بیلوئٹ، وسکونسن، 13 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
بائیوٹیک اور ادویات سازی کی مارکیٹوں کے لیے اعلی معیار کی سیل نیوٹریشن اور غیر عامل مادے فراہم کرنے والے معروف ادویات ساز فراہم کنندہ شیفیلڈ بایو-سائنس نے 2010ء للی گلوبل سپلائر ایوارڈ جیت لیا۔
للی گلوبل سپلائر ایوارڈ نے شیفیلڈ بایو-سائنس کی ایلی للی اینڈ کمپنی کے لیے کئی سالوں سے معیار و خدمات میں مستقل مزاجی اور ساتھ ساتھ گزشتہ 18 ماہ میں سپورٹ کی فراہمی پر اس کی قدر افزائی کی ہے۔ شیفیلڈ بایو-سائنس اس اعزاز کو حاصل کرنے والے چند منتخب فراہم کنندگان سے ایک ہے۔
شیفیلڈ بایو-سائنس کے صدر ایڈمنڈ اسکینلن نے کہا کہ “ہم اپنے اہم صارف شراکت دار ایلی للی اینڈ کمپنی کی جانب سے یہ اعزاز ملنے پر بہت خوش ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ اعزاز ادارے کی صنعت کی بہترین مصنوعات، تجربے، اور اپنے صارفین کو موثریت اور آج کی چیلنجز سے دوچار مارکیٹ میں کاروبار کو بڑھانے میں مدد دینے کے لیے اعلی ترین مصنوعات و خدمات کی فراہمی سے ثابت قدمی سے جڑا ہوا ہے۔ شیفیلڈ طویل عرصے سے ادویات ساز صنعت کے لیے بہترین فراہم کنندہ شراکت داروں میں سے ایک حیثیت رکھتا ہے اور ہم ہر روز اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کر کے اس ساکھ کو برقرار رکھنے سے وابستہ ہیں۔”
شیفیلڈ بایو-سائنس جدیدیت اور اعلی معیار کی سیل نیوٹریشن اور غیر عامل مادوں کی ایپلی کیشنز کے حوالے سے عالمی دنیا پر رہنما ادارہ مانا جاتا ہے۔ شیفیلڈ بایو-سائنس فارماسیوٹیکل اور نیوٹراسیوٹیکل صارفین کو صنعت کے بہترین لیکٹوس سے لے کر سستی کوٹنگز تک غیر عامل مادوں کی مصنوعات کی وسیع تر رینج فراہم کرتا ہے۔ شیفیلڈ بایوٹیکنالوجی صارفین کو اعلی ترین میڈیا اجزاء فراہم کرتا جس میں بایوٹیکنالوجیکل پروڈکشن سسٹمز میں پیداوار اور خلیات کی کارکردگی کو کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے پروٹین ہائیڈرولائی سیٹس اور پیوندکاری کے سپلیمنٹس شامل ہیں۔ کیری گروپ کے کاروباری ادارے کی حیثیت سے شیفیلڈ بایو-سائنس اعلی ترین ایپلی کیشن تجربے اور 6 ارب ڈالرز کے وسیع عالمی وسائل کے ساتھ دنیا کے معروف ادویات ساز اور بایوٹیکنالوجی صارفین کے لیے عالمی سطح پر مکمل ترین حل فراہم کرنے کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے۔
ذریعہ: شیفیلڈ بایو-سائنس، کیری گروپ بزنس
رابطہ: جم ایگان
ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز شیفیلڈ بایو-سائنس
کیری گروپ بزنس
+1-608-363-3086
jim.egan@kerry.com