مالی سال 2011ء میں آڈی گروپ :حوالگی، آمدنی اور منافع کے نئے ریکارڈز

انگولسٹاڈٹ، جرمنی، یکم مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

– 2011ء:  حجم میں ادارے کی تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ

– آڈی اے جی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین روپرٹ اسٹیڈلر: “ہم 2012ء میں ایک مرتبہ پھر مارکیٹ کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے ترقی کرنا چاہتے ہیں ۔”

– سی ایف او اسٹروٹ بیک ترقی کی نوعیتی حکمت عملی کی تصدیق کرتے ہیں: “اپنے آمدنی کے تناسب کے ساتھ، آڈی گروپ گاڑیاں بنانے والے اداروں کی صنعت میں سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والا ادارہ ہے۔”

– حوالہ در حوالہ: تصویر ای پی اے یورپین پریس فوٹو ایجنسی کے ذریعے دستیاب ہے اور بغیر کسی قیمت کے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے: http://www.presseportal.de/story.htx?firmaid=6730

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/audi/53778

آڈی گروپ نے مالی سال 2011ء میں ایک مرتبہ پھر حوالگی، آمدنی اور کلیدی آمدنی اعداد و شمار میں ریکارڈز قائم کر دیے ہیں۔ چار دائروں کے حامل اس برانڈ نے گزشتہ سال میں 1.3 ملین سے زائد گاڑیاں فروخت کیں، اسی عرصے میں آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے 44.1 بلین یوروز تک پہنچ گیا۔ آڈی گروپ کے لیے آپریٹنگ منافع گزشتہ مالی سال میں 5.3 ملین یوروز سے زائد بڑھا۔ فروخت پر آپریٹنگ آمدنی 9.4 سے 12.1 فیصد تک پہنچ گئی۔

آڈی اے جی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین روپرٹ اسٹیڈلر: “ہم نے پہلے کبھی ایک سال میں ڈلیوریز  میں اس قدر اضافہ نہیں دیکھا۔ 2011ء ہمارے ادارے کی تاریخ کا کامیاب ترین سال تھا۔ ہم 2012ء میں اسی راہ پر چلنا اور مارکیٹ کی مجموعی ترقی سے بھی زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔” ماہرین توقع کرتے ہیں کہ بحیثیت مجموعی دنیا بھر میں کار مارکیٹ اس سال تقریباً 4 فیصد بڑھے گی۔

2011ء تمام کلیدی کارکردگی اشاریوں کے اعتبار سے آڈی کے لیے ریکارڈ سال تھا۔مثال کے طور پر سپرد کی گئی آڈی گاڑیوں کی تعداد میں 19.2 فیصد اضافہ ہوا یا اوسطاً 210,000 سے 1,302,659 (2010ء: 1,092,411)۔ ادارے کی آمدنی میں فروخت سے کہیں زیادہ تناسب سے اضافہ ہوا، 24.4 فیصد سے 44.1 (35.4) ارب یوروز تک ۔

آڈی گروپ نے 60 فیصد سے کچھ زیادہ تک آپریٹنگ منافع میں بہتری کی ہے یعنی 5.3 (3.3) ارب یورز سے زائد تک۔ فروخت پر آپریٹنگ آمدنی 2010ء میں 9.4 سے 2011ء میں 12.1 فیصد تک پہنچ گئی۔ آڈی اے جی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن ایکسل اسٹروٹ بیک نے ترقی کی نوعیتی حکمت عملی کی تصدیق کی: “آمدنی کی اس شرح کے ساتھ، آڈی گروپ گاڑی بنانے والی صنعت میں دنیا کے سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے۔”

حجم میں اضافے کے علاوہ اعلیٰ معیار کے ماڈل ملاپ نے بھی آمدنی اور منافع میں اضافے پر کافی مثبت اثر ڈالا ہے۔ مثال کے طور پر اے6، اے7، اے8  اور کیو7 ماڈل سیریز، جو  سی اور ڈی سیگمنٹ بھی کہلاتے ہیں (مکمل حجم کے پرتعیش حصے)، سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حصہ 2009ء سے 2011ء کے دوران بڑھتے ہوئے 25 سے 38 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اسی عرصے کے دوران آڈی نے گزشتہ سال سے اے1 کے ساتھ نچلے حصوں میں اپنی ماڈل رینج میں کامیابی سے اضافہ کیا ہے۔

فروخت، تقسیم اور انتظام کے اخراجات میں اضافہ گزشتہ مالی سال میں آمدنی میں بڑھاوے کے مقابلے میں کم سطح کے ساتھ ہوا جس کا سبب عمل کاری اور اخراجات میں بہتری کے لیے جاری کام ہے۔ بہتر آمدنی معیار کے ساتھ آپریٹنگ منافع میں قابل ذکر اضافہ خصوصی طور پر اخراجاتی ڈھانچے میں ہونے والی مجموعی بہتریوں کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

مالیاتی نتائج میں اضافے کے 629 (2010ء: 293) ملین یورو تک پہنچنے کے ساتھ آڈی گروپ کا منافع قبل از ٹیکس 6.0 (3.6) ارب یوروز کے ساتھ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے – جو 66 فیصد کا اضافہ ہے۔

فروخت پر آمدنی قبل از ٹیکس میں گزشتہ سال کے 10.3 فیصد کے مقابلے میں رواں سال 13.7 فیصد اضافہ ہوا۔ آڈی گروپ نے سرمایہ کاری پر آمدنی– بالفاظ دیگر، کی گئی اوسط سرمایہ کاری پر آمدنی – کو 35.4 (24.7) فیصد تک بہتر بنایا۔

بورڈ آف مینجمنٹ نے جوش و خروش اور وابستگی پر تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ادارے کی مالیاتی کامیابی آڈی ملازمین کو بھی پورا انعام دینے کا سبب ہے۔آڈی کا تقسیمِ منافع معاہدہ جرمنی میں ہر ملازم کے لیے اوسطاً 8,251 یوروز کی آمدنی کا سبب بنتا ہے۔

بنیادی اقتصادی صورتحال میں کسی بڑی تبدیلی کے رونما نہ ہونے کو فرض کرتے ہوئے ادارہ 2012ء کے لیے ایسا آپریٹنگ منافع تخلیق کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جو ریکارڈ  توڑ سال 2011ء میں حاصل کردہ سطحوں کے مطابق ہوگا۔ یہاں خصوصی طور پر پرکشش و جدید مصنوعات کی رینج آمدنی کی کارکردگی پر مثبت اثرات ڈالے گی۔

سی ایف او اسٹروٹ بیک کہتے ہیں کہ “ہم متعدد سالوں سے ماحول دوست و نوعیتی ترقی کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں، اور 2011ء مالی سال میں یہ ایک مرتبہ پھر کلیدی مالیاتی اشاریے کے طور پر نمودار ہوئی۔” چار  دائروں کا حامل یہ برانڈ آڈی کیو3 اور اے6 جیسے نئے ماڈلز کے کامیابی سے اجراء کے ساتھ اس راستے پر سفر برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

مزید برآں، ادارہ رواں سال مارکیٹ میں 18 نئے ماڈلز متعارف کروا رہا ہے، جو اے1 اسپورٹس بیک سے لے کر آڈی اے3 کے اعلیٰ حجم کے ماڈل کی جدید نسل تک مشتمل ہوں گے۔

ادارہ 2012ء سے 2016ء کے درمیان تقریباً 13 ارب یوروز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر آڈی گیور (ہنگری) میں واقع اپنے کارخانے کو مکمل حجم کے کار پلانٹ میں تبدیل کر رہا ہے جو 2013ء سے اے3 خاندان کا نیا رکن تیار کرے گا۔ آڈی جرمنی میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے، اور آنے والے پانچ سالوں میں انگولسٹاڈٹ اور نیکرسولم مقامات پر تقریباً 8 ارب یوروز خرچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ سرمایہ کاری پروگرام کی توجہ خصوصی طور پر نئی مصنوعات اور تکنیکی جدت طرازی پر مرکوز ہے۔

آڈی مشترکہ منصوبے فا-ووکس ویگن آٹوموٹو کمپنی لمیٹڈ کے ڈھانچے میں رہتے ہوئے چین میں اپنی پیداواری گنجائش میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔ شمالی چین میں چانگ چن کے مقام کے ساتھ ادارہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی ایک نئی تنصیب تیار کر رہا ہے۔ جدول کے مطابق فوشان میں کارخانے سے پیداوار کا آغاز 2013ء سے ہو جائے گا۔

ادارہ 2012ء میں جرمنی میں نئے ملازمین بھی بھرتی کرے گا: اضافی 1200 ماہرین ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے، خصوصاً کم وزن تعمیر اور برقی حرکت پذیری کے مستقبل جھکاؤ شعبوں میں۔

رابطہ:

کارپوریٹ کمیونی کیشنز

جولیو شوباک

پریس ترجمان فنانس اینڈ آرگنائزیشن

ٹیلی فون: +49-841-89-38455

ای میل: julio.schuback@audi.de

http://www.audi-mediaservices.com/apc

وڈیو : http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/audi/53778

ذریعہ: آڈی اے جی

Check Also

‫چین کا وینژو شہر میری ٹائم سلک روڈ کے مرکز کے طور پر اپنی کشش کو جدید ترقی اور عالمی تعاون کے ذریعے دوبارہ زندہ کرتا ہے

وینژو، چین، 29 نومبر 2024 / ژنہوا-ایشیا نیٹ/– 2024 اپنے اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے، میری ٹائم سلک روڈ نے پچھلے سال کی کامیاب ترقی کے بعد ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، کیونکہ 2024 میئرز ایکسچینج کانفرنس برائے میری ٹائم سلک روڈ سٹی انفلوئنس 29 نومبر سے 1 دسمبر تک مشرقی چین کے […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *