ہانگ کانگ، 9 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
ٹیلنٹ مینجمنٹ حل پیش کرنے والے معروف عالمی ادارے کورن/فیری انٹرنیشنل (این وائی ایس ای: KFY) نے آج اعلان کیا ہے کہ مارگریٹ لی نے نائب چیئرمین اور سینئر کلائنٹ پارٹنر کی حیثيت سے ادارے میں شمولیت اختیار کر لی ہے، وہ ایشیا بحر الکاہل کے مالیاتی افسران مرکزِ مہارت سنبھالیں گی۔ ادارے کے ہانگ کانگ دفتر میں قیام کے دوران محترمہ لی چین کے لیے چینی انٹرپرائز سیکٹر کی ترقی کی قیادت بھی کریں گی۔
فنانشل آفیسرز پریکٹس کے قیام کا مقصد مالیاتی مینجمنٹ، ایم اینڈ ای، پبلک لسٹنگ اور عالمی مالیاتی ضوابط کے ماحول سے ہم آہنگی کے سلسلے میں اداروں کو درپیش پیچیدگیوں میں اُن کی مدد کرنا ہے۔ کورن/فیری کا مالیاتی خدمات کا تجربہ بہت وسیع ہے اور وہ عالمی مالیاتی افسران اور متعلقہ گروہوں کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے جن میں سرمایہ کار و کمرشل بینکار، مالیاتی منتظمین اور آڈٹ ماہرین شامل ہیں۔ ادارے کے بے مثال وسائل آڈٹ، کنٹرول، کارپوریٹ ڈیولپمنٹ، سرمایہ کار تعلقات، خطرات، محصول اور خزانے کے شعبہ جات میں دنیا کے بہترین مالیاتی ٹیلنٹ کی تشخیص اور تعین کرنے سے وابستہ ہیں۔
محترمہ لی نے اسپینسر اسٹورٹ چھوڑ کر کورن/فیری میں شمولیت اختیار کی ہے، جہاں وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے نامور سرچ پریکٹس کی تعمیر کے ساتھ قائدانہ کرداروں کی حامل تھیں۔ انہوں نے کئی سالوں تک عظیم تر چین میں دفتر کی سربراہی کی اور ایشیا پیسفک خطے میں مالیاتی افسران اور انشورنس پریکٹسز کو سنبھالا۔انہوں نے علاقائی و عالمی صارفین کی بورڈ اور ایگزیکٹو عملے کے ذریعے مدد کی اور ان کی تعیناتی میں معروف سی ای اوز، سی ایف اوز اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز شامل ہیں۔
کورن/فیری ایشیا پیسفک کے صدر چارلس سینگ کا کہنا ہے کہ ” پیچیدہ تر ہوتے ہوئے موجودہ مالیاتی و تنظیمی ڈھانچے میں جس میں ادارے کام کر رہے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ مارگریٹ کے پائے کی عمیق تجربے کی حامل شخصیت صلاحیت کے تشویشناک معاملات سے نمٹنے اور بے مثال مالیاتی افراد بھرتی کرنے میں صارفین کی مدد کے لیے ہمیں دستیاب ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ “ادارہ صنعت کے تقریباً تمام شعبہ جات میں سینئر مالیاتی ایگزیکٹوز کی جامع معلومات رکھتا ہے اور نامی گرامی اور بہترین سی ایف اوز اور عالمی بنیادوں پر ان کی براہ راست رپورٹس تک فوری رسائی دیتا ہے۔”
محترمہ لی کا ابتدائی کیریئر مشاورت اور مالیات سے وابستہ تھا، اور انہوں نے ارنسٹ اینڈ ینگ اور پرائس واٹرہاؤس کوپرز میں دس سال گزارے، جس کے دوران انہوں نے کمرشل بزنس، محیط کردہ تخمینہ کاری، کارپوریٹ تنظیم نو، فنڈ ریزنگ، تصفیہ، انضمام و حصول میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔
وہ جامعہ بریڈفورڈ انگلستان سے ایم بی اے کی سند کی حامل ہیں اور شماریات اور کمپیوٹر سائنس میں جامعہ لندن سے گریجویشن کر رکھا ہے۔ محترمہ لی 1994ء میں برطانیہ میں چارٹرڈ ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کی فیلو کے طور پر داخل ہوئی تھیں اور 1989ء سے اس کی رکن ہیں۔
کورن/فیری انٹرنیشنل ایشیا پیسفک کے بارے میں
امریکین، ایشیا پیسفک، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ بھر میں موجود کورن/فیری انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجمنٹ حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو اپنے کاروبار کے 40 سال کا جشن منا رہا ہے۔ کورن/فیری ایشیا پیسفک میں کام کا آغاز کرنے والی پہلی عالمی ایگزیکٹو سرچ فرم تھی جب اس نے 1973ء میں ٹوکیو میں اپنے دروازے وا کیے اور آج خطے کے کلیدی کاروباری مراکز میں 18 دفاتر کا حامل ہے جن میں شامل ہیں: آکلینڈ، بنگلور، بنکاک، بیجنگ، برسبین، گوانگ چو، ہانگ کانگ، جکارتہ، کوالا لمپور، ملبورن، ممبئی، نئی دہلی، سیول، شنگھائی، سنگاپور، سڈنی ٹوکیو اور ویلنگٹن۔ لاس اینجلس میں قائم ادارہ مختلف حل پیش کرتا ہے جو صارفین کو باصلاحیت افراد کو کھینچنے، صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، برقرار رکھنے اور ان کی حفاظت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کون/فیری انٹرنیشنل کے اداروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.kornferryasia.comملاحظہ کیجیے، اور قیادت کے خیال، ملکیت دانش اور تحقیق کے لیے www.kornferryinstitute.com دیکھئے۔
ذریعہ: کورن/فیری انٹرنیشنل
رابطبہ: کیرول لو برائے کورن/فیری انٹرنیشنل
+65 6231 6219
carol.lo@kornferry.com