Asianet 45348
لندن، 5 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/
– سماجی علوم کے چھ شعبہ جات میں نئی عالمی درجہ بندی: شماریات، عمرانیات، سیاسات، قانون، اقتصادیات، حسابداری(اکاؤنٹنگ)
– کاروبار، حسابداری اور اقتصادی گریجویٹس مالکان میں سب سے زیادہ مقبول
– کم از کم ایک مضمون میں 119 امریکی جامعات نے درجہ بندی میں جگہ پائی جس کے بعد برطانیہ (64)، جرمنی (39)، آسٹریلیا (31)، فرانس (31)، کینیڈا (21)، جاپان (18)، چین (14) اور نیدرلینڈز (14) آتے ہیں۔
– 26 شعبہ جات میں مکمل 2011ء کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز اب topuniversities.com پر دستیاب ہیں
[http://www.topuniversities.com/university-rankings/world-university-rankings/2011/subject-rankings]
مضمون کے لحاظ سے مکمل 2011ء کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز جو 26 شعبہ جات کا احاطہ کرتی ہیں اب http://www.topuniversities.com پر دستیاب ہیں، جو شعبہ جاتی سطح پر دنیا کی جامعات کا جامع ترین تقابل فراہم کررہی ہیں۔
مضامین کے لحاظ سے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز (ر) دنیا میں انفرادی مضمون کی سطح پر جامعات کی پہلی درجہ بندی ہے۔ ہر مضمون کے لحاظ سے جداگانہ ترتیب دیا گیا طریقے کے ساتھ یہ درجہ بندی تعلیمی ساکھ، مالکان کی ساکھ اور فی مقالہ حوالہ جات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔
تحقیق نے عالمی ادارہ جاتی مالکان سے پوچھا کہ وہ ان جامعات کی شناخت کریں جو بہترین گریجویٹس تخلیق کرتی ہیں، بحیثیت مجموعی بھی اور ہر شعبے میں بھی۔ سب سے زیادہ مطلوب گریجویٹس وہ ہیں جو کاروبار، حسابداری اور مالیات اور اقتصادیات کے شعبہ جات سے وابستہ ہیں۔
سرفہرست کارکردگیاں ہارورڈ (نمایاں 17 مضامین میں)، جو ایم آئی ٹی (6)، کیمبرج (2) اور آکسفرڈ اور اسٹین فورڈ (فی کس) سے آگے ہے، کے درمیان تقسیم ہیں۔ سماجی علوم کے چھ شعبہ جات میں ہارورڈ عمرانیات، سیاسیات، قانون، اقتصادیات اور حسابداری میں سرفہرست رہا جبکہ اسٹین فورڈ شماریات میں پہلے درجے پر آئی۔
اداروں کے مالکان کی ساکھ کے مطابق سرفہرست پانچ جامعات
موضوع | جامعہ | بحیثیت مجموعی درجہ | ادارہ جاتی مالکان کا درجہ | ||
عمرانیات | کیمبرج | 4 | 1 | ||
ہارورڈ | 1 | 2 | |||
آکسفرڈ | 3 | 3 | |||
ایل ایس ای | 10 | 4 | |||
ایم آئی ٹی | 19 | 5 | |||
شماریات | ہارورڈ | 2 | 1 | ||
کیمبرج | 4 | 2 | |||
آکسفرڈ | 6 | 3 | |||
ایل ایس ای | 15 | 4 | |||
جامعہ ملبورن | 16 | 5 | |||
سیاسیات | ہارورڈ | 1 | 1 | ||
آکسفرڈ | 2 | 2 | |||
کیمبرج | 3 | 3 | |||
اسٹین فورڈ | 7 | 4 | |||
ییل | 6 | 5 | |||
قانون | آکسفرڈ | 2 | 1 | ||
ہارورڈ | 1 | 2 | |||
کیمبرج | 3 | 3 | |||
اسٹین فورڈ | 5 | 4 | |||
ایل ایس ای | 7 | 5 | |||
اقتصادیات | ہارورڈ | 1 | 1 | ||
آکسفرڈ | 5 | 2 | |||
کیمبرج | 6 | 3 | |||
ایل ایس ای | 4 | 4 | |||
اسٹین فورڈ | 3 | 5 | |||
حسابداری | ہارورڈ | 1 | 1 | ||
آکسفرڈ | 2 | 2 | |||
کیمبرج | 4 | 3 | |||
ایل ایس ای | 6 | 4 | |||
اسٹین فورڈ | 5 | 5 |
کیو ایس میں تحقیق کے سربراہ بین ساؤٹر کہتے ہیں کہ “عالمی سطح پر نقل پذیری اور انفرادی طلبہ پر فیسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے ساتھ درجہ بندی کو اور زیادہ تفصیلی بنانے اور اسے مسابقتی معلومات کی طلب کو پورا کرنے کے لیے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ عالمی اداروں کے مالکان کی سوچ کو ساتھ لینے کا مطلب ہے کہ یہ عالمی درجہ بندی تحقیق سے ہٹ کر مختلف ڈگری پروگراموں کی حقیقی دنیا میں مارکیٹ اہمیت کا اشارہ دیتی ہیں ۔”
ذریعہ: کیو ایس کیوک کویریلی سائمنڈز