سدرن ایئر نے اولیور گریٹز کو منیجنگ ڈائریکٹر، یورپ مقرر کر دیا

AsiaNet 44142

ناروا لک، کنیکٹیکٹ، 7 اپریل 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

– رہنما ٹیم کی ترقی ادارے کی ترقی کی عکاس ہے –

سدرن ایئر ہولڈنگز، انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اولیور گریٹز کو منیجنگ ڈائریکٹر، یورپ نامزد کر دیا گیا ہے۔ جناب گریٹز کولون، جرمنی میں قائم ادارے کے دفتر سے سدرن ایئر کی یورپی کاروائیوں کی نگرانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینیل جے میک ہو کو براہ راست رپورٹ کریں گے۔

جناب میک ہاگ ہو نے کہا کہ “اولیور نقل و حمل اور رسد کے کاروبار میں 25 سال سے زائد تجربے کے ساتھ ایک انتہائی کامیاب ناظم ہیں۔ ان کی شعبے سے متعلق معلومات نے ان کی واضح سابقہ کارکردگی کے ساتھ مل کر یورپ، ایشیا اور ریاستہائے متحدہ امریکا میں پیچیدہ اور مختلف کاروباروں کی رہنمائی نے انہیں سدرن ایئر میں ایک انمول اضافہ بنا دیا ہے۔اولیور کے پائے کے منتظم کو متوجہ کرنے کی ہماری اہلیت عالمی سطح پر ترقی کے ہمارے عزم اور سدرن ایئر کو دنیا کا معروف اے سی ایم آئی آپریٹر بنانے میں کامیابی کی عکاس ہے۔”

سدرن ایئر میں شمولیت سے قبل جناب گریٹز ڈی ایچ ایل ایکسپریس کے ہمراہ تھے جہاں وہ کئی اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ 2004ء سے 2009ء تک جناب گریٹز ڈی ایچ ایل ایکسپریس کے ایگزیکٹو نائب صدر، بورڈ کے رکن اور چیف فنانشل آفیسر تھے۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں قائم لاجسٹک گروپ ڈینزاس،جسے 1998ء میں ڈوئچے پوسٹ ڈی ایچ ایل نے حاصل کرلیا تھا، کے ناظم کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اپنے پیشے کا آغاز 1985ء میں جرمن شینکر لاجسٹکس گروپ سے کیا۔

جناب گریٹرز لویریخ، جرمنی میں قائم بیڈن – وارٹمبرگ کو آپریٹو اسٹیٹ یونیورسٹی سے نقل و حمل اور رسد اور پاساؤ، جرمنی میں یونیورسٹی آف پاساؤ سے کاروباری معاشیات میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے لوزان، سوئٹزرلینڈ میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ڈیویلپمنٹ سے ایم بی اے بھی حاصل کیا ہوا ہے۔

سدرن ایئر کے بارے میں
سدرن ایئر 1947ء میں کم –لاگت، اعلیٰ – معیار کے عالمی کارگو بردار کے طور پر قائم ہوئی تھی جو وسیع جگہ اور ہوائی جہاز، عملے، کفالت اور بیمہ (“اے سی ایم آئی”) خدمات کی فراہمی میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔ صارفین کی بنیاد پر سدرن ایئر کی بلیو- چپ میں دنیا کی چند بڑے کارگو بردار اتحاد اور حکومتی ادارے شامل ہیں۔ سدرن ایئر 14 بوئنگ 747 اور دو نئے 777 مال بردار ہوائی جہازوں کے بیڑے کو چلا رہا ہے اور نئے بوئنگ 777مال بردار چلانے والا دنیا کا پہلا اے سی ایم آئی ہے۔سدرن ایئر کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.southernair.com

ذرائع ابلاغ روابط:
صوفیا ماٹا – لیکلرک / مارک سیمر
کیکسٹ اینڈ کمپنی
فون: +1-212-521-4800

ذریعہ: سدرن ایئر ہولڈنگز، انکارپوریٹڈ

Check Also

Gold Prices Steady Across Pakistan Amid Global Market Stability

Karachi: Gold prices across Pakistan remained unchanged on Monday, reflecting a period of stability in the global precious metals market. According to All Pakistan Sarafa Gems and Jewellers Association, the rate for one tola of 24-carat gold stood a...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *