Breaking News

سونو نگام برطانیہ آ کر اپنے شائقین کو نادر موقع فراہم کریں گے

لندن، 9 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

معروف گلوکار و نغمہ نگار سونو نگام نے آج تصدیق کی ہے کہ وہ 26 اکتوبر کے لندن کے گروسوینر ہاؤس ہوٹل، پارک لین میں دی ایشین ایوارڈز میں شرکت کر کے اپنے شائقین کو نادر موقع فراہم کریں گے۔

http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100708/398619

بین الاقوامی طور پر داد و تحسین حاصل کرنے والی تنوع، جذبات کی وسعت اور خالص قوت سے بھرپور نگام کی آواز کا کو دنیا بھر میں شائقین پسند کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کی تمثیلی شخصیت، فلموں کے لیے ان کے کئی گانوں، اور ساتھ ساتھ ان کی اعزاز یافتہ انڈی-پاپ البمز اور موسیقی کی دیگر مختلف شراکتوں نے، 36 سالہ گلوکار کو بھارت کے کامیاب اور محبوب ترین ستاروں میں لا کھڑا کیا ہے۔

لیبارا کے تعاون سے ہونے والے دی ایشین ایوارڈز بھارت، سری لنکا، پاکستان یا بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والے یا براہ راست خاندانی تعلق رکھنے والے افراد کی کامیابیوں اور امتیازی خصوصیات کو سلام پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک معروف نئی عالمی تقریب ہے۔ خلاف معمول عام افراد اس کے جشن میں شریک ہو سکتے ہیں اور ٹکٹ آن لائن یہاں http://www.theasianwards.com دستیاب ہیں۔

یو بی ایم ایوارڈز کی مینیجنگ ڈائریکٹر کیرولین جیکسن لیوی نے کہا کہ “جشن کی اس شاندار تقریب کے مہمانوں میں بین الاقوامی کاروباری و کمیونٹی رہنما،اراکین پارلیمان، فلم، موسیقی اور کھیلوں کی دنیا کے ستارے شامل ہوں گے جو گیارہ زمرہ جات میں بے مثال کامیابی سمیٹنے والے افرادکے اعزازات سے نوازنےکو ملاحظہ کریں گے – ان زمرہ جات میں انسان دوستی، سینما، موسیقی اور کھیل بھی شامل ہیں، ہم بہت خوش ہیں کہ سونو نگام ایوارڈز کے تفریحی سلسلے کی قیادت کریں گے۔ بھارت کے مشہور گلوکار کی حیثیت سے ان کی فضیلت اس زبردست اور یادگار شام کے اعلی معیار کا اظہار ہے۔”

فاتحین کا انتخاب ججوں کے ایک آزاد پینل کی جانب سے کیا جائے گا جس کی قیادت دارالامراء کی حکومتی ترجمان بیرونیس ورما از لیسٹر ہوں گی۔ امرتسر، پنجاب میں پیدا ہونے والی محترمہ ورما 1960ء میں  اپنے والدین کے ساتھ بچپن ہی میں انگلستان منتقل ہوئی تھیں۔ افتتاح کے موقع پر محترمہ ورما نے کہا کہ “مجھے ایشین ایوارڈز کو اپنی مخلصانہ مدد فراہم کرنے پر بہت خوشی ہوگی۔ یہ حیرت انگیز ایشیائی افراد کے محیر العقول کارناموں کو تسلیم کرنے کا قابل ذکر موقع ہوگا اور میں اس سے اپنے تعلق پر فخر محسوس کرتی ہوں۔”

ہیڈ لائن اسپانسر لیبارا کے سی ای او یوگاناتھن راتھیسن کہتے ہیں کہ “ہم ایشین ایوارڈز کے ہیڈ لائن اسپانسر بننے پر بہت خوش ہیں۔ یہ ایوارڈز محنت، وابستگی اور پختہ عزم و ارادے کے ذریعے انجام دیے جانے والے کارہائے نمایاں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہے۔ لیبارا میں ہم ان قدروں کو شیئر کرتے ہیں اور فروغ دیتے ہیں۔”

یونائیٹڈ بزنس میڈیا اور بھارتی کاروباری شخصیت پال ساگو کے درمیان شراکت کے ذریعے ہونے والا دی ایشین ایوارڈز اپنے باضابطہ چیرٹی پارٹنر کی حیثیت سے سیو دی چلڈرن کی حمایت کرتا ہے۔

http://www.theasianwards.com

ذریعہ: یونائیٹڈ بزنس میڈیا اور ایشین ایوارڈز لمیٹڈ

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے رابرٹ جینز (اسٹون بائٹ کنسلٹنٹس، لندن)

ٹیلی فون: + 44(0)7974-173-403

ای میل: robert@stonebyte.co.uk

Check Also

‫”بچوں کے کورس میں چین”: بچوں کے فن کی شمع روشن کرنا

نانتونگ، چین، 28 نومبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 2006 سے، ٹونگچو ضلع، نانتونگ شہر، جیانگ سو صوبے نے ”بچوں کے کورس میں چین” کے نام سے ایک نئی نرسری نظم کی تخلیق اور فروغ کی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔ اس جدت طرازی نے نہ صرف مقامی علاقے میں گرمجوش ردعمل پیدا کیا بلکہ اگلے 18 برسوں میں […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *