Breaking News

بینک آف امریکہ میرل لنچ نے گلوبل کیپٹل مارکیٹس کی قیادت کا اعلان کر دیا

نیو یارک، 10 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بورتھوِک اور کارنوئے شریک سربراہان نامزد

بینک آف امریکہ میرل لنچ نے آج اعلان کیا ہے کہ ایلسٹر بورتھوِک اور لیزا کارنوئے کو ادارے کے گلوبل کیپٹل مارکیٹس بزنس کے شریک سربراہان نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گلوبل کیپٹل مارکیٹس کے سابق سربراہ بروس تھامسن کی بینک آف امریکہ کے چیف رسک آفیسر کے طور پر تعیناتی کے بعد آیا ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090812/CL60095LOGO)

ادارہ کیپٹل مارکیٹوں میں صنعت کے رہنما کی حیثیت رکھتا ہے، اور ڈیالوجک کے اعداد و شمار کے مطابق 2009ء میں عالمی ڈیٹ، ایکوئٹی اور ایکوئٹی سے متعلقہ پیشکشوں میں عالمی نمبر 2 انڈر رائٹر قرار پایا، دنیا بھر میں صارفین کے لیے347 ارب ڈالرز سے زائد جمع کیے۔

گلوبل کیپٹل مارکیٹس کے شریک سربراہان کی حیثیت سے بورتھوِک اور کارنوئے کیپٹل مارکیٹ بزنسز میں عالمی اثرات کو مزید مستحکم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے اور دونوں کاروبار کے تمام شعبوں میں یکساں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ گلوبل بینکنگ اینڈ مارکیٹس کےصدر ٹام مونٹیگ کو جوابدہ ہوں گے۔

بورتھوِک پہلے گلوبل انوسٹمنٹ گریڈ کیپٹل مارکیٹس کے سربراہ تھے، اس عہدے پر وہ 2005ء میں ادارہ میں شمولیت کے وقت سے فائز  تھے۔ ادارے میں 15 سال سے خدمات انجام دینے والی کارنوائے حال ہی میں گلوبل ایکوئٹی اور ایکوئٹی سے متعلقہ کیپٹل مارکیٹوں کی سربراہ تھیں۔

مونٹیگ کا کہنا ہے کہ ” ہمارا گلوبل کیپٹل مارکیٹس ہر لحاظ سے دنیا کے بہترین بزنس میں سے ایک ہے، جو تخلیقی حلوں اور ہماری تقسیم کی گہری صلاحیتوں کے ذریعے کسی بھی ماحول میں اداروں کو سرمائے تک رسائی فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایلسٹر، لیزا اور ان کی ٹیمیں ہمارے معروف ڈیٹ اور ایکوئٹی کیپٹل مارکیٹوں کے پلیٹ فارم کی قائدانہ حیثیت اور ترقی کے لیے عظیم کام کو جاری رکھیں گے۔”

مزید برآں مونٹیگ نے اعلان کیا کہ روپرٹ ہیوم-کینڈل گلوبل کیپٹل مارکیٹس کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ ہیوم-کینڈل بورتھِک اور کارنوئے کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ایگزیکٹو چیئرمین، گلوبل بینکنگ اینڈ مارکیٹس اینڈریا اورسیل کو جوابدہ ہوں گے۔ مونٹیگ کا کہنا ہے کہ “اس حیثیت سے روپرٹ کلائنٹ کوریج اور پروڈکٹ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں گے اور اپنی وسیع صلاحیتوں کے ذریعے بینک آف امریکہ میرل لنچ کے صارفین کو اچھوتے خیالات، جدید حل اور بہتر کارگزاری فراہم کریں گے۔”

بینک آف امریکہ

بینک آف امریکہ دنیا کے بڑے مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے جو انفرادی صارفین، چھوٹے اور درمیانے درجے کےکاروباروں اور بڑے اداروں کو بینکاری، سرمایہ کاری، اثاثہ جات کے انتظام اور دیگر مالیاتی اوررسک مینجمنٹ مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ امریکہ میں بے مثال سہولیات پیش کرتا ہے جہاں وہ 6000 شاخوں اور تقریباً 18000 اے ٹی ایمز کے ذریعے تقریباً 59 ملین صارفین اور چھوٹے کاروباری اداروں کو اور ایوارڈ یافتہ آن لائن بینکاری کے ذریعے تقریباً 30 ملین متحرک صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ بینک آف امریکہ دنیا کی بڑی ویلتھ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے اور کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینکاری اور ٹریڈنگ میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے جو دنیا بھر میں اثاثہ کے مختلف درجات میں کارپوریشنز، حکومتوں، اداروں اور انفرادی سطح پر افراد کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔ بینک آف امریکہ جدید، آسان استعمال کی آن لائن مصنوعات اور خدمات کے مجموعے کے ذریعے 4 ملین سے زائد چھوٹے کاروباروں کے مالکانِ کو بہترین سپورٹ پیش کرتا ہے۔ ادارہ 150 سے زائد ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ بینک آف امریکہ کارپوریشن کے حصص (این وائی ایس ای: BAC) ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج کا حصہ ہیں اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہیں۔

“بینک آف امریکہ میرل لنچ” بینک آف امریکہ کارپوریشن کے عالمی بینکاری اور عالمی مارکیٹوں کے کاروباروں کا مارکیٹنگ نام ہے۔ لینڈنگ، ڈیرائیویٹوز اور دیگر کمرشل بینکاری سرگرمیاں بینک آف امریکہ کارپوریشن کے الحاق شدہ بینکاری ادارے کرتے ہیں جس میں بینک آف امریکہ، N.A، رکن FDIC شامل ہے۔ سیکورٹیز، مالیاتی مشاورت اور دیگر سرمایہ کاری بینکنگ سرگرمیاں بینک آف امریکہ کارپوریشن (“انوسٹمنٹ بینکنگ ملحقہ ادارے”) کے سرمایہ کاری بینکنگ ملحقہ ادارے کرتے ہیں، جن میں امریکہ کے بینک آف امریکہ سیکورٹیز ایل ایل سی اور میرل لنچ، پیئرس، فینر اینڈ اسمتھ انکارپوریٹڈ شامل ہیں، جو FINRA اور SIPC کے رجسٹرڈ بروکر-ڈیلرز اور رکن ہیں، اور دیگر حلقوں میں مقامی طور پر مندرج شدہ ادارے شامل ہیں۔  سرمایہ کاری بینکنگ کے سلسلے میں ملحقہ اداروں کی پیش کردہ مصنوعات FDIC کی انشورنس یافتہ نہیں ہے * ہو سکتا ہے کہ وہ قدر کھو دیں * بینک کی ضمانت یافتہ نہیں۔

ذریعہ: بینک آف امریکہ میرل لنچ

رابطہ: جون یانوکوپولوس،

+1-646-855-2314،

john.yiannacopoulos@bankofamerica.com، یا

وکٹوریا گیروڈ،

+44-207-955-4437،

victoria.garrod@baml.com،

دونوں برائے بینک آف امریکہ میرل لنچ

Check Also

Currency Exchange Rates Show Marginal Fluctuations in Pakistan

Karachi: Currency exchange rates in Pakistan experienced slight fluctuations over two consecutive days, with minor changes recorded in the buying and selling rates of major currencies.

According to a statement by Exchange Companies Association of Pa...

The post Currency Exchange Rates Show Marginal Fluctuations in Pakistan appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *