Breaking News

ماہرین سماجی علم میں اگلی صدی کے ‘مشکل ترین غیر حل شدہ مسائل’ تجویز کرنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی میں مدعو

کیمبرج، میساچوسٹس، 22 اپریل/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اگلے 45 دنوں میں، پوری دنیا کو تجاویز مرتب کرنے اور اضافی مسائل سامنے لانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے؛ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والوں کا اعلان جون میں ہوگا

معاشیات، نفسیات، حکومت، سماجیات اور دیگر سماجی علوم میں دنیا کے مشکل ترین غیر حل شدہ مسائل کو شناخت کرنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی کے شعبہ علوم سماجیات کے منصوبے کے اولین نتائج کا اعلان آج کیا گیا۔

ہارورڈ میں علوم سماجیات کے ڈین اسٹیفن کوسلین نے کہا کہ “سماجی علوم آج سے پہلے کبھی اتنے زیادہ قوت حیات کے حامل نہیں رہے، اور اس کے غیر حل شدہ سوالات کا جواب دینا کبھی بھی آج جیسا اہم نہیں رہا۔”

دن بھر پر محیط سمپوزیم میں جسے براہ راست پیش کیا گیا، مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے 12 ممتاز ماہرین نےسماجی علوم کے لیے 30 سے زائد اہم سوالات تجویز کیے جن سے مستقبل قریب میں نمٹنا پڑے گا، اس میں شامل ہیں:

–      ہمارے سماجی تعلقات کس طرح ہماری جینیات پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور ہماری جینیات کس طرح ہمارے تعلقات پر اثر انداز ہوتی ہے؟

–       سماج کس طرح موثر اور لچک کے حامل ادارے تخلیق یا از سر نو تخلیق کرتا ہے؟

–      ہم مالیاتی بحران کے خلاف مزاحمت کرنے والا  نظام کس طرح بنا سکتے ہیں؟

–      ہم نسلی گروہوں کے درمیان آٹھویں جماعت میں “مہارت کے خلاء” کو کس طرح کم کریں گے؟

–      کیا آزاد تجارت ریاست کی ناکامی کے خطرات کو کم کرتی ہے؟

–      پیچیدہ نظاموں (مثال کے طور پر، معاشی نظاموں) کو تخلیق کرنے کے لیے چھوٹے عناصر کو بڑی تعداد میں کس طرح یکجا کیا جائے؟

–      ذاتی ترجیحات اور معیار کے ماخذ کیا ہیں؟

–      زیادہ لوگوں کو کس طرح ان رویوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے جنہیں عموما صحت کو بہتر بنانے کے عوامل سمجھا جاتا ہے؟

–      جیسے جیسے مزید ذاتی معلومات ریکارڈ اور محفوظ ہوں، ثقافتوں اور اداروں میں  کیا تبدیلی آئے گی؟

ماہرین میں نک بوسٹروم (آکسفرڈ)، سوسن کیری (ہارورڈ)، نکولس کرسٹاکس (ہارورڈ)، جیمز فاؤلر (یو سی ایس ڈی)، رولینڈ فرائیر (ہارورڈ)، کلاڈیا گولڈن (ہارورڈ)، گیری کنگ (ہارورڈ)، ایملی اوسٹر (شکاگو)، این سویڈلر (برکلے)، نسیم طالب (این وائی یو/پولی ٹیک)، اور رچرڈ زیکاسر (ہارورڈ) شامل تھے۔

تمام تجاویز، مذاکراتی فورمز، اور سمپوزیم وڈیوز  http://socialscience.fas.harvard.edu/hardproblems پر دستیاب ہیں۔

دوسرا، و اہم، مرحلہ آج شروع ہوتا ہے۔ اگلے 45 دنوں میں، دنیا بھر سے کوئی بھی مندرجہ بالا ویب سائٹ میں شامل کرنے کے لیے اضافی مسائل اجاگر کر سکتا ہے اور ہر تجویز کی اہمیت اور دشواری پر ووٹ دے سکتا ہے۔ جون میں، ہارورڈ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے مسائل کا اعلان کرے گا۔

غیر منافع بخش ادارے اندرا فاؤنڈیشن کی جانب سے شروع کی گئی اور انہی کے فنڈز سے چلنے والی  یہ کوشش ڈیوڈ ہلبرٹ سے متاثر ہے، جنہوں نے 1900ء میں 23 بنیادی ریاضی کے مسائل کے حل کے لیے دنیا کو چیلنج کیا تھا۔ اس کے بعد سے، ریاضی دانوں نے اب ‘ہلبرٹ مسائل’ کے نام سے جانے جانے والے 10 مسائل کو حل کر لیا اور اس طرح معلومات کے نئے میدان تخلیق کی۔

اندرا فاؤنڈیشن کے رکن نکولس ناش نے کہا کہ “ہلبرٹ نے دو طاقتور مشاہدے کیے، پہلا شعبے کی حیات پذیری کے لیے اہم غیر حل شدہ مسائل کا ہونا ضروری ہے۔ اور ان مسائل کو شناخت کرنے کے ذریعے ہم آنے والی نسلوں کو انہیں حل کرنے کی تحریک دے سکتے ہیں۔

اندرا فاؤنڈیشن کے بارے میں

اندرا فاؤنڈیشن کنیکٹی کٹ میں واقع ایک خیراتی ادارہ ہے جو ایسے منصوبوں کو مدد دینے سے وابستہ ہے جو تعلیم، صحت عامہ اور سماجی بہبود کے شعبوں میں بہتری پیدا کرسکتے ہوں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: اسٹیو بریڈٹ(+1-617-496-8070، sbradt@fas.harvard.edu)

فیس بک: Hard Problems in Social Sciences

ذریعہ: ہارورڈ یونیورسٹی

رابطہ: اسٹیو بریڈٹ،

+1-617-496-8070

sbradt@fas.harvard.edu

Check Also

Alam-ul-Huda visits Pakistan Sweet Home Centre in Islamabad

The spouse of Iranian President Alam-ul-Huda visited Pakistan Sweet Home Centre today where she was received by Member National Assembly Aseefa Bhutto. She commended the role played by the Centre in providing safe and nurturing environment to orphan...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *