بل گیٹس: دنیا کے پاس ‘ایڈز سے مقابلے کو تبدیل کرنے’ کا تاریخ موقع ہے

ویانا، 19 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ایڈز کانفرنس میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے گیٹس نے 2031ء تک سالانہ نئے ایچ آئی وی انفیکشنز کی تعداد کو 90 فیصد تک کم کرنے کے لیے نقشہ راہ کا خاکہ پیش کیا

آج 18 ویں بین الاقوامی ایڈز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے تمام ممالک سے ایچ آئی وی/ایڈز کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے پاس “ایڈز سے مقابلے کو تبدیل کرنے” کا تاریخی موقع ہے۔ جناب گیٹس نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے موجودہ کوششیں لاکھوں افراد کی جانیں بچا رہی ہیں، اور انہوں نے ایچ آئی وی کے سالانہ نئے انفیکشنز کی تعداد کو 2031ء تک 90 فیصد تک کم کرنے پر توجہ دینے پر زور دیا، یہ سال ایڈز کے مرض کے پچاس سال مکمل ہونے کا سال ہوگا۔

آج جناب گیٹس نے بیماری سے متاثرہ 5 ملین سے زائد افراد کو اینٹی ریٹرووائرل علاج کی فراہمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “ایڈز کے گزشتہ چند سال یادگار پیشرفت کی ایک کہانی بیان کرتے ہیں،” یہ تعداد محض چھ سالوں میں 12 گنا بڑھ چکی ہے۔  “ایچ آئی وی کی جانب توجہ مرکوز کروانے کے علاوہ، ہم نے غریبوں کے لیے صحت کے مسائل کے حوالے سے دنیا میں شعور اجاگر کیا، جیسا کہ ملیریا اور تپ دق، جہاں ہم نے حیرت انگیز کامیابی حاصل کی۔”

لیکن بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئر جناب گیٹس نے زور دیا کہ ایڈز کے خلاف مستقبل کی پیشرفت کا تمام تر انحصار نئے ایچ آئی وی انفیکشنز سے بھرپور تحفظ پرہے: “ہم نئے ایچ آئی وی انفیکشنز کی تعداد کو ڈرامائی انداز میں کم کر سکتے ہیں اور ایڈز کے خاتمے کی داستان کا آغاز کر سکتے ہیں۔”

جناب گیٹس نے کہا کہ حالانکہ نئے ایچ آئی وی انفیکشن پہلے ہی زوال کی جانب رواں ہیں – یو این ایڈز کے مطابق 2001ء سے 2008ء میں سالانہ نئے انفیکشنز کی تعداد 17 فیصد کم ہو ئی ہے – لیکن زوال کی یہ رفتار اس قدر تیز نہیں ہے کہ وہ بیماری پر کوئی بڑا اثر ڈال سکے۔ آج، علاج تک دو افراد کو رسائی حاصل ہوتی ہے، تو پانچ نئے افراد اس مرض کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

گیٹس کا ‘ایڈز کے ہر ڈالر سے زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے’ کا مطالبہ

آج جناب گیٹس نے کہا کہ ایڈز کے حوالے سے مزيد پیشرفت کرنے کے لیے نئی فنڈنگ بہت ضروری ہے، لیکن دنیا کو “تحفظ اور علاج کے لیے ایڈز فنڈنگ میں موثریت پر از سر نو توجہ مرتکز کرنے” کی بھی ضرورت ہے۔

جناب گیٹس نے کہا کہ “ہمیں یہ بات ذہن میں واضح رکھنا ہوگی: ہم ایڈز وسائل کا اسی طرح استعمال جاری نہیں رکھ سکتے جس طرح آج کر رہے ہیں، مزید فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے، ہمیں پہلے اس امر کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی کہ ہم ایڈز فنڈنگ کے ہر ڈالر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہوگا اور اپنی ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔”

اپنی تقریر میں جناب گیٹس نے ایڈز پر سرمایہ کاری کو زیادہ سستا بنانے اور زیادہ اثر مرتب کرنے کے لیے کلیدی مواقع کا اجمالی جائزہ پیش کیا:

-تحفظ کے زیادہ سستے ذرائع کو تیزی سے فروغ دینا:

جناب گیٹس نے ایچ آئی وی سے تحفظ کے ایسے ٹولز کو زیادہ تیزی سے فروغ دینے پر زور دیا جو “سستے، موثر اور آسانی سے نافذ ہیں۔” انہوں نے اشارہ کیا کہ تحفظ کے چند طریقے – جیسا کا مردوں کا ختنہ اور ماں سے بچے میں منتقلی سے تحفظ – بہت زیادہ موثر ہیں اور زیادہ متاثر ممالک میں ان کو جاری نہ رکھنا زیادہ گراں ہے۔ “مردوں کے ختنہ کے معاملے میں، جبکہ نیم صحراوی افریقہ کے 41 ملین سے زائد مرد اس طریقے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، گزشتہ چند سالوں میں صرف 150،000 نے ختنہ کروایا۔

– تحفظ کے فیصلے کرنے کے لیے ڈیٹا کا بہتر استعمال: جناب گیٹس نے تحفظ کی کوششوں کو ہدف بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو اس ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائیں جو ظاہر کرے کہ کس علاقے میں منتقلی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے ان ممالک پر زور دیا جنہوں نے خطرے سے زیادہ دوچار گروہوں – جیسا کہ انجکشن کے ذریعے منشیات استعمال کرنے والے افراد – کے تحفظ میں کمی کی ہے، وہ موثر پروگرامز کے لیے فنڈنگ بحال کریں: “اگر آپ زیادہ خطرے سے دوچار آبادیوں کے لیے اپنے تحفظ کی کوششوں کو مساوی کرنے سے خائف ہیں، تو آپ اپنا پیسہ ضایع کر رہے ہیں، جو زندگیوں کے خاتمے کا سبب بنتا ہے۔”

-علاج کی ترسیل کے اخراجات میں کمی: نئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ایچ آئی وی کے شکار افراد کا علاج دیگر افراد میں بیماری کی منتقلی میں کمی کا سبب بنا ہے، جناب گیٹس نے کہا کہ علاج کے اخراجات کو مستقل کم کرنا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ جبکہ ایچ آئی وی کی ادویات کی قیمت پہلے ہی کم ہے، لیکن ان کی فراہمی و ترسیل کے اخراجات بیشتر اوقات زیادہ ہوتے ہیں۔ “اگر ہم ادویات کی فراہمی کے اخراجات کو دوا کی قیمت سے دوگنا سے زیادہ نہ کریں، تو ہم اسی رقم سے دوگنا سے زائد افراد کو علاج فراہم کر سکتے ہیں۔”

ویکسینز اور دیگر اہم ٹولز میں زیادہ سرمایہ کاری: جناب گیٹس نے امید افزاء تحقیق میں زیادہ سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا جو ایچ آئی وی سے تحفظ میں کامیابی کا سبب بن سکے ، بشمول ایک ایچ آئی وی ویکسین، پری-ایکسپوژر پروفائی لیکسس (PrEP)، اور مائیکروبائیسائیڈز۔ اگرچہ سائنسدانوں نے ایک ایچ آئی وی ویکسین کی جانب حوصلہ افزاء پیشرفت ظاہر کی ہے، صرف تین ویکسین خیالات ہی طبی موثریت کے تجربات سے گزرے ہیں۔ “ہمیں تحفظ کے نئے ٹولز کے لیے پیشرفت کے عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے، اور جب ہمیں ان تحقیقوں کے نتائج ملیں، ہمیں انہیں درست سمت میں کام میں لانے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔”

ایڈز میں سرمایہ کاری کا بہتر استعمال ایچ آئی وی انفیکشنز کو 90 فیصد تک کم کر سکتا ہے، نئے منصوبے نے ظاہر کیا

اپنی تقریر میں جناب گیٹس نے امپیریل کالج لندن کے محققین کی جانب سے گیٹس فاؤنڈیشن کے لیے تیار کردہ نئی ماڈلنگ پروجیکشنز پیش کیں جنہوں نے ظاہر کیا کہ ایڈز کے خاتمے کے لیے بہتر سرمایہ کاری 2031ء تک مرض پر ڈرامائی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

منصوبہ افریقہ کے دو حصوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جو ایچ آئی وی مرض کی دو مختلف اقسام کو واضح کرتے ہیں:

–        دیہی زمبابوے: دیہی زمبابوے میں، جہاں ایچ آئی وی آبادی کے بڑے حصے میں عام ہے، اگلی دو دہائیوں میں 700،000 نئے انفیکشنز سامنے آنےکاخیال ہے۔ موجود تحفظ کےطریقوں کو مناسب انداز میں استعمال– جیسا کہ مردوں کا ختنہ اور اینٹی ریٹرو وائرل طریق علاج –  2031ء تک دیہی زمبابوے میں نئے ایچ آئی وی انفیکشنز کی تعداد میں 38 فیصد تک کمی لا سکتا ہے۔ اس وقت میں ایک موثر ویکسین، PrEP، اور مائیکروبائیسائیڈز کا اضافہ نئے انفیکشنز کی سالانہ تعداد کو 90 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔

–        شہری بینن: بینن کے شہری علاقوں میں، ایچ آئی وی طوائفوں اور ان کے گاہکوں کے درمیان پھیلا ہوا ہے، اور اگلی دو دہائیوں میں 100،000 سے زائد نئے انفیکشنز سامنے آنے کا خیال ہے۔ طوائفوں کے حوالے سے تحفظ کے موجودہ ٹولز – جیسا کہ کنڈومز کا فروغ اور علاج کی فراہمی – 2031ء تک بینن کے شہری علاقوں میں نئے ایچ آئی وی انفیکشنز کی تعداد کو 46 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ بیشتر طوائفوں کو ایک ویکسین ، PrEP، اور مائیکروبائیسائیڈز کی بھی فراہمی، بینن میں نئے انفیکشنز میں سالانہ 90 فیصد تک کمی لا سکتی ہے۔

ہدایت برائے مدیران

–        بل گیٹس کی تقریر کی ویب کاسٹ http://www.kff.org/AIDS2010 پر دستیاب ہوگی (براہ راست ویب کاسٹ بعد میں دیکھنے کے لیے آرکائیو کا حصہ بنا دی جائے گی)

–        نشریاتی معیار کی فوٹیج اور دیگر مواد http://www.gatesfoundation.org/press-room/Pages/news-market.aspx پر دستیاب ہے۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن: ہر زندگی یکساں اہمیت کی حامل ہے، اس یقین سے رہنمائی پانے والی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن تمام لوگوں کو صحت مند و سیر حاصل زندگی گزارنے میں مدد دینے کے لیے کام کرتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں اس کی توجہ افراد کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں بھوک اور انتہائی غربت سے نکلنے کا موقع دینا ہے۔ امریکہ میں اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ تمام افراد – خصوصا وہ جو کم وسائل کے حامل ہیں – ان مواقع تک رسائی حاصل کر سکیں جو اسکول اور زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔ سیاٹل، واشنگٹن میں قائم فاؤنڈیشن کی سربراہی سی ای او جیف ریکس اور شریک چیئر ولیم ایچ گیٹس سینئر کر رہے ہيں جو بل اور میلنڈا گیٹس اور ویرن بوفیٹ کی ہدایت کے تحت کام کرتے ہیں۔

ذریعہ: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن

رابطہ: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، +1-206-709-3400

media@gatesfoundation.org