فرسٹ کیپٹل آف سویٹزرلینڈ انوسٹمنٹ بینک (ایف سی ایس) ڈی آئی ایف سی میں بے مثال پوزیشن پر

Asianet 45242

دبئی، متحدہ عرب امارات، 27 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

وزیر برائے اعلی تعلیم و سائنسی تحقیق عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے دبئی میں ایف سی ایس کے اجراء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطے کے بہترین سرمایہ کاری بینکوں میں سے ایک بن چکا ہے، جو اپنے صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے مستقل اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110627/465015)

انہوں نے کہا کہ “امید ہے کہ یہ ہمیشہ غیر مسلمہ سالمیت اور  کامیابی کے ایک شاندار نمونے کا حامل ادارہ رہے گا، جس کی خصوصی توجہ خطے اور اس کے عوام کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے پر مرکوز ہوگی۔”

گفتگو میں مزید اضافہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ اقتصادی ماحول  میں دبئی، متحدہ عرب امارات، خطے اور بلاشبہ پوری دنیا کو ایک ایسے سرمایہ کاری بینک کی خدمات کی ضرورت ہے جو سرمایہ کاری کی ایسی حکمت عملیاں اور حل پیش و  نافذ کرے جو مشکل اقتصادی وقت میں صارفین کو کامیابی سے کام کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے ہوں۔

انہوں نے بات  جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “مجھے خوشی ہے کہ متحدہ عرب امارات اور خطے میں ایف سی ایس کی کاروباری حکمت عملی ان مقامی برادریوں میں طویل المیعاد سرمایہ کاری پر منحصر ہے جن کو وہ خدمات پیش کرے گا اور ان شخصیات اور اداروں کو صائب مشورے فراہم کرنے کے ذریعے خطے کی اقتصادی نمو اور ترقی کے مجموعی منصوبوں کو مدد فراہم کرے گا۔”

ایف سی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرحمن مرتضی الانصاری نے ایف سی ایس کے اجراء کو خطے میں ایک انتہائی دلچسپ نیا کاروباری منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہم دلیر اور عالی حوصلہ ہیں جبکہ دیگر اب بھی مالیاتی بحران کے پیدا کردہ “نتائج” کے باعث لڑکھڑا رہے ہیں۔ ایف سی ایس وہاں جائے گا جہاں دوسرے کو جاتے ہوئے خوف آتا ہے۔”

ایف سی ایس مارکیٹ کے شعبوں میں تمام مصنوعات کا احاطہ کرتے ہوئے مکمل سرمایہ کاری بینکنگ خدمات پیش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ایف سی ایس ہمارے صارفین کے لیے رقوم بڑھانے، اسٹریٹجک شراکت داروں کو تشکیل دینے میں مدد کرنے اور صارفین کی خاطر تحقیق اور تجزیہ کرنے کے لیے ہمارے جامع نیٹ ورک کے استعمال کے ذریعے قرضہ جات اور اصلاح کی مشاورت فراہم کرتا ہے۔ دبئی اور متحدہ عرب امارات اس خطے کے قلب میں واقع ہیں جس کے بارے میں اگلے تین سالوں تک عالمی سطح بر سب سے زیادہ اور تیز تر آمدنی اکٹھا کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔”

دبئی میں قائم بوتیک ادارے ایف سی ایس نے ڈی آئی ایف سی میں اپنے نئے دفاتر قائم کیے ہیں، اور خطے بھر میں مالیاتی مصنوعات اور مشاوری خدمات کی بے مثال رینج پیش کر رہا ہے اور ساتھ ساتھ مشرق وسطی شمالی افریقہ، جنوب مشرقی ایشیا، چین، بھارت اور لاطینی امریکہ کے خطوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بھی قائم کر رہا ہے۔

ایف سی ایس کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور سربراہ ویلتھ مینجمنٹ انتھونی دی انیلو کہتے ہیں کہ :

“ایف سی ایس اعلی قدر کے حامل افراد، مالیاتی اداروں اور کاروباری اداروں بشمول ایسیٹ مینجمنٹ، ٹرسٹ اور فیملی آفس سروسز کے لیے ویلتھ مینجمنٹ کی وسیع تر حکمت عملیاں پیش کرتا ہے۔ ایف سی ایس کی کلیدی توجہ خطے کے ایچ این ڈبلیو آئی کو مالیاتی اور جانشینی کی منصوبہ بندی کے لیے درکار مخصوص خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔”

خطے کی عالمی کساد بازی کے اثرات سے بحال ہو کر اٹھ کھڑے کی تمام تر صلاحیتوں پر یقین کامل کے ساتھ حال ہی میں ڈی آئی ایف سی سے اجازت نامہ حاصل کرنے والااور ڈی ایف ایس اے کی جانب سے مقرر کیا گیا ایف سی ایس ایک عالمی سطح پر معروف بنیاد فراہم کرے گا جس کے ذریعے سرمایہ کاری بینکاری، اثاثہ جات اور دولت کے انتظام اور ٹرسٹ کی خدمات پیش کی جا سکیں گی۔”

فرسٹ کیپٹل آف سویٹزرلینڈ انوسٹمنٹ بینک

802، لیول 8، دی گیٹ بلڈنگ، ویسٹ ونگ، ڈی آئی ایف سی، پی او بکس نمبر 482040، دبئی

متحدہ عرب امارات

دفتر: +971-4-358-5773

فیکس: +971-4-358-5774

ذریعہ: فرسٹ کیپٹل آف سویٹزرلینڈ انوسٹمنٹ بینک(ایف سی ایس)

Check Also

Gold Prices Steady Across Pakistan Amid Global Market Stability

Karachi: Gold prices across Pakistan remained unchanged on Monday, reflecting a period of stability in the global precious metals market. According to All Pakistan Sarafa Gems and Jewellers Association, the rate for one tola of 24-carat gold stood a...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *