Breaking News

سالانہ ایشیا-پیسفک انفارمیشن سیکورٹی لیڈرشپ اچیومنٹس پروگرام کے اعزاز یافتگان کا اعلان

ہانگ کانگ، 15 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

چوتھے سالانہ ISLA پروگرام کے موقع پر سنگاپور میں 26 جولائی کو ہونے والی تقریب میں (آئی ایس سی) 2 نئے “کمیونٹی سروس اسٹار” کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا اور اعزاز یافتگان کو ياداشت نشان پیش کرے گا

دنیا بھر میں تقریبا 70 ہزار مستند اراکین کے ساتھ انفارمیشن سیکورٹی ماہرین کو پورے کیریئرز میں تعلیم و سند فراہم کرنے والے معروف غیر منافع بخش عالمی ادارے (آئی ایس سی) 2 (ر) (“آئی ایس سی-اسکوائرڈ) نے آج اپنے چوتھے سالانہ ایشیا-پیسفک انفارمیشن سیکورٹی لیڈرشپ اچیومنٹس (ISLA) پروگرام کو حاصل کرنے والوں کا اعلان کر دیا ہے۔ (آئی ایس سی)2 سنگاپور میں 26 جولائی کو ہونے والے ISLA گالا عشائیے اور تقریب کے موقع پرنمایاں ترین افراد کے چار ممتاز منصوبوں کا اعلان  کرے گا۔ ایک نیا خصوصی اعزاز  — “کمیونٹی سروس اسٹار” – آئی ایس ایل اے کے پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جو اپنی کمیونٹی میں سیکورٹی شعور کو بنانے یا توسیع دینے کے لیے اہم خدمات انجام دینے والے فرد کو نوازا جائے گا۔

آئی ایس ایل اے پروگرام کے ذریعے (آئی ایس سی)2 ایشیا-پیسفک بھر میں انفارمیشن سیکورٹی کے رہنماؤں کے ساتھ اپنے عہد کو تسلیم کرتا ہے تاکہ ایک انتہائی قابل اور درست ٹیم تخلیق کی جا سکے، اور انفارمیشن سیکورٹی کے حوالے سے عوامی شعور میں اضافہ کیا جا سکے۔ (آئی ایس سی)2 کے گلوبل ایوارڈز پروگرام کے تحت آئی ایس ایل اے کا مقصد نمایاں انفارمیشن سیکورٹی ماہرین کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے کسی انفارمیشن سیکورٹی افرادی قوت کو بہتر بنانے والے منصوبے یا  پروگرام افرادی قوت کی بہتری کے لیے کار نمایاں انجام دیا ہو۔

ماہرین کو تین مختلف زمروں میں نامزد کیا گیا تھا: کسی انفارمیشن سیکورٹی پروجیکٹ کے لیے مینیجریل پروفیشنل؛ سینئر انفارمیشن سیکورٹی پروفیشنل؛ اور انفارمیشن سیکورٹی پریکٹیشنر۔ نامزدگی کے لیے پروفیشنل سرٹیفکیشن درکار نہیں تھی۔ 2010ء آئی ایس ایل اے اعزاز یافتگان مندرجہ ذیل ہیں:

انفارمیشن سیکورٹی پریکٹیشنر زمرہ

1۔ محترمہ نورہازمہ عبد المالک، سربراہ ملائیشین کامن کرائٹیریا سرٹیفکیشن باڈی (MyCB)، سائبرسیکورٹی ملائیشیا، ملائیشیا

2۔ محترم عاطف نذر علی،CISSP، مینیجر، نیٹ ورکس اینڈ سسٹم، مرکزی نظامت قومی بچت ، وزارت خزانہ، حکومت پاکستان، اسلامی جمہوریہ پاکستان۔

3۔ جناب جیکل کن وان چاؤ، CISSP، CISA، سینئر آئی ٹی اسپیشلسٹ، آئی بی ایم،ہانگ کانگ

4۔ جناب فرینک کائی فاٹ چو، CISSP-ISSAP، ISSMP، CSSLP، سینئر سسٹمز مینیجر، آٹومیٹڈ سسٹمز لمیٹڈ، ہانگ کانگ

5۔ جناب ہائیڈیکازو کوسابا، پرنسپل ریسرچر، مٹسوئی بوسان سیکیور ڈائریکشنز، انکارپوریٹڈ،جاپان

6۔ جناب جونگ گو نوہ، CISSP، مارکیٹنگ ٹیم مینیجر، جی ایس پاور کمپنی لمیٹڈ، جنوبی کوریا

7۔ جناب وجندر رامسوامی، CISSP، CISM، انفارمیشن سیکورٹی مینیجر، آئی ایس ایم انشورنس سروسز ملائیشیا برہاڈ، ملائیشیا

8۔ جناب سیانگ جین شیہ، CISSP، GCIH، GCFA، سیکشن مینیجر، انفارمیشن سیکورٹی سروس سینٹر، پروجیکٹ ریسورس ڈویژن، انسٹیٹیوٹ فار انفارمیشن انڈسٹری (III)، تائیوان

9۔ جناب سیواناتھن سبرامنیم، CISSP، M.Sc.، GCFA، مینیجر، جی آر سی پروفیشنل سروسز، IMPACT، ملائیشیا

10۔ جناب ہاجیمے یاسوزاٹو، CISSP، PMP، آئی ٹی اسپیشلسٹ، ہیولٹ-پیکارڈ جاپان، لمیٹڈ، جاپان

 

کسی انفارمیشن سیکورٹی پروجیکٹ کے لیے مینیجریل پروفیشنل کا زمرہ

1۔ جناب محمد شمیر بن ہاشم، PCIP، CEH، سربراہ ڈویژن، سائبر سیکورٹی پالیسی ریسرچ، سائبرسیکورٹی ملائیشیا، ملائیشیا

2۔ جناب ریوئچی اناگاکی، اٹارنی (بنگوشی)، ریوئچی اناگاکی لا آفس، جاپان

 

سینئر انفارمیشن سیکورٹی پروفیشنل زمرہ

1۔ جناب چائیاکورن آپیواتھانوکل، CISSP، چیف سیکورٹی آفیسر، پی ٹی ٹی آئی سی ٹی سلوشنز کمپنی لمیٹڈ، تھائی لینڈ

2۔ لیفٹیننٹ کرنل اسمونی یوسف، CISSP، M.Sc.، M.Soc.Sc.، سربراہ سیکورٹی اشورنس، سائبرسیکورٹی ملائیشیا، ملائیشیا

3۔ ڈاکٹر ہوئی-چونگ چو، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ، ہوافان یونیورسٹی، تائیوان

4۔ محترمہ مسلینا داؤد، CISSP، ABCP، سربراہ سیکورٹی مینجمنٹ اینڈ بیسٹ پریکٹسز ڈپارٹمنٹ، سائبرسیکورٹی ملائیشیا، ملائیشیا

5۔ پروفیسر رابرٹ ایچ ڈینک، پی ایچ ڈی، پروفیسر و ایسوسی ایٹ ڈین برائے فیکلٹی و ریسرچ اسکول آف انفارمیشن سسٹمز، سنگاپور مینجمنٹ یونیورسٹی، سنگاپور

6۔ محترمہ کرسٹینا گان، سینئر ڈائریکٹر، انفوکوم سیکورٹی اینڈ اشورنس، انفوکوم ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف سنگاپور، سنگاپور

7۔ محترم ستوشی کیاما، CISSP-JGISP، آرکیٹیکٹ، مائیکروسافٹ کمپنی لمیٹڈ جاپان

8۔ ڈاکٹر ہونگ گیون کم، نائب صدر، پبلک سیکورٹی ڈویژن، کوریا انٹرنیٹ اینڈ سیکورٹی ایجنسی، جنوبی کوریا

9۔ جناب سیوک-وو لی، سی ای او اور بانی، پینٹا سیکورٹی سسٹمز انکارپوریٹڈ، جنوبی کوریا

10۔ جناب انتھونی لم، CSSLP، FCITIL، M.B.A، ڈائریکٹر برائے ایشیا-پیسفک، سافٹ ویئر سیکورٹی سلوشنز، آئی بی ایم، سنگاپور

11۔ جناب ڈونگ ہون پارک، سی ای او، این آئی سی ایس ٹیک کمپنی جنوبی کوریا

12۔ محترمہ راجہ ازرینہ راجا عثمان، M.Sc.، سینئر اکیڈمک فیلو، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا، ملائیشیا

13۔ جناب ڈائی-کیو شن، ڈائریکٹر، نیٹ ورک مانیٹرنگ ٹیم، کوریا انٹرنیٹ اینڈ سیکورٹی ایجنسی، جنوبی کوریا

14۔ جناب جوزف پو-ہاؤ سانگ، CISSP-ISSAP، SSCP، MBCI، ڈائریکٹر، پے ایزی ڈیجیٹل انٹیگریشن کمپنی لمیٹڈ، تائیوان

15۔ جناب فلپ وکٹر، SISP، ڈائریکٹر، ٹریننگ، اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈ آؤٹ ریچ، IMPACT، ملائیشیا

16۔ جناب جارج وانگ، CISSP، MAISP، M.B.A.، ڈائریکٹر آف انفرااسٹرکچر ٹیکنالوجی، نیپچون اورینٹ لائن، سنگاپور

17۔ جناب ڈونلڈ وی، بانی و مینیجنگ ڈائریکٹر، ڈیٹا ٹرمینیٹر پرائیوٹ لمیٹڈ، سنگاپور

18۔ جناب اون چی وونگ، CISSP، CISM، CISA، CTO، ریزولوو سسٹمز پرائیوٹ لمیٹڈ، سنگاپور

19۔ جناب کازوکی یونیزاوا، CISSP-ISSAP، IAM، QSA، سینئر کنسلٹنٹ، ویریزون، بزنس، جاپان

20۔ جناب زہری یونس، چیف آپریٹنگ آفیسر، سائبرسیکورٹی ملائیشیا، ملائیشیا

21۔ جناب مانو زکریا، CEH، CHFI، ڈائریکٹر برائے انفارمیشن سیکورٹی، ملینیم کنسلٹنٹس انکارپوریٹڈ، بھارت

(آئی ایس سی)2 کے فیلو، (آئی ایس سی)2 ایشین ایڈوائری بورڈ (AAB) اور آئی ایس ایل اے 2010ء کی نامزدگی پر نظر ثانی کرنے والی کمیٹی کے شریک چیئر ڈاکٹر جائی-وو لی نے کہا کہ “ہمیں اس سال ایشیا-پیسفک خطے میں مختلف معیشتوں سے نامزدگیوں کی بڑی تعداد وصول ہوئی، ہماری نظریں تینتیس صنعتی رہبروں کو اعزازات سے نوازنے پر مرکوز ہیں جنہوں نے انفارمیشن سیکورٹی افراد کار کے معیارات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”

(آئی ایس سی)2 کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈبلیو ہورڈ ٹپٹن، CISSP-ISSEP، CAP، CISA نے کہا کہ “میں نے صرف ماہرین ہی میں نہیں بلکہ مقامی کمیونٹیز میں اختتامی  صارفین میں بھی سیکورٹی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی آگہی کی اہمیت کا مشاہدہ کیا ہے، ہمیں نئے آئی ایس ایل اے “کمیونٹی سروس اسٹار” اعزاز کے ذریعے حقدار انفارمیشن سیکورٹی ماہرین کو تسلیم کرنے پر فخر ہے تاکہ انفارمیشن سیکورٹی کی معلومات کو اور تجربے کو روزمرہ انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ مقامی کمیونٹی میں شیئر کر کے فرق پیدا کیا جاسکے۔”

2010ء آئی ایس ایل اے نامزدگی نظر ثانی کمیٹی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے https://www.isc2.org/InnerPage.aspx?id=6120,   https://www.isc2.org/cgi-bin/content.cgi?page=1239

)آئی ایس سی)2 کے عہدیداران 26 جولائی 2010ء کو سنگاپور کے رٹز-کارلٹن ملینیا میں منعقدہ آئی ایس ایل اے گالا عشائیہ اور تقریب کے موقع پر آئی ایس ایل اے اعزازیافتگان، پیش کردہ افراد کار منصوبوں اور “کمیونٹی سروس اسٹار” کو اعزاز سے نوازیں گے۔ دریں اثناء، (آئی ایس سی)2 سیکورٹی لیڈرشپ ایونٹ – سیکیورایشیا@سنگاپور نمائش و کانفرنس – 26 و 27 جولائی کو سن ٹیک سنگاپور میں منعقد ہوگا۔ کلیدی اور افتتاحی خطاب سنگاپور کی وزارت برائے اطلاعات مواصلات و فنون کے مستقل سیکرٹری جناب چان ینگ کٹ کریں گے۔ پروفیسر، انفارمیشن سیکورٹی گروپ، رائل ہولووے، جامعہ لندن، برطانیہ کے پروفیسر فریڈ پائپر “انفارمیشن سیکورٹی کے چیلنجز” کے موضوع پر کلیدی خطاب بھی پیش کریں گے۔

سیکیورایشیا@سنگاپور کی مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.informationsecurityasia.com۔ مزید سوالات کے لیے چارمین لام، اسسٹنٹ مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ مینیجر برائے اے-پی سے clam@isc2.org یا +852 2850 6957پر رابطہ کیجیے۔ تقریب میں شرکت کے خواہشمند صحافی کٹی چنگ نمائندہ برائے (آئی ایس سی)2 ایشیا-پیسفک سے kchung@isc2.org پر رابطہ کریں۔

(آئی ایس سی)2 (ر) کے بارے میں

(آئی ایس سی)2 مستند انفارمیشن سیکورٹی ماہرین کی دنیا بھر میں سب سے بڑی غیر منافع بخش ممبر باڈی ہے، جس کے 135 ممالک میں تقریبا 70 ہزار اراکین ہیں۔ عالمی سطح پر گولڈ اسٹینڈرڈ کے طور پر تسلیم شدہ  (آئی ایس سی)2 سرٹیفائیڈ انفارمیشن سسٹمز سیکورٹی پروفیشنل (CISSP (R)) اور متعلقہ مواد جاری کرتا ہے، اور ساتھ ساتھ قابل امیدواروں کے لیے  سرٹیفائیڈ سیکور سافٹ ویئر لائف سائیکل پروفیشنل (CSSLP (R))، سرٹیفائیڈ آتھرائزیشن پروفیشنل (CAP (R))، اور سسٹمز سیکورٹی سرٹیفائیڈ پریکٹیشنر (SSCP (R)) کریڈنشل بھی جاری کرتا ہے۔ (آئی ایس سی)2 سرٹیفکیشنز افراد کار کے تعین اور تصدیق کے عالمی معیار ANSI/ISO/IEC اسٹینڈرڈ 17024کے کڑے معیارات پر پورا اترنے والے اولین انفارمیشن ٹیکنالوجی کریڈنشلز میں شامل ہے۔ (آئی ایس سی)2 انفارمیشن سیکورٹی کے موضوعات کے جامع خلاصے سی بی کے (ر) پر مبنی تعلیمی پروگرامز اور خدمات بھی پیش کرتا ہے۔ مزید معلومات http://www.isc2.org پر دستیاب ہے۔

ٹویٹر (http://www.twitter.com/isc2) اور یوٹیوب (http://www.youtube.com/isc2tv) پر (آئی ایس سی)2 کو فالو کیجیے۔

 

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

کٹی چونگ

(آئی ایس سی)2 ایشیا-پیسفک

ٹیلی فون: +852-3520-4001

ای میل: kchung@isc2.org

 

ذریعہ: (آئی ایس سی)2

Check Also

Saudi delegation’s successful visit will lead to hefty investment in Pakistan: PM

Prime Minister Shehbaz Sharif has expressed the confidence that the visit of Saudi delegation will lead to investment worth billions of dollars in Pakistan. Chairing cabinet meeting in Islamabad today, he said the Saudi delegation visited Pakistan o...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *