Breaking News

بونڈ نمبر 9 ہائی لائن – جنگلی پھولوں، سبز گھاسوں … اور شہری احیاء کی خوشبو

نیو یارک، 26 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دنیا کی پہلی ریل روڈ خوشبو کے لیے ابتداء

نیویارک میں نیا مضافاتی علاقہ کب رونما ہوگا؟ بمشکل کبھی۔ آخر شہر پہلے ہی ہر اُس سماجی گروہ سے بھرا ہوا ہے جس کا تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے جب شہر میں کوئی نیا علاقہ رونما ہوتا ہے، تو آپ کو یقین ہوتا ہے کہ وہ مکمل طور پر کچھ نہ کچھ مختلف ضرور ہوگا۔ جیسا کہ ہمارا تازہ ترین اور سب سے متحرک مضافاتی علاقہ، دی ہائی لائن — جو بونڈ نمبر 9 کی تیار کردہ بہار 2010ء کی او دے پرفیوم کاموضوع ہے۔ ایک حیرتناک ہوائی راستہ جو کنکریٹ کے تختوں اورپٹریوں کے ساتھ ساتھ، مرغزاروں، آبی اجسام اور جنگلی پھولوں سے مزین ہے، ہائی لائن سڑک کی سطح سے 30 فٹ بلند اور میٹ پیکنگ ڈسٹرکٹ سے سابقہ 34 ویں اسٹریٹ کے راستے میں ریل یارڈز کے موڑ پر واقع ہے — جہاں ریل کی پٹریاں کبھی کبھار عمارات کے درمیان سے اپنا راستہ بناتی ہیں۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈيا دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/bond-no-9-high-line-perfume/41789/

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100216/MM53702)

بونڈ نمبر 9 میں ہم نیو یارک کے مضافاتی علاقوں کی خوشبوئیں پیش کرتے ہیں، اور عرصہ دراز سے ہائی لائن اور اس کے لیے خوشبو تیار کرنے کے امکانات کے مشتاق تھے۔  ایک خوشبو جو شہر میں پیدا ہونے والے جنگلی پھولوں کے ہلکے سے سرور  اور صنعتی سنگ ریزوں کے معمولی سے اشارے، ٹینتھ ایونیو کی ذرا سی توانائی اور چیلسی گیلری کے تھوڑے سے انداز کو لیے ہوئے ہو– اس خیال نے ہی ہمیں مسحور کر دیا تھا۔ اس لیے ہم نے بونڈ نمبر 9 ہائی لائن تخلیق کرنے کا ارادہ کیا۔

نتیجہ ایک ایسے گلدار-آبی گلدستے کی صورت میں نکلا جو مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ہے، اور ہائی لائن کے روٹ کے ساتھ ساتھ پائے جانے والے پھولوں اور سبزے کے عرقوں کا تقابل کرتا ہے اور اس کی مسحور کر دینے والی یادیں کہیں اور پیوستہ ہیں۔ خوشبو کے سفر کا آغاز کیا جاتا ہے ایک مرغزاروں میں اگنے والی گھاس — پرپل لو گراس — سے جسے رسدار نارنجی اور مزیدار ہندی ریوند چینی کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ خوشبو کا پھولدار دل ایک لال پتیوں والا گلاب، لیڈی جین گلِ نرگس اور انگوری سنبل ہے۔ اس کی دیرپا بنیادی خوشبوؤں (بیس نوٹس) میں مندرجہ ذیل کا مرکب شامل ہے، بلوط کے کانٹوں — یہاں پیدا ہونے والا سایہ دار درخت –،درآمد کردہ سمندری کائی، تاکہ دریائے ہڈسن کی قربت کو تازہ کیا جا سکے،ساتھ ساتھ مشک اور ٹیک کی لکڑی، تاکہ ذہن نشین رہے کہ بونڈ نمبر 9 ہائی لائن ایک شہری خوشبو ہے،۔

بونڈ نمبر 9 نے فرینڈز آف ہائی لائن کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ان کا اسپانسر بن گیا ہے۔

بونڈ نمبر 9 ہائی لائن مارچ 2010ء سے ہمارے چار نیو یارک اسٹورز، ساکس ففتھ ایونیو اور bondno9.com پر فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔ نیو یارک سے باہر بین الاقوامی فروخت کے لیے ملاحظہ کیجیے  http://www.bondno9.com

اجراء کی تاریخ: مارچ 2010ء

تجویز کردہ خوردہ قیمت: 220 امریکی ڈالرز برائے 100 م ل؛ 145 امریکی ڈالرز برائے 50 م ل

ذریعہ: بونڈ نمبر 9

رابطہ:

میری سکوریاک، بونڈ نمبر 9 نیو یارک،ڈیجیٹل میڈيا مینیجر

+1-212-228-0842 x. 20

marie@bondno9.com

Check Also

‫”بچوں کے کورس میں چین”: بچوں کے فن کی شمع روشن کرنا

نانتونگ، چین، 28 نومبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 2006 سے، ٹونگچو ضلع، نانتونگ شہر، جیانگ سو صوبے نے ”بچوں کے کورس میں چین” کے نام سے ایک نئی نرسری نظم کی تخلیق اور فروغ کی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔ اس جدت طرازی نے نہ صرف مقامی علاقے میں گرمجوش ردعمل پیدا کیا بلکہ اگلے 18 برسوں میں […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *