Breaking News

میک کین ورلڈ گروپ نے جاپان میں راہنما ٹیم کو مضبوط کر لیا

AsiaNet 46206

نیو یارک، 7 ستمبر 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

یاسویوکی کٹاگی میک کین میں واپس آگئے

میک کین ورلڈ گروپ نے آج  یاسویوکی کٹاگی کی میک کین ورلڈ گروپ جاپان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و صدر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا ہے۔ وہ مائیکل میک لیرن کے ساتھ کام کریں گے جو میک کین ورلڈ گروپ جاپان کے چیئرمین  کا عہدہ سنبھالیں گے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110315/NY65602LOGO )

کٹاگی اوگلوی اینڈ میتھر سے میک کین ورلڈ گروپ میں شامل ہو رہے ہیں  جہاں وہ حال ہی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر،اوگلوی اینڈ میتھر،جاپان  کے عہدے پر فائز رہے تھے۔ اس فرض منصبی سے قبل کٹاگی گزشتہ 10 سالوں سے ٹوکیو، شنگھائی اور ہانگ کانگ  میں اوگلوی  اینڈ میتھر میں متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ اوگلوی اینڈ میتھر میں شمولیت سے قبل کٹاگی اپنے کیرئیر کے پہلے 15 سال جاپان اور جرمنی میں میک کین ایرکسن  کے ساتھ گزارے جس میں نیسلے، جنرل موٹرز اور مائیکروسافٹ جیسے نمایاں کھاتے شامل تھے۔

میک کین ورلڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو  آفیسر اور چیئرمین نک برائن نے کہا کہ “ہم جاپان میں اپنے کاروبار کے لیے بلند حوصلہ رکھتے ہیں اور خطے میں مسلسل ترقی کے لیے سر گرداں ہیں۔ میرا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میک کین ورلڈ گروپ جاپان تخلیقی برتری، جدید حکمت  اور کارکردگی کی پیمائش میں مسلسل  ثابت قدم رہے۔ یاسو اس عہدے کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔ یہ جاپان اور بین الاقوامی مارکیٹ دونوں میں تجربکار ایک مانے ہوئے قائد اور پیدائشی رفیق  ہیں۔ یہ ہماری ٹیم میں ایک زبردست اضافہ ہیں اور مائیکل کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں ہر طرح سے پراعتماد ہوں کہ وہ جاپان میں ہماری شاندار میراث کی تخلیق میں مدد کریں گے۔”

دنیا بھر سے نئے تصورات لانے اور جاپان میں مارکیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کی غرض سے میک کین ورلڈ گروپ ایجنسیز کی مضبوط مربوط ٹیم کی تخلیق کے کام کو جاری رکھنے کے لیے کیٹاگی میک کین ورلڈ گروپ جاپان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے مائیکل میک لیرن کے ساتھ کام کریں گے۔

میک لیرن نے کہا ” میک کین ورلڈ گروپ جاپان اور پورے خطے میں  تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے اور ہم یاسو کی جیسی اہلیت کے حامل کسی شخص کی اپنی راہنما ٹیم میں آنے پر بہت پرجوش ہیں۔ متعدد صورتحال اور جغرافیہ میں یاسو کا تجربہ  ہمارے ادارے کے اس اہم منصب کو حاصل کرنے کے لیے انہیں بہترین شخصیت بناتا ہے۔ وہ میک کین اپنے کیرئیر کے ابتدائی حصہ ایجنسی میں گزارنے کی وجہ سے ادارے کے ساتھ ایک عمیق تاریخ بھی رکھتے ہیں اور ہمارے کاروبار اور منفرد مارکیٹ میں ہم کس طرح ممتاز ہیں کو سمجھتے ہیں۔ میں ہر طرح سے پر اعتماد ہوں کہ وہ نیٹ ورک کو آگے لے کر جائیں گے اور ہماری مضبوط ایجنسی کو اگلے مرحلے تک پہنچائیں گے۔”

کٹاگی نے کہا کہ “میں میک کین ورلڈ گروپ میں واپس آنے  اور مارکیٹ میں ورلڈ گروپ کی موجودہ مستحکم موجودگی میں شمولیت کا موقع ملنے پر انتہائی پرجوش ہوں۔ میک کین ورلڈ گروپ کا مشن مارکیٹنگ کے حل تخلیق کرنا ہے جو صارفین کی برانڈز کی ہئیت تبدیل کردیں۔ اس نکتہ نظر ، نک برائن کی تخلیق کے لیے جذبے اور رفتار سے مل کر میک کین ورلڈگروپ نیٹ ورک میں واپسی کے لیے بہترین وقت بنایا ہے۔”

میک کین ورلڈ گروپ کے بارے میں

میک کین ورلڈ گروپ ایسے مارکیٹنگ حل پیش کرتا ہے جو برانڈز کو تبدیل کرتے اور کاروبار کو بڑھاتے ہیں ۔ ادارہ اپنے شعبے میں بہتریوں ایجنسیوں کی مشترکہ فہرست پر مشتمل ہے جو تخلیق، جدت اور کارکردگی پر زور دیتے ہیں، جن میں میک کین ایرکسن (دنیا کی سب سے بڑی اشتہاری ایجنسی نیٹ ورک)؛ ایم آر ایم (ڈیجیٹل مارکیٹنگ/ریلیشن شپ مینجمنٹ)؛ مومینٹم (ایونٹ مارکیٹنگ/پروموشن)؛ میک کین ہیلتھ کیئر (پروفیشنل/ڈی ٹی سی کمیونی کیشنز)؛ ڈبلیو جی ای ایکس پی (گلوبل پروڈکشن)؛ یو ایم (میڈیا مینجمنٹ)؛ ویبر شینڈوک (پبلک ریلیشنز) اور فیوچربرانڈ (کنسلٹنگ/ڈیزائن) شامل ہیں۔

www.mccannworldgroup.com

ذریعہ: میک کین ورلڈ گروپ

رابطہ: میری پرہاچ، ای وی پی،چیف کمیونی کیشنز آفیسر، میک کین ورلڈ گروپ، +1-646-865-4024، فیکس: +1-917-661-6093، mary.perhach@mccannwg.com

Check Also

Zafar Iqbal of PCJCCI Advocates for Collaboration with China to Boost Pakistan’s Chemical Industry

Lahore: Zafar Iqbal, Vice President of the Pakistan China Joint Chamber of Commerce and Industry (PCJCCI), has emphasized the need for Pakistan to collaborate with China in order to enhance the country's chemical industry and shift its focus from bein...

The post Zafar Iqbal of PCJCCI Advocates for Collaboration with China to Boost Pakistan’s Chemical Industry appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *