Breaking News

سینٹر پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم

AsiaNet 44836

سینٹ پیٹرز برگ، یکم جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– روس اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے اقتصادی ماحول پر معتبر پلیٹ فارم

رواں سال 16 سے 18 جون تک منعقد ہونے والے سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم پر زیر بحث کلیدی معاملات میں سے ایک روس کی جدیدیت میں سرمایہ کاری ہوگا۔ اس موضوع کے لیے متعدد سیشنز مختص کیے گئے ہیں خصوصا 18 جون کو ہونے والا سیشن ‘روس کی ترقی کے لیے سرمایہ میں اضافہ’، جو یو بی ایس کی مشترکہ پیشکش ہے اور بلومبرگ ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کیجیے: http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/spbforum/48925/

جیسا کہ روس کے صدر دمتری مدودیف نے 18 مئی 2011ء کو ماسکو کے اسکولکوو مینجمنٹ اسکول میں نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ “سرمایہ کاری کا ماحول ہماری کامیابی کے لیے بہت اہم ہے ۔۔ میں جلد ہی اس معاملے کی حمایت کروں گا جن میں سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ فورم بھی شامل ہوگا۔” روس میں سرمایہ کاری کا ماحول متعدد بریفنگز کا موضوع ہوگا، ساتھ ساتھ فورم کے تینوں ایام میں “روس کے تخلیقی سرمائے کی تعمیر” کے عنوان پر بھی بہت سارے سیشن شامل ہوں گے۔

لیکن رواں سال کا SPIEF صرف روس میں کاروباری مواقع پر مرکوز ہی نہیں ہے۔ ایک اور کلیدی موضوع بعد از بحران کے اقتصادی ماحول میں ابھرتی ہوئی بڑی مارکیٹوں کا بڑھتا ہوا کردار کا تعین ہے۔ پروگرام میں متعدد متعلقہ سیشنز شامل ہوں گے جیسا کہ سی این بی سی کا شریک پیش کردہ اور ٹیلی وائزڈ سیشن “بی آر آئی سی بکس اینڈ بیونڈ: ابھرتی ہوئی مارکیٹیں کس طرح عالمی معیشت کی تشکیل نو کر رہی ہیں۔” ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی اہمیت رواں سال چین کے صدر ہو جن تاؤ کی فورم میں شرکت کی تصدیق سے بھی نمایاں ہوتی ہے، اور کئی صنعتی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی چینی اور ایشیائی کاروباری شخصیات کے بڑے وفد کی شرکت بھی متوقع ہے۔

رواں سال کا فورم کلیدی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اپنی نمائندگی کو وسیع تر کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد ٹیکنالوجیکل بہتریوں کو متعارف کروانے کی بھی کوشش کرے گا اور نیا سیشن فارمیٹ باہمی تعامل اور نیٹ ورکنگ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شرکاء کے مجموعی تجربے کو بہتر بنائے گا۔

عمومی نیٹ ورکنگ کے مواقع کے ساتھ ساھت سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم شرکاء کو وفاقی و علاقائی سطح پر روسی حکومت کے نمائندگان میں سے کلیدی افراد کے ساتھ ملنے اور ، ساتھ ساتھ اہم روسی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کے مواقع فراہم کرے گا، جیسا کہ گیزپروم، روزنفت، فیڈرل گرڈ کمپنی، روسنانو، میل ڈاٹ آر یو، ایم ایم کے، سیورستال، ایم ٹی ایس، پلائیس زولوتو، روس ہائیڈرو، لوک آئل، روسال اور سوائز انوسٹ اور دیگر کئی ادارے ۔ نیٹ ورکنگ مواقع کے بہتر بنانے کے لیے رواں سال SPIEF ایک نئی سروس – پرسنل شیڈول/بزنس نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم (BNP)- متعارف کروا رہا ہے جو شرکاء کو آسان رابطہ بنانے اور فورم کے موقع پر کاروباری اجلاس منعقد کرنے کے انتظامات کو زیادہ آسان بنانے کا موقع دے گا۔

یورپ-روس تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایس پی آئی ای ایف 2011ء کا حتمی اجلاس – جس کی میزبانی ورلڈ اسٹریٹ جرنل کے مدیر رابرٹ تھامسن کریں گے – میں ایک مذاکرہ پیش کی اجائے گا جس میں وفاق روس کے صدر دمتری مدودیف، وزیر اعظم ہسپانیہ ہوزے لوئس رودریگوئز زیپاتر اور صدر فن لینڈ تاریا ہیلونن شامل ہوں گے۔

بی این پی پلیٹ فارم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے:

http://forumspb.com/userfiles/files/BusinessNetworkingPlatform.pdf

مزید معلومات:

http://forumspb.com/en/

ذریعہ: سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم

 

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم

+7(812)680-00-00

media@forumspb.com

Check Also

‫گوئیژو سے ہانگ کانگ SAR زرعی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ

گویانگ، چین، 6 ستمبر، 2024 / ژنہوا-ایشیا نیٹ / — زراعت، جنوب مغربی چین کے صوبے گوئیژو اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (SAR) کے درمیان تعاون کے سب سے اہم شعبوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ گوئیژو کے صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور اور محکمہ تجارت کی میزبانی میں ایک سیریز پروموشنل […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.