشل سروسز ڈپارٹمنٹ مینیجر
وائس کمیونیکاکاؤ انسٹیٹیوشنل
+55-11-3816-1230
bguaraldo@voice.com.br
برائے بانکو کروزیرو ڈو سول