Breaking News

جی-20: ٹورنٹو میئر ڈیوڈ ملر کی جانب سے عالمی ذرائع ابلاغ کا شہر میں خیر مقدم

ٹورنٹو، اونٹاریو، کینیڈا، 24 جون/سی این ڈبلیو-ایشیانیٹ/

جی-20 انٹرنیشنل میڈیا سینٹر ٹورنٹو میں آج ہونے والی نیوز کانفرنس میں میئر ڈیوڈ ملر نے دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کا شہر میں خیرمقدم کیا۔ جناب ملر نے بطور ماحولیاتی رہنما، متنوع اور ثقافتی طور پر رنگارنگ آبادی اور سیاحت، رہائش اور کاروبار کے لیے انتہائی قابل بھروسہ اور محفوظ شہر کی حیثیت سے ٹورنٹو شہر کی کئی خصوصیتوں  کے بارے میں گفتگو کی۔ میئر نے انوسٹ ٹورنٹو اور ٹورازم ٹورنٹو اور ٹورنٹو کے سٹی مینیجر کے نمائندگان کے ساتھ نیوز کانفرنس منعقد کی۔ ابلاغی ادارے شہر اور جی-20 کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.g20torontomedia.com ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ سٹی آف  ٹورنٹو (شہرِ ٹورنٹو)، انوسٹ ٹورنٹو یا ٹورازم ٹورنٹو کے بارے میں مزید معلومات کے خواہاں ابلاغی ادارے 416-397-0777 پر کال کر سکتے ہیں۔

ذیل میں میئر ملر کے تاثرات ملاحظہ کیجیے

میئر ڈیوڈ ملر

خطاب برائے جی-20 میڈیا

24 جون، 2010ء، بین الاقوامی ابلاغی مرکز

یہاں موجود ہر فرد اور بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کو صبح بخیر، میں آپ سب کا خیر مقدم کرنا چاہتا ہوں۔ ڈائریکٹ انرجی سینٹر میں خوش آمدید۔ یہ خصوصی تنصیب، جسے تین حکومتوں کے درمیان شراکت کے ذریعے تعمیر کیا گیا تھا، بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کی کامیابی کی ایک مثال ہے۔

میرے ساتھی اور میں آپ کو اپنے خاص شہر کے بارے میں کچھ بتانا چاہیں گے اور آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ آپ باہر نکل کر جتنا کچھ دیکھ سکتے ہیں دیکھیے۔

ہم نے آپ کے میڈیا پیکس کے اندر ایک ٹرانزٹ پاس شامل کر کے اس عمل کو آسان کر دیا ہے، یہ پاس آپ کو ہمارے عالمی معیار کے پبلک ٹرانزٹ سسٹم تک مکمل رسائی دے گا۔ بہرحال آپ کے لیے معاملات کو آسان کرنے کے لیے اس عمارت کے بالکل پیچھے ایک اسٹریٹ کار کھڑی ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں جی 20 کی تیاری کے دوران مجھے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے آپ کے ساتھیوں سے بات کرنے کا موقع ملا اور میں اُن سے ملنے والے ردعمل سے بہت خوش ہوا۔

آپ لوگوں میں سے چند نے شاید سن رکھا ہے، ہو سکتا ہو کئی نے نہ بھی سنا ہو۔ لیکن ایک بات جو میں نے شہر آنے والے بیشتر افراد سے بارہا سنی ہے وہ یہ ہے کہ ٹورنٹو کتنا متنوع اور جدید ہے۔

اور وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ، آپ کا راز کیا ہے؟

میں راز کو مکمل طور پر آشکار نہیں کر سکتا لیکن آج صبح اور اگلے تین روز تک آپ اپنے کانوں سے سنیں گے اور آنکھوں سے دیکھیں گے کہ ٹورنٹو کو کیا چیز خاص اور بے مثال بناتی ہے۔

جو لوگ یہاں رہتے ہیں اور جو یہاں گھومنے پھرنے کے لیے آتے ہیں اکثر اوقات ایک ہی نتیجے پر پہنچتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ شہر ترقی یافتہ اور قابل رہائش ہے اور ساتھ ساتھ کاروبار کرنے کے لیے بھی بہترین مقام ہے۔

میں آپ کا تھوڑا  سا وقت لینا چاہوں گا تاکہ ان شعبوں کو نمایاں کر سکوں جن میں ٹورنٹو رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔

1) ٹورنٹو ایک متنوع عالمی شہر ہے

ٹورنٹو نسلی، ثقافتی و اقتصادی اعتبار سے دنیا کے متنوع ترین شہروں میں سے ایک ہے – یہ 100 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے باشندوں کا گھر ہے، جس میں جی 20 کے تمام ممالک بھی شامل ہیں۔

ہمار قرب و جوار میں کئی متنوع علاقے ہیں جہاں 140 سے زائد زبانیں اور ان کے لہجے بولے جاتے ہیں۔

ٹورنٹو کے نصف سے زائد باشندے، بشمول میئر، کینیڈا سے باہر پیدا ہوئے لیکن انہوں نے ٹورنٹو کو اپنا گھر بنایا۔

ہمارے جی 20 مہمان ٹورنٹو کے شہریوں، اور اپنےلیے خدمات انجام دینے والے کاروباروں،  میں اپنا آپ منعکس ہوتا دیکھیں گے۔

یہ نہ صرف شہر کی ثقافتی گوناگونی میں اہم اضافہ ہے بلکہ یہ ایک اقتصادی فائدہ بھی ہے۔

مثال کے طور پر ٹورنٹو میں قیام یا شہر تک اپنے ادارے کو توسیع دینے کے خواہشمند مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے بارہا شہر کے تنوع اور ہمارے افرادِ کار کی صلاحیتوں کو یہاں منتقل ہونے کی اہم وجوہات کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

ہماری گوناگونی ایک اہم سبب ہے ہر سال لاکھوں لوگوں کے اس شہر کی سیاحت کرنے کا، اور دنیا بھر کے اداروں کی جانب سے کاروبار کےلیے ٹورنٹو کے انتخاب کرنے کا، تھوڑی دیر بعد آپ ٹیری اور روناٹو سے اس بارے میں مزید کچھ سنیں گے۔

2) ٹورنٹو ایک سبز (ماحول دوست) شہر ہے

ٹورنٹو آنے والے بیشتر مہمان یہاں باغوں کی بڑی تعداد دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں۔ لیکن ٹورنٹو کے باشندوں کے لیے سبز تحریک باغوں کے قیام سے آگے کی چیز ہے۔ شہر ٹورنٹو دنیا بھر میں ماحولیاتی محافظ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور مجھے سی 40 ماحولیاتی فورم کی صدارت کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہوا۔

‘پاور ٹو لو گرین’ نامی شہر کی ماحول دوست توانائی حکمت عملی بہتر عملِ تحفظ، قابل تجدید توانائی وسائل، روایتی ایندھن کے استعمال میں کمی اور توانائی کے ‘جدید’ جال کے نفاذ کے لیے ترتیب دی گئی۔ پاور ٹو لو گرین 2050ء تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کر کے انہیں 1990ء کی سطح تک لانے میں اور ساتھ ساتھ توانائی کو بھروسہ مند اور قابل استطاعت بنانے میں مدد دے گا۔

ڈائریکٹ انرجی سینٹر تمام حکومتی سطحوں پر ماحول دوست تعمیراتی شراکت کی ایک مثال ہے ۔

دریں اثناء، ٹورنٹو گرین ڈیولپمنٹ اسٹینڈرڈ ایسی عمارات و مقامات کی تعمیر کے بارے میں ہے جو زیادہ ماحول دوست ہوں۔ ٹورنٹو ماحول دوست معیار کو قبول کرنا ہوا اور پانی کے معیار، توانائی اور پانی کی موثریت، اور ٹھوس فضلے کو از سر نو قابل استعمال بنانے  میں اضافے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی؛ اور ماحولیات اور قدرتی ماحول کو بہتر بنانے میں قابل ذکر بہتری کا سبب بنا ہے۔

ہر سطح پر ماحول دوست قوانین کو اختیار کرنے اور ٹورنٹو کے تمام باشندوں – کاروباری شخصیات، منتخب عہدیداران، تعلیمی ماہرین اور شہریوں- کے لیے ماحول دوست آپشنز فراہم کرنے کے ذریعے ماحولیاتی رہنمائی میں شہر ایک قائد کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

ہماری اقتصادی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ماحول دوست سوچ پر مشتمل ہے۔ گزشتہ سال ہم نے ماحول دوست شعبے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹنگ منصوبہ ترتیب دیا تاکہ ٹورنٹو کے 1500 ماحول دوست کاروباروں کو نئی سرمایہ کاری اور برآمد کے مواقع فراہم کیے جائیں اور عالمی منظرنامے پر ہمارے ابھرتے ہوئے ماحول دوست شعبے کی پروفائل کو بڑھایا جا سکے۔

اور بلاشبہ، ہم اپنے کاربن اثرات کو کم کرنے کے لیے عوامی ذرائع نقل و حمل کو بھی استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ آج عوامی ذرائع نقل و حمل کا استعمال ٹورنٹو کی تاریخ میں سب سے بلند سطح پر ہے۔

اب تازہ ترین منصوبہ عوامی ذرائع نقل و حمل کو توسیع دینا اور شہر کے تمام حصوں بشمول غربت زدہ نواحی علاقوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے 120 کلومیٹر طویل ہلکی ریل یا یورپی انداز کی ٹرامز پر مشتمل ٹرانزٹ سٹی کے استعمال میں اضافہ کرنا ہے۔

3) ٹورنٹو کاروبار کے لیے بہترین مقام ہے

تیسرا نقطہ جو میں پیش کرنا چاہوں گا یہ ہے کہ ٹورنٹو کاروبار کرنے کے لیے ایک شاندار جگہ ہے۔

ہم میں سے تمام لوگ اقتصادی لحاظ سے اِس مشکل وقت کے چیلنجز کو جانتے ہیں۔ لیکن ٹورنٹو کی معیشت کا تنوع ہمیں سہولت دیتا ہے کہ ہم کئی شہروں کے مقابلے میں ان چیلنجز کا زیادہ بہتر انداز میں سامنا کر سکیں۔

ہم مختلف صنعتی شعبہ جات – مالیاتی خدمات، ماحول دوست صنعت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیزائن، غذا و مشروبات، فلم، سیاحت اور کاروباری خدمات – میں عالمی مسابقت کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

ٹورنٹو کینیڈا کے بینکاری نظام کا قلب ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کی جاری کردہ عالمی مسابقتی رپورٹ میں مضبوطی کے اعتبار سے مسلسل دوسرے سال کینیڈا کے بینکوں کے دنیا کے بہترین بینک قرار دیا گیا ہے۔ لندن کے ساتھ ٹورنٹو بھی جی 8 کا تیزی سے ابھرتا ہوا مالیاتی مرکز ہے۔

شمالی امریکہ کے مستقبل کے شہروں کے حوالے سے ایف ڈی آئی کی درجہ بندی کے مطابق ٹورنٹو اقتصادی صلاحیت اور بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے اولین پانچ شہروں میں شامل ہے۔ قابل بھروسہ کاروباری مرکز کی حیثیت سے ہماری ساکھ کے باعث کوئی شک و شبہ نہیں – ایک ایسا کاروبار مرکز جہاں احتساب، شفافیت، ضوابط اور اخلاقی کاروباری عمل کا حامل ہے – اور اس بات نے ہمیں بین الاقوامی مالیاتی رہنماؤں کی جانب سے حوصلہ افزائی اور عالمی کاروباری مرکز پر بلند درجے دیے ہیں۔

ہمیں اکیسویں صدی میں اپنی کامیابی کی رہنمائی کے لیے حکمت عملی کا بھی فائدہ ہوا ہے۔ اسے ایجنڈہ برائے ترقی کہا گیا ہے۔

کاروباری اداروں، مزدوروں اور تعلیمی برادریوں کی شراکت سے 2008ء میں بنایا گیا ایجنڈہ برائے ترقی ٹورنٹو اور اس گرد و نواح کے مستقبل کا تعین کرنے والا نشانِ راہ ہے۔

ایجنڈہ برائے ترقی چار سادہ اصولوں پر مبنی ہے:

–        شہر کے اندر کاروباری ماحول کو بہتر بنانا (اسے ہم پرو ایکٹو ٹورنٹو کہتے ہیں)

–        شمالی امریکہ سے باہر کے شہروں کے ساتھ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کر کے اپنے بین الاقوامی پورٹ فولیو کو متنوع بنانا، خصوصاً ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ (اسے ہم گلوبل ٹورنٹو کہتے ہیں)

–         اسٹریٹجک صنعتی شعبہ جات کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں توسیع دینا (ہم اسے کری ایٹو ٹورنٹو کہتے ہیں، اور

–        ٹورنٹو کی افرادی قوت کو بہتر بنانا تاکہ تمام باشندے اقتصادی مواقع کا فائدہ اٹھائیں (اسے ہم ون ٹورنٹو کہتے ہیں)

4) ٹورنٹو پنپتے ہوئے ثقافتی شعبے کے ساتھ ایک قابل رہائش شہر ہے

جو آخری نقطہ میں بیان کرنا چاہوں گا یہ ہے کہ ٹورنٹو پنپتے ہوئے ثقافتی شعبے کے ساتھ ایک قابل رہائش شہر ہے۔

کاروباری  نقطہ نظر سے سفر کرنے والے افراد اور صنعتی رہنما اس حقیقت کو سراہتے ہیں کہ ٹورنٹو ایک انتہائی قابل رہائش اور محفوظ شہر ہے، جو اسے انتہائی پسندیدہ مطلوب مقام بناتے ہیں۔ رواں جنوری میں ہوے والے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ “لو ایبلٹی سروے” نے دنیا بھر کے قابل رہائش میں ٹورنٹو کو چوتھا درجہ دیا ہے۔ حالانکہ میں اسے پہلا درجہ دوں گا لیکن چوتھا بھی اتنا برا نہیں ہے۔

گزشتہ دہائی میں ٹورنٹو ثقافتی نشاۃ ثانیہ کے ڈرامائی مراحل سے گزرا۔ نئے اوپیرا اور بیلے ہاؤس تعمیر ہوئے،  امتیازی عجائب گھر اور گیلریوں کو حیاتِ نو ملی، ٹورنٹو بین الاقوامی فلم میلے کو نیا مقام دیا گیا اور ٹورنٹو کو اسکوشیا بینک نیو بلانک  جیسے نئے میلوں کا میزبان قرار دیا گیا۔

40 ممالک کے 60 شہروں کے ایک عالمی سروے میں ٹورنٹو کو ثقافتی تجربات کا سامنا کرنے کے لیے دنیا کا چوتھا سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا، اور یہ صرف نیو یارک، لندن اور پیرس سے پیچھے ہے۔

اور میرا ماننہ ہے کہ ٹورنٹو کے فلمی و صنعتی شعبے کا استحکام ثقافت اور معیشت کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹورنٹو میں فلم بندی کا حجم شمالی امریکہ میں تیسرے نمبر ہے  – اور یہ صرف لاس اینجلس اور نیو یارک سے پیچھے ہے۔ فلم اور ٹیلی وژن پر گزشتہ سال ہونے والے کل اخراجات نے ہماری معیشت میں تقریباً 1 ارب ڈالرز کا حصہ ڈالا۔

ٹورنٹو کا جغرافیائی محل وقوع بھی اسے ایک قابل رہائش شہر بناتا ہے:

<<

–        ندیوں کا جال ہمارے شہر کے لیے بے مثال ہے۔

–        تازے پانی کی بڑی جھیلوں میں سے ایک اس عمارت سے محض چند میٹر کے فاصلے پر ہے اور ہماری جنوبی سرحد تشکیل دیتی ہے۔

>>

جھیل کے ساحل کے حوالے سے میں ایک اور بات یہاں پیش کرنا چاہوں گا، ہم وفاقی و صوبائی حکومت کی شراکت سے شمالی امریکہ کے شہری تجدید کے سب سے بڑے منصوبے اور دنیا میں کے ترین واٹر فرنٹ ری وائٹلائزیشن منصوبوں میں سے ایک پر کام کر رہے ہیں۔

یہ کل 800 ہیکٹر رقبے پر ہے، اور اس میں 40 ہزار رہائشی مکانات، ایک ملین مربع میٹر کی کمرشل جگہ اور 300 ہیکٹر کے باغات شامل ہیں۔

یہ محض چند علامات ہیں جو ٹورنٹو کو حقیقتاً ایک خاص شہر بناتے ہیں۔

اور مجھے امید ہے کہ آپ کو اپنے قیام کے دوران چند منٹ یا گھنٹے ضرور ملیں گے کہ آپ باہر جائیں اور اس عظیم شہر کا لطف اٹھائیں۔

ہمارے پاس ایک زبردست کہانی ہے اور ہم اسے بتانے کے لیے تیار ہیں۔ اور میں سوچتا ہوں کہ اگر آپ ٹورنٹو کا تجربہ اٹھانے کے قابل ہیں، تو آپ مجھ سے اتفاق کریں گے۔ شکریہ

ذریعہ: شہرِ ٹورنٹو

رابطہ: کیون سیک

ڈائریکٹر، اسٹریٹجک کمیونی کیشنز

سٹی آف ٹورنٹو

دفتر 416 397 5277،

موبائل 416 919 6500

www.toronto.ca

Check Also

‫”بچوں کے کورس میں چین”: بچوں کے فن کی شمع روشن کرنا

نانتونگ، چین، 28 نومبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 2006 سے، ٹونگچو ضلع، نانتونگ شہر، جیانگ سو صوبے نے ”بچوں کے کورس میں چین” کے نام سے ایک نئی نرسری نظم کی تخلیق اور فروغ کی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔ اس جدت طرازی نے نہ صرف مقامی علاقے میں گرمجوش ردعمل پیدا کیا بلکہ اگلے 18 برسوں میں […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *