ریو+20 میں صفر اخراج نقل و حرکت کے لیے رینو-نسان الائنس اور اقوام متحدہ کی شراکت داری

ریو دے جینیرو، 14 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

– دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی اجلاس پہلا موقع ہوگا کہ اقوام متحدہ نقل و حرکت  کے لیے صفر اخراج بیڑہ استعمال کرے گی

رینو-نسان الائنس کی جانب سے برقی گاڑیوں کا ایک بیڑہ ریو دے جینیرو میں دنیا کے سب سے بڑے ماحولیاتی اجلاس کانفرنس آن سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ میں اقوام متحدہ کے وفود کو پہنچائے گا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120614/537842-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120614/537842-b)

13 سے 22 جون کو منعقدہ اس اجلاس میں پہلی بار اقوام متحدہ اپنے وفود کی آمد کے لیے ایک مکمل صفر اخراج کے حامل گاڑیوں کے بیڑے کو استعمال کرے گی۔

اس اجلاس میں ، جسے ریو میں اقوام متحدہ کی ارتھ سمٹ کی 20 ویں سالگرہ کے حوالے سے “ریو+20” کا نام دیا گیا ہے، متوقع طور پر 50 ہزار سے زائد وفود شرکت کریں گے، جن میں اقوام متحدہ کے 400 بھی شامل ہوں گے، مذکورہ اجلاس میں ممالک نے اقتصادی ترقی، سماجی برابری اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی و سماجی امور میں ریو+20 کے لیے سربراہ برائے تنظیم و نقل و حرکت کیتھلین عبد اللہ نے کہا کہ “ریو+20 کا ایک اہم موضوع ‘ماحول دوست شہر’ہے اور صفر اخراج کی حامل گاڑیاں شہری علاقوں میں معیار زندگی کو یقینی بنانے کا جزوِ لاینفک ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بیڑے میں صفر اخراج کی حامل گاڑیاں شامل ہیں۔ اس طریقے سے ہم دیکھنے کے ساتھ عملی مظاہرہ بھی کر سکتے ہیں کہ کہ برقی گاڑیاں شور کی آلودگی اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں اور اخراج کو کس طرح کم کرسکتی ہیں۔ برازیل، جہاں بیشتر بجلی قابل تجدید اور مقامی وسائل کے ذریعے پیدا کی جا رہی ہے، برقی گاڑیاں کم کاربن اخراج نقل و حمل کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔”

ریوسینٹرو کنونشن علاقے بھر میں یہ شٹلز  شامل ہیں:

– رینو فلوئنس زیڈ ای، ایک فیملی سیڈان جو یورپ میں گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کی گئی؛

– رینو کانگو زیڈ ای، ایک برقی ہلکی کمرشل وین جسے بین الاقوامی وین برائے سال 2012ء نامزد کیا گیا؛ اور

– نسان لیف، تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی برقی گاڑی جو تین بر اعظموں  32 ہزار سے زائد کی تعداد میں بک چکی ہے۔

برقی گاڑیاں – ماحول دوست نقل و حمل میں حصہ

الائنس وہیکلز، بشمول بالکل نئی رینو ٹویزی، ایک دو نشستوں کی شہری مسافر گاڑی جو اس بہار میں یورپ میں فروخت کے لیے پیش کی گئی، ایچ ایس بی سی ارینا میں گلوبل فورم آن ہیومن سیٹل منٹس (GFHS) بوتھ میں دیکھنے کے لیے پیش کی جائے گی۔ ٹیسٹ ڈرائیوز بھی دستیاب ہوں گی۔

رواں ماہ کے اوائل میں نسان نے جنوبی امریکہ کے سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو میں ٹیکسی پائلٹ پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

مزید: http://blog.alliance-renault-nissan.com/node/672

http://blog.alliance-renault-nissan.com

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120614/537842-a

http://photos.prnewswire.com/prnh/20120614/537842-b

ذریعہ: رینو-نسان الائنس

Check Also

‫”بچوں کے کورس میں چین”: بچوں کے فن کی شمع روشن کرنا

نانتونگ، چین، 28 نومبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 2006 سے، ٹونگچو ضلع، نانتونگ شہر، جیانگ سو صوبے نے ”بچوں کے کورس میں چین” کے نام سے ایک نئی نرسری نظم کی تخلیق اور فروغ کی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔ اس جدت طرازی نے نہ صرف مقامی علاقے میں گرمجوش ردعمل پیدا کیا بلکہ اگلے 18 برسوں میں […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *