سی جی اے پی دنیا کے غریب افراد تک رسائی کی خاطر موبائل بینکاری کی توسیع کے لیے گامزن

واشنگٹن، 17 نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر /

شاندار موبائل اور ایجنٹ بینکاری پروگرام کینیا سے لے کر فلپائن تک کے غریبوں کو پہلی بار اقتصادی سہولیات تک رسائی کے قابل بنائے گا ۔ سی جی اے پی نے آج اس جدید راستے کو دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں تک پہنچانے  کے لیے مزید 3- سالہ عہد کا اعلان کیا ہے۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ورلڈ بینک میں قائم آزاد مائیکروفنانس ادارے سی جی اے پی کو 6 ملین امریکی ڈالر عطیہ کررہا ہے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں موبائل اور ایجنٹ بینکاری کے فروغ میں سی جی اے پی کے ٹیکنالوجی پروگرام کے اگلے مرحلے میں مدد کرنا ہے۔ یہ عطیہ فاؤنڈیشن کی جانب  سے 2006ء میں دیے  جانے والے اہم عطیات اور سی جی اے پی سرمائے اور مارچ میں برطانیہ کے شعبہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے سی جی اے پی ٹیکنالوجی پروگرام کے لیے مختص کیے گئے 8 ملین برطانوی پاؤنڈز کے علاوہ ہے ۔

سی جی اے پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹلمین اہربیک نے کہا کہ “یہ خیال حقیقت کا روپ اختیار کر رہا ہے۔ اب وقت ہے کہ اسے تجربہ گاہوں  سے باہر نکالا جائے اور عالمی دھارے میں شامل کرلیا جائے۔ یہاں ان 2.7 کھرب غریب افراد تک رسائی کے جدید وسائل کے لیے بہت صلاحیت موجود ہے جو قابل خرید اقتصادی سہولیات تک رسائی نہیں رکھتے۔”

سی جی اے پی کے ٹیکنالوجی پروگرام نے کارروائی کی لاگت کو کافی حد تک سے کم کر کے دنیا کے غریب افراد کے لیے اقتصادی سہولیات کی رینج کو وسیع کرنے میں مدد کا عہد کررکھا ہے۔ یہ مخصوص مارکیٹ پر نظر مرکوز رکھے گا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ کس طرح ایک سسٹم مکمل درجہ میں کام کرسکتا ہے اس کے ساتھ سسٹم کے موثر انداز میں کام کو یقینی بنانے کے لیے صنعت  کی آگاہی اور مشق کو بہتر بنائے گا۔

سی جی اے پی کا ٹیکنالوجی پروگرام حکومتوں کو مشورہ فراہم کرے گا کہ وہ کس طرح مناسب قوانین بنائیں جس سے موبائل بینکاری کے صارفین کے لیے یقینی ترقی مناسب تحفظ سے متوازن ہوسکے  اور سماجی تحفظ کے نیٹ سے منسلک ہونے اور موبائل بینکاری نیٹ ورکس کے ذریعے رقم کی ترسیل  میں مدد کرے   تاکہ غریب افراد محفوظ، بلوں کی ادائیگی اور بیمہ کی خریداری کی اقتصادی سہولیات کو تیزی سے استعمال کرسکیں۔

اب تک سی جی اے پی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کے ایک درجن سے زائد موبائل بینکاریکا آغاز کرنے والوں  کو سرمایہ کاری و تکنیکی رہنمائی  دے چکا ہے اور 13 ممالک میں تفصیلی حکمت عملی کی جانچ پڑتال کی ہے۔

اہربیک نے کہا کہ “اگر ہم محدود مارکیٹوں میں اب تک نظر آنے والی ابتدائی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسے حقیقت میں لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تو ہمیں تمام متعلقین کے لیے اس کی کامیابی، اس کی  پائیداری اور اس کی حفاظت کے مزید مظاہرے کی ضرورت ہے۔”

صرف 2009ء میں عالمی سطح پر 120 ای – منی اقدامات اٹھائے گئے۔ سی جی اے پی کی تحقیق سے سامنے آیا کہ ترقی پذید ممالک میں بے شاخ بینکاری کے قریباً 40 فیصد صارفین ان تمام سہولیات تک رسائی نہیں رکھتے تھے۔ سی جی اے پی محققین کو یہ بات معلوم ہوئی کہ بے شاخ بینکاری کی شرح روایتی مائیکروفنانس اداروں سے پانچ گنا تیز اور غریبوں کی جانب سے کی جانے والی کم مالیت کی کاروائی کے لیے روایتی  بینک کے مقابلے میں 38 فیصد سستی ہے۔ لیکن سی جی اے پی کے مطابق بچت، بیمہ اور دیگر اقتصادی مصنوعات کے جدید ڈیزائن کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جو اقتصادی سہولیات کے مکمل مجموعے  کی فراہمی کے لیے بے شاخ بینکاری  وسائل سے فائدہ اٹھائے گا جس کو غریب افراد اپنے خاندانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

سی جی اے پی میں ٹیکنالوجی پروگرام منیجر اسٹیفن راسموسن نے کہا کہ “اہم اسباق میں سے ایک یہ ہے کہ اس قسم کی سطح تک رسائی حاصل کی جائے جو ضروری ہے، آپ کے پاس درست کاروباری خاکہ  اور درست قوانین  ہونا چاہیئں  تاکہ بے شاخ بینکاری پر اعتماد کرنے والے افراد اس کی بقاء اور اس کے محفوظ ہونے پر بھروسہ کر سکیں۔”

اس عطیہ کا اعلان ملینڈا  فرنچ گیٹس نے سیاٹل،واشنگٹن  میں گلوبل سیونگز فورم کے مقام پر کیا جو بچت کھاتوں تک اضافی رسائی اور دنیا کے غریبوں کو اقتصادی تحفظ میں مدد کے لیے فاؤنڈیشن کے 500 ملین ڈالر کی ضمانت کا حصہ ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں موجود غریبوں کو معیاری اور قابل خرید بچت کھاتوں اور دیگر اقتصادی سہولیات کو ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کے منصوبوں اور شراکت داروں کی مدد کے لیے فاؤنڈیشن کی فنانشل سروسز فار دا پوؤر کے جانب سے ضمانت میں 40 ملین ڈالر کی 6 عطیات کا ایک پیکیج  شامل ہے۔

سی جی اے پی کے بارے میں

سی جی اے پی ایک آزاد پالیسی   اور تحقیقی ادارہ ہے جو دنیا کے غریبوں  کے لیے اقتصادی وسائل کی کو بڑھانے کے لیے وقف ہے۔ اسے 30 سے زائد ترقیاتی ایجنسیوں اور نجی فاؤنڈیشنز کی مدد حاصل ہے جو کہ غربت کو کم کرنے کے مشترکہ  مقصد میں حصہ دار ہیں۔ ورلڈ بینک میں موجود سی جی اے پی مارکیٹ انٹیلی جنس کی فراہمی، معیار کی ترقی، جدید حل کی تخلیق اور حکومتوں، مائیکروفنانس فراہم کنندگان، چندہ دینے والے اور سرمایہ کاروں کو مشاورتی خدمات پیش کرتی ہے۔ مزید کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.cgap.org

ذریعہ: سی جی اے پی

رابطہ: واشنگٹن میں

سی جی اے پی کے جینٹ تھامس

+1-202-473-8869

+1-202-744-4829

Jthomas1@cgap.org

Check Also

Zong Business Partners with China Gezhouba Construction Management Services to Enhance Digital Operations

Karachi, Zong Business, a major telecom operator in Pakistan, has announced a strategic partnership with China Gezhouba Construction Management Services (CGCMS) to bolster digital operations across China. The collaboration aims to provide CGCMS with r...

The post Zong Business Partners with China Gezhouba Construction Management Services to Enhance Digital Operations appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *