معروف عالمی ترقیاتی رہنما جولیان لوب-لیویت نے ڈی اے آئی میں شمولیت اختیار کر لی : AsiaNet-Pakistan

معروف عالمی ترقیاتی رہنما جولیان لوب-لیویت نے ڈی اے آئی میں شمولیت اختیار کر لی

[ 0 ] August 12, 2010 | | Share:

باتھیسڈا، میری لینڈ، 12 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ڈی اے آئی نے آج اعلان کیا ہے کہ  جی اے وی آئی الائنس کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر جولیان لوب-لیویت ڈی اے آئی کی لیڈرشپ ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔ رواں سال نومبر سے نافذ العمل اس فیصلے کے تحت ڈاکٹر لوب-لیویت ڈی اے آئی یورپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور لندن میں قائم ڈی اے آئی کے سینئر نائب صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100811/DC49159)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100811/DC49159)

ڈی اے آئی کے صدر اور سی ای او جیمز بومگارڈ نے کہا کہ “جولیان لوب-لیویت ایک تخلیقی سوچ کے حامل رہنما، ایک خداد صلاحیتوں کے حامل مینیجر اور ترقی کی راہ میں جدت کی ایک ثابت شدہ قوت ہیں۔ ڈی اے آئی ٹیم میں ان کی شمولیت تازہ اسٹریٹجک معلومات، تکنیکی علوم اور پیشہ ورانہ رابطوں میں اضافے کا باعث بنے گی جو ایک حقیقی عالمی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بننے کے لیے ہمارے سفر کو تیز تر کرے گی۔ ہم ادارے میں ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔”

ڈاکٹر لوب-لیویت اس وقت جنیوا، سویٹزرلینڈ میں قائم جی اے وی آئی الائنس کی سربراہی کر رہے ہیں، جو 2000ء میں دنیا کے غریب ترین ممالک میں بچوں کی مامونیت تک رسائی میں اضافے کے لیے قائم کی گئی ایک صحت کی عالمی نجی –سرکاری شراکت ہے۔ 2000ء سے اب تک جی اے وی آئی کےفنڈ یافتہ پروگرامز کے تحت 256 ملین سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی اور5.4ملین قبل از وقت اموات کو روکا گیا۔

2005ء میں جی اے وی آئی میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر لوب-لیویت نے یو این ایڈز کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کے سینئر پالیسی مشیر کی  حیثیت سے خدمات انجام دیں، اور اس سے قبل برطانیہ محکمہ بین الاقوامی ترقیات میں چیف ہیومن ڈیولپمنٹ ایڈوائزر (جہاں صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کا احاطہ کرتے) اور چیف ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ایڈوائزر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔ قبل کی ذمہ داریوں میں عالمی ادارۂ صحت اور یورپی کمیشن میں اعلی عہدے شامل ہیں۔ ڈاکٹر لوب-لیویت طویل عرصے تک زمبابوے، کمبوڈیا، بنگلہ دیش اور جزائر سولومن میں تعینات رہے ہیں۔

ڈاکٹر لوب-لیویت نے کہا کہ “ڈی اے آئی ایک عالمی معیار کا ادارہ ہے جو بین الاقوامی ترقیات کے ہدف سے شدت کے ساتھ وابستہ ہے، اس ادارے میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے میری نظریں دنیا بھر میں ڈی آئی اے کے زیر نظر مسائل حل کرنے اور اس کے عالمی صارفین کو بہتر انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈی اے آئی کی اسٹریٹجک توسیع دونوں پر مرکوز ہیں، اور ان اہداف کے لیے وہ اپنا پورا تجربہ بروئے کار لائیں گے۔”

ڈی اے آئی یورپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے وہ براہ راست ڈاکٹر بومگارڈ کوجوابدہ ہوں گے، ڈاکٹر لوب-لیویت ڈی اے آئی لیڈرشپ ٹیم کا اہم حصہ ہوں گے اور ادارے کے معروف سفیر بھی۔ لندن آفس کے انتظام سنبھالنے اور یورپی صارفین کے ساتھ ڈی اے آئی کے پورٹ فولیو کی توسیع کی نگرانی کرنے کے علاوہ وہ ڈی آئی کی عالمی حکمت عملی کی تیاری اور اس کے نفاذ میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔

جی اے وی آئی الائس بورڈ کے چیئرمین اور آئرلینڈ کے سابق صدر میری روبنس نے کہا کہ “ہم ہر کردار میں جولیان کو کامیابی ملنے کی دعا کرتے ہیں اور جی اے وی آئی الائنس کے سی ای اوکی حیثيت سے عظیم خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تقریبا چھ سالوں میں، جولیان نے جی اے وی آئی سیکرٹریٹ میں ہموار ترقی، ہمارے انتظامی ڈھانچے، مشکل اقتصادی صورتحال کے باوجود فنڈنگ میں اہم اضافے، اور سب سے زیادہ اہم جی اے وی آئی کے فنڈ سے ویکسینز سے فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر دنیا میں لاکھوں بچوں کی صحت میں بہتری کے عمل کی نگرانی کی۔”

ڈی اے آئی کے بارے میں

ڈی اے آئی ایک آزاد، ملازمین کی ملکیت، اہداف کے ذریعے چلنے والا ڈیولپمنٹ ادارہ ہے۔ ڈی اے آئی 1970ء سے 150 ترقی پذیر اور تغیر پذیر ممالک میں کام کر چکا ہے، اور ایچ آئی وی/ایڈز اور ایوین انفلوئنزا کنٹرول، بحران میں کمی اور استحکام پیدا کرنے کے آپریشنز، زراعت اور زراعت سے متعلقہ کاروباروں، جمہوری طرز حکمرانی اور عوامی شعبے کے انتظام، نجی شعبے کی ترقی اور مالیاتی خدمات، معاشیات اور تجارت، پانی اور قدرتی وسائل کے انتظام، اور توانائی و ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں جامع ترین ترقیاتی حل فراہم کر رہا ہے۔

ذریعہ: ڈی اے آئی

رابطہ: اسٹیون او کونر

ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز برائے ڈی اے آئی

+1-301-771-7834

steven_o’connor@dai.com

Category: General, Urdu

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.