Breaking News

مارکیٹ ایکسز نے ایشیا پیسیفک ادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک تجارتی پلیٹ فارم وسیع کردیا

AsiaNet 42374

نیویارک اور لندن، 29 نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

امریکی اور یورپی اعلیٰ درجے کے کارپوریٹ بونڈز، ابھرتے ہوئے مارکیٹ بونڈز، ماخوذ اور دیگر اقسام کی فکسڈ-انکم سیکورٹیز   کے لیے معروف برقی تجارتی پلیٹ فارم آپریٹر مارکیٹ ایکسز ہولڈنگز انکارپوریٹڈ (Nasdaq: MKTX) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے نمایاں کریڈٹ پلیٹ فارم کو ایشیا پیسیفک خطے میں موجود ادارہ جاتی سرمایہ کاروں  تک وسعت دے گا۔

مارکیٹ ایکسز کے صدر ٹی کیلی میلٹ نے کہا کہ “مارکیٹ ایکسز امریکی اور یورپی خریدار اداروں کو گذشتہ دہائی سے جدید اور کسٹمائزڈ تجارتی و مواصلاتی حل فراہم کررہا ہے اور یہ تجربہ ایشیا پیسیفک تجارتی حلقوں میں ہماری موجودگی کو وسعت دینے میں مدد گار ہوگا۔ ہمارا ایوارڈ یافتہ تجارتی نظام ایشیائی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں بشمول مرکزی بینکوں، خودمختار ویلتھ فنڈز، پنشن فنڈز اور اثاثہ جات و مالیات کے منتظمین کو ہمارے بروکر تاجروں کے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کر سکے گا۔”

مارکیٹ ایکسز سنگاپور میں جانا پہچانا مارکیٹ آپریٹر اور ہانگ کانگ میں ایک مستند خودکار تجارتی خدمات فراہم کنندہ ہے۔

مارکیٹ ایکسز کے بارے میں

مارکیٹ ایکسز نمایاں برقی تجارتی پلیٹ فارم کو چلاتا ہے جو سرمایہ کاری شعبے کے پیشہ وروں کو موثر ٹریڈ  کارپوریٹ بونڈز اور دیگر اقسام کے فکسڈ– انکم وسائل کے قابل بناتا  ہے۔ مارکیٹ ایکسز کی تیار کردہ تجارتی ٹیکنالوجی ادارہ جاتی سرمایہ کارصارفین  کو مسابقتی، قابل عمل پیش کش کی درخواست کرنے یا بیک وقت کئی بروکر – تاجروں سے  پیش کش حاصل کرنے اور اپنی پسند کے بروکر – تاجر کے ساتھ قابل عمل تجارت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ تقریباً 800 ادارہ جاتی سرمایہ کار مارکیٹ ایکسز تجارتی پلیٹ فارم کے متحرک صارف ہیں، جو مارکیٹ ایکسز کے امریکا میں 77 بروکر – تاجر صارفین کی جانب سے فراہم کردہ اعلیٰ درجے کے کارپوریٹ بونڈز، یورپین بونڈز، زیادہ منافع اور ابھرتے ہوئے مارکیٹ بونڈز، ایجنسی بانڈز اور کریڈٹ ڈیفالٹ بونڈز کی عالمی لیکوئیڈٹی تک رسائی رکھتے ہیں۔ مارکیٹ ایکسز تجارت سے متعلق مصنوعات اور خدمات بھی فراہم کرتی ہے جس میں تجارتی فیصلوں کے ساتھ صارف کی مدد کے لیے مارکیٹ کی معلومات؛ مواصلات حل جو براہ راست عمل کو آسان کرے؛  تجارتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی سروسز؛ اور ایکسچینج – تجارت فنڈ مینجرز اور دیگر صارفین کے لیے سروسز کی تعمیل شامل ہیں۔

مارکیٹ ایکسز نیویارک میں اپنا صدر دفتر اور لندن ، شکاگو اور سالٹ لیک سٹی میں دفاتر کا حامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں www.marketaxess.com

ذریعہ: مارکیٹ ایکسز ہولڈنگز انکارپوریٹڈ

رابطہ:

یو ایس میڈیا رلیشنز روابط:

ٹرے گریجوری

مارکیٹ ایکسز ہولڈنگز انکارپوریٹڈ

+1-212-813-6382

ولیم میک برائڈ

کریب گیون انڈرسن

+1-212-515-1970

یورپ / ایشیا میڈیا رلیشنز روابط:

پیڈی ٹرنر

مارکیٹ ایکسز ہولڈنگز انکارپوریٹڈ

+44 (0) 20 7709 3228

انڈریو نیکولز

ایم ایچ پی کمیونی کیشنز

+44 (0) 20 3128 8581

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *