جدید اسپورٹس مشین – آڈی ای-بائیک و ردرسی

انگولسٹاڈٹ، جرمنی، 16 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

– موٹر ریسنگ کی طرح: چوٹی کی کارکردگی پر بھرپور متوجہ

– ڈھانچہ، جھولتا بازو اور پہیے آڈی کے انتہائی کم وزن ڈیزائن اصول کے مطابق کاربن سے بنائے گئے ہیں

– ڈیزائن کے سربراہ وولف گینگ ایگر: “کڑی عمل کاری اور انتہائی اسپورٹی نیس ڈیزائن کے صف اول کے عناصر کی حیثیت سے۔”

16 مئی سے آڈی کیرنتھیا، آسٹریلیا میں وردرسی کے مقا م پر ایک انتہائی جذباتی نوعیت کی اسپورٹس مشین، آڈی-بائیک وردرسی متعارف کروا رہا ہے ۔ یہ ابتدائی نمونے کی سائیکل ایک الیکٹرک ڈرائیو اور تحریک کی قوت کو ملاتی ہے۔ ڈیزائن کے سربراہ وولف گینگ ایگر تبصرہ کرتے ہیں: “یہ اسپورٹس اور ٹرک سائيکلنگ کے لیے ایک اعلیٰ کارکردگی کی ای-بائیک ہے۔ یہ ڈیزائن، الٹرا، ای-ٹرون اور کنیکٹ کی آڈی کی مرکزی صلاحیتوں کی حامل ہے۔” آڈی ای-بائیک وردرسی رواں سال کے وردرسی ٹور کے اہم ترین نظاروں میں سے ایک ہے، جو آڈی، وی ڈبلیو، سیٹ اور اسکوڈا کے شائقین کے لیے 31 واں اجلاس ہے؛ ٹرائیکل بائیکر جولین ڈیوپونٹ اور ڈاؤن ہل اسپیشلسٹ پیٹرا برنہارڈ اپنے کمالات اور اسٹریٹ بائیک مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/audi/53820

بائیک کے ابتدائی نمونے کی زبردست قوتیت پہلی ہی نظر میں مکمل طور پر ظاہر ہے۔ کونسپٹ ڈیزائن اسٹوڈیو میونخ کے ڈیزائنرز میں سے ایک ہینڈرک شائفرز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “آڈی ای-بائیک وردرسی کو بناتے ہوئے ہم نے موٹر ریسنگ ڈیزائن اصولوں کو اپنایا۔ ای-بائیک ناقابل یقین حد تک کامل، انتہائی جذباتی اور بھرپور کارگر ہے۔ بلاشبہ ڈیزائن کوششوں کی توجہ اس کی عمل کاری پر ہے کیونکہ یہ ایک اسپورٹس مشین ہے۔ تمام ڈیزائن اجزا اس لیے تکنیکی خصوصیات کے مطابق ہیں۔”

ہلکاپھلکا ڈھانچہ کشش ثقل کے ہلکے مرکز اور مجموعی حجم کوکم کرتا ہے۔ اس طرح ای-بائیک اسپورٹی گرفت کی حدود پر انتہائی پھرتیلی ہے۔ لیتھیم-آیون بیٹری  کو ڈھانچے کا حصہ بنایا گیا ہے جسے مکمل چارج ہونے کے لیے ڈھائی گھنٹے کی ضرورت ہوتی ہے۔ طویل دوروں پر صرف چند سادہ سے قدم اٹھا کر بیٹری کو نکالا جا سکتا ہے اور اس کی جگہ ایک چارج شدہ بیٹری لگائی جا سکتی ہے۔

آڈی اے جی کلچر اینڈ ٹرینڈز کمیونی کیشنز

ٹلمان شنائیڈر

فون: +49-841-89-92752

tilman.schneider@audi.de

آڈی اے جی کلچر اینڈ ٹرینڈز کمیونی کیشنز

میلانی گولڈمان

فون: +49-841-89-579848

melanie.goldmann@audi.de

ذریعہ: آڈی اے جی

Check Also

‫چین کا وینژو شہر میری ٹائم سلک روڈ کے مرکز کے طور پر اپنی کشش کو جدید ترقی اور عالمی تعاون کے ذریعے دوبارہ زندہ کرتا ہے

وینژو، چین، 29 نومبر 2024 / ژنہوا-ایشیا نیٹ/– 2024 اپنے اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے، میری ٹائم سلک روڈ نے پچھلے سال کی کامیاب ترقی کے بعد ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، کیونکہ 2024 میئرز ایکسچینج کانفرنس برائے میری ٹائم سلک روڈ سٹی انفلوئنس 29 نومبر سے 1 دسمبر تک مشرقی چین کے […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *