AsiaNet 44013
ساؤ پاؤلو، 30 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /
کاروباری اقدامات اور عوامی حلقوں میں اضافی آگہی کے ذریعے چیلنجز بشمول معاشی، سماجی اور ماحولیاتی استحکام کے حلوں کو تلاش کرنا – یہ تھا ماحول دوستی پر دوسرے عالمی فورم کا مقصد جس نے 24 تا 26 مارچ 800 کاروباری راہنماؤں، حکومتی عہدیداران، سیاستدانوں اور ماہر ماحولیات کو ماناؤس، برازیل میں یکجا کیا۔ ایونٹ کو 750 رکن اداروں ، جو برازیل کی نجی جی ڈی پی کے 46 فیصد کو ظاہر کرتے ہیں ، کے ساتھ کاروباری مجالس منعقد کرنے والے ایک برازیلی ادارے سیمینارز کی جانب سے تیار اور لائیڈ (برازیل کے کاروباری راہنما گروپ) کی جانب سے پیش کیا گیا۔
فورم میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن؛ کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر؛ فلم ہدایت کار جیمز کیمرون؛ ورجن گروپ کے صدر رچرڈ برینسن؛ نے شعبے میں ماہرین کے مختلف گروپ کے ہمراہ شرکت کی۔
شوارزنیگر نے ایک متحرک نقطہ نظر پیش کیا کہ معاشی ترقی اور ماحولیات ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چل سکتے ہیں اور یہ کہ ماحول دوستی کا تصور ہر ایک لیے مزید دلکش بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ جیمز کیمرون کے ساتھ شوارزنیگر نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع اپنانے میں اس کی ترقی کے لیے برازیل کی تعریف کی۔ کیمرون نے ماحولیاتی حلوں میں برازیل کی اہمیت پر زور دیا۔ “اقتصادی ترقی اور تحفظ دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک دوسرے پر منحصر ہے۔”
2012ء لندن اولمپکس کے لیے ماحول دوستی اور اور شہری تجدیدکے ڈائریکٹرڈین اپسٹائن نے 2012ء اولمپک کھیلوں کی منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے تجربے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وہ 2016ء اولمپکس کی تیاری کے لیے برازیل کی مدد کرنے کے خواہاں ہیں۔
ورجن گروپ کے صدر رچرڈ برینسن نے اپنے حصہ کے لیے شہری ہوا بازی جیسی آلودہ صنعت میں کام کرنے کے ساتھ گلوبل وارمنگ سے لڑنے میں درپیش چیلنج پر زور دیا۔ “ہمیں ان ایندھن پر تحقیق کے لیے سرمایہ کاری ضرور کرنی چاہیے جو کم آلودگی پھیلاتے ہیں مثلاً برازیلین ایتھانول۔”
ایڈم وربیچ نے ادارے کی جانب سے تعمیل کردہ جدتوں کا حوالہ دیا۔ وربیچ کے مطابق ماحول دوست ادارے آئندہ سالوں میں بہتر کارکردگی کے حامل ہوں گے۔ پال ہاکن کی بھی یہی رائے تھی جنہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جو لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔
آخری روز سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ماحولیات سے متعلق معاملات میں قائدانہ کردار کو برازیل سے منسوب کیا۔ کلنٹن کے لیے برازیل مثبت خصوصیات رکھتا ہے جو اس کی قیادت کو جواز پیش کرتی ہیں ، جیسے دنیا کے سب سے بڑے منطقہ حارہ کے جنگلات اور ایتھنول کی پیداوار جو ملکی سلامتی اور عالمی خودمختاری پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” آپ دنیا کے دیگر حصوں سے زیادہ ایتھنول پیدا کرتے ہیں ماسوائے ریاستہائے متحدہ امریکا کے تاہم برازیل زیادہ موثر ہے۔”
ذریعہ: فورم منڈیال ڈی سسٹین ابیلیڈاڈ
رابطہ: ایریکا والیریو، +55-11-8093-7156، erica.valerio@cdn.com.br۔