ملٹنیی بایوٹیک اچھی وائبریشنز کو پکڑ رہا ہے

اورلینڈو، فلوریڈا، 4 اپریل/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– نیا فلوسائٹومیٹر میکس کوینٹ (ر) وی وائی بی خلیاتی تجزیات میں نئی راہیں کھول کر رہا ہے

ملٹنیی بایوٹیک نے آج ایک مختصر، بنچ ٹاپ فلو سائٹومیٹر میکس کوینٹ (ر) وی وائی بی کے عالمی سطح پر اجراءاور دستیابی کا اعلان کیا ہے جوجامنی، پیلے اور نیلے لیزرز اور 10 آپٹیکل پیرامیٹرز کو جانچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میکس کوینٹ وی وائی بی فلوریسنٹ پروٹین-ایکسپریسنگ خلیات، اسٹیم سیل کریکٹرائزیشن اور کئی کاموں کے آسان لیکن پیچیدہ ملٹی پیرامیٹرک تجزیے کی سہولت دیتا ہے۔ اس آغاز کے ساتھ خلیات کی علیحدگی اور تجزیے کی ٹیکنالوجیز کے ٹولز اور خدمات کے معروف فراہم کنندہ نے اپنے فلو سائٹومیٹری کاروبار کی صلاحیتوں او قوت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

میکس کوینٹ وی وائی بی آلات کی رینج میں اضافہ کرتی ہے جس کا آغآز مشہور میکس کوینٹ (ر) اینالائزر سے ہوتا ہے جس نے پہلی مرتبہ اجراء کے بعد بنچ ٹاپ فلو سائٹومیٹرک تجزیوں میں اک نئے عہد کا آغاز کیا۔ فلوریسنٹ مارکرز کی وسیع ترین رینج پیش کرتے ہوئے نیا ترتیب شدہ آپٹیکل لے آؤٹ تجرباتی ڈیزائن اور طریقیات میں سائنسی تحقیق کاروں کو نئے ممکنات سے روشناس کرائے گا۔ اضافی خصوصیات، جیسا کہ خلیات کی اصل تعداد، خلیات کی غیر معمولی افزودگی، آٹو لیبلنگ اور 96-ویل پلیٹوں کا خود کار تجزیہ، میکس کوینٹ کو اپنی مثال آپ بناتے ہیں۔

اورلینڈو، فلوریڈا میں AACR اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملٹنیی بایوٹیک کے بزنس مینیجر سیل اینالسس شین اورم کہتے ہیں کہ “بے مثال اور لاثانی خصوصیات کے ساتھ میکس کوینٹ وی وائی بی فلو سائٹومیٹری کی دنیا کو حقیقتا حیرت میں مبتلا کرنے والا مجموعہ ہے۔ صارفین بیک وقت فلوریسنٹ پروٹینز کی بڑی تعداد کو شناخت کر کے اپنی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کے بنچ ٹاپ ڈیزائن اور پرکشش قیمت کسی بھی محقق کو اس طاقتور نظام تک رسائی فراہم کر سکتی ہے، اور بامعنی ڈیٹا تک آسانی اور زیادہ تیزی سے رسائی فراہم کرنے کی سہولت دیتی ہے۔”

میکس کوینٹ وی وائی بی کے بارے میں مزید معلومات اور سپورٹنگ مصنوعات اور خدمات کی مکمل رینج، جو ملٹنیی بایوٹیک کے خلیاتی تجزیے کے پورٹ فولیو جس میں فلوروکرومز، اینٹی باڈیز، پری-ٹیٹرڈ اینٹی باڈی کاک ٹیلز، آؤٹ آف دی بکس اینالسس کٹس اور 24 گھنٹے کی بروقت سپورٹ شامل ہیں، http://www.macsquant.com پر پائی جا سکتی ہیں۔

خلیاتی علیحدگی، خلیاتی کلچر اور خلیاتی تجزیے کے ذریعے نمونہ جاتی تیاری سے یہ نئی پیشکش ہموار تجرباتی تکمیلی رستہ فراہم کرنے والے واحد ادارے کی حیثیت سے ملٹنیی بایوٹیک کی ساکھ کو مستحکم کرتی ہے۔

ملٹنیی بایوٹیک کے بارے میں

ملٹنیی بایوٹیک جرمنی کے سب سے بڑے اور کامیاب ترین بایوٹیکنالوجی اداروں میں سے ایک ہے، جس کے دنیا بھر میں 1100 سے زیادہ ملازمین ہیں جو بایومیڈیکل تحقیق اور کلینکل ایپلی کیشنز کے لیے مصنوعات اور خدمات تیار، پیدا اور فروخت کرتے ہیں۔ 1989ء میں قائم ہونے والا ادارہ اب بھی اپنے بانی اسٹیفن ملٹنیی کی زیر ملکیت ہے اور وہی اس کو چلاتے ہیں، وہ خلیات کی مقناطیسی علیحدگی کی مشہور MACS (ر) ٹیکنالوجی کے خالق ہیں۔ MACS ٹیکنالوجی دنیا بھر کی تحقیقی تجربہ گاہوں میں خلیات کی علیحدگی کی درحقیقت سنہرا معیار بن چکا ہے، جبکہ ملٹنیی بایوٹیک کا نام خلیاتی علاج کی ایپلی کیشنز بنیادی، انتقالی اور طبی تحقیق کا مترادف بن چکا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
پروفیسر ڈاکٹر اوو اے او ہین لین
کارپوریٹ کمیونی کیشنز، ملٹنیی بایوٹیک جی ایم بی ایچ
فریڈیرخ-ایبرٹ-اسٹریٹ 68، 51429 برگسزخ گلیڈ باخ، جرمنی
فون +49-2204-8306-6590
ای میل uweh@miltenyibiotec.de

ذریعہ: ملٹنیی بایوٹیک