دس ہزار نرسیں اور کارکنان یکم ستمبر کو 21 امریکی ریاستوں میں 61 اراکین کانگریس کے دفاتر میں – امریکہ کی بحالی کے لیے وال اسٹریٹ پر محصول عائد کرنے کے مطالبے کے ساتھ – اکٹھے ہوں گے

AsiaNet 46115

واشنگٹن، 31 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بحر اوقیانوس سے لے کر بحر الکاہل تک نرسیں، معاشی بحران پر دیگر عملی اقدامات کے مطالبے کے ساتھ، جمعرات کو مقامی دفاتر میں امریکی کانگریس اراکین سے ملاقات کریں گی تاکہ قومی معیشت پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے وال اسٹریٹ مالیاتی قیاس پر محصول عائد کرنے کی حمایت کی جائے، مالیاتی قیاس آمدنی کا ایک ایسا ذریعہ ہے جو تیزی سے بین الاقوامی طور پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

بوسٹن، شکاگو، سان فرانسسکو اور اورلینڈ جیسے شہری مراکز سے لے کر کورپس کرسٹی ٹیکساس، مارکوئے، مشی گن اور ڈیٹن، اوہائیو جیسے چھوٹے قصبہ جات تک میں بھوکوں کو کھانے کھلانے کے لیے لنگر خانوں سے لے مقامی اظہار رائے اور اسٹریٹ تھیٹر جیسی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ امریکہ میں نرسوں کی سب سے بڑی یونین نیشنل نرسز یونائیٹڈ ان اقدامات کو اسپانسر کر رہی ہے۔

نرسیں ری پبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں کے دفاتر کا دورہ کریں گے اور اس واحد پیغام کے ساتھ کہ – امریکی خاندان پریشان ہیں، وہ ملازمتیں، صحت عامہ، گھر، معیاری تعلیم، خوراک اور محفوظ ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں۔

آر اینز کانگریس اراکین پر زور دیں گی کہ وہ “وال اسٹریٹ کے کاروباری سودوں پر محصول عائد کرنے کی حمایت کریں جو وافر مقدار میں آمدنی اکٹھی کرے گی تاکہ وال اسٹریٹ کو بربادی کا خمیازہ بھگتے جو وہ عام لوگوں کو پہنچا رہا ہے۔”

این این یو شریک صدر ڈیبورا برجر، آر این کہتی ہیں کہ حصص، تجارتی معاہدوں، کرنسیوں، قرضہ جات کی نادہندگی سے حاصل ہونے والے معاوضے،  اور مستقبل میں لین دین کے لیے خریدی گئی اجناس پر محصول – جسے دیگر کئی اقوام نے اپنایا ہے – ایسے منصوبوں کے لیے لاکھوں ڈالرز فراہم کر سکتا ہے “جو ملک بھر میں بگڑے ہوئے حالات کا سامنا کرنے والی برادریوں کو درپیش مشکلات اور تکالیف کو کم کرنے کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے۔”

این این او شریک صدر کیرن ہگنز، آر این نے کہا کہ “امریکہ کی نرسیں ہر روز صحت اور معیار زندگی کی تیزی سے گرتی ہوئی صورتحال کو دیکھ رہی ہیں جو روزگار کے مواقع میں کمی اور ناقابل ادائیگی طبی اخراجات، بھوک اور بے گھر ہونے کے باعث مریضوں اور اہل خانہ کو درپیش مسائل کا براہ راست نتیجہ ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ان افراد کو امید اور حقیقی حل فراہم کرنے کے لیے وسائل کہاں تلاش کیے جا سکتے ہیں۔”

این این یو ایگزیکٹو ڈائریکٹر روز این ڈی مورو کہتی ہیں کہ “اس بحران کا سبب بننے والے اور قوم کی دولت کا بیشتر حصہ بدستور اپنے پاس رکھنے والے وال اسٹریٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے وقت آ گیا ہے کہ وہ ملک کی تعمیر نو اور اپنے مستقبل کی اصلاح کے خواہاں امریکی عوام کے لیے اپنا حصہ ڈالنا شروع کریں۔”

قومی سطح پر تمام اقدامات کی فہرست

http://www.nationalnursesunited.org/pages/sept-1-event-list

آڈیو، وڈیو کلپس اور تصاویر کے ساتھ ملٹی میڈیا ریلیز کا ربط

http://www.prnewswire.com/news-releases/nurses-to-converge-on-60-congressional-offices-in-21-states-sept-1—-call-for-tax-on-wall-street-to-heal-america-128378993.html

ذریعہ: نیشنل نرسز یونائیٹڈ

رابطہ: چارلس آئیڈلسن

+1-510-273-2246

یا کارل جنزبرگ

+1-917-405-1060

دونوں برائے کیلی فورنیا نرسز ایسوسی ایشن

Check Also

‫”بچوں کے کورس میں چین”: بچوں کے فن کی شمع روشن کرنا

نانتونگ، چین، 28 نومبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 2006 سے، ٹونگچو ضلع، نانتونگ شہر، جیانگ سو صوبے نے ”بچوں کے کورس میں چین” کے نام سے ایک نئی نرسری نظم کی تخلیق اور فروغ کی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔ اس جدت طرازی نے نہ صرف مقامی علاقے میں گرمجوش ردعمل پیدا کیا بلکہ اگلے 18 برسوں میں […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *