Breaking News

نئے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ مائیکرو فنانس آپریشنز کو انتہائی غریب افراد تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے

AsiaNet 42386

لندن، 30 نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر –  ایشیا نیٹ /

بین الاقوامی مالیاتی  اداروں کے ایویلیویشن کوآپریشن گروپ کی جانب سے مائیکرو فنانس پر پیش کیے جانے والے سے معلوم ہوا ہے کہ مائیکروفنانس آپریشنز  کو انتہائی غریب افراد تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مائیکروفنانس، بالخصوص  مائیکرو – لینڈنگ  – کی وسیع تعریف کی گئی ہے جو غریبوں کو چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی، لیکن محض اجتماعی ذمہ داری کی بنیاد پر ہی نہیں، کا احاطہ کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کردار یا مجوزہ کیش فلو کی بنیاد پر چھوٹے کاروباری اداروں کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی گذشتہ 30 سالوں میں اقتصادی مصالحت کی ایک اہم جدید صورت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ کثیر الاضلاع ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) نے صنعت کے ارتقا میں اہم کردار ادا کیا، ابتدائی طور پر اسے غربت اور بالخصوص غریب قرضدار خواتین کو ہدف بنانے کے لیے ایک اہم وسیلے  کے طور پر دیکھا گیا اور حال ہی میں غریب گھرانوں اور چھوٹے کاروباری اداروں تک اقتصادی خدمات کی رینج کو وسیع کرنے کے معنی کے طور پر لیا گیا۔

مائیکرو فنانس کے اصولی کیفیات نمایاں طور پر تبدیل ہوئی ہیں۔ گرامین بینکاری نے غیرموزوں معلومات، ادائیگی کے لیے دباؤ سے نمٹنے اور غریبوں کی مدد کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا نظریہ تخلیق کیا۔ لیکن گرامین بینکاری خود اپنے گزشتہ  قرض دہندہ طریقے سے انفرادی قرض کی طرف منتقل ہوچکا ہے، جس میں انتہائی غریب افراد کے لیے خاص دریچہ تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی  مشاہدے کی بنیاد پر کی گئی ہے جو قرضے کا خاص مالیت سے اضافہ قرض دہندہ اور قرضدار دونوں پر ذاتی قرض کے لیے ترجیح ہے۔

امداد دینے والی کمیونٹی نے حقیقت میں مائیکروفنانس اداروں (ایم ایف آئی ایس) کی  وسیع کاروباری تبدیلی کی بہت حوصلہ افزائی  کی جس سے زیادہ غریب قرضداروں تک بہتر طریقے سے رسائی ہوسکتی ہے۔ تاہم اس سمت میں کم غریبوں پر زیادہ توجہ  دیے جانے کا خطرہ ہے جن میں سے زیادہ تر بڑے اور بعدازاں کم قیمت کے قرضے لینا پسند کریں گے۔ یہاں ایک معاملہ اور بھی ہے کہ مائیکروفنانس کی تیز تر مارکیٹنگ غریب قرضداروں کو زیادہ لاگت والے قرضوں کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ علاوہ ازیں ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا کہ جب گروپ – لینڈنگ ایم ایف آئی ایس بڑے ہوں گے تب وہ غریب اور خواتین کو کم قرض فراہم کریں گے۔

مائیکروفنانس آپریشنز کو کامیابی کے لیے یہ  چیزیں درکار ہیں: (۱) ایم ایف آئیز میں شرکت کا حصہ بننے میں اقتصادی ہمواریت؛ (۲) انہیں اور ان کے منتظمین  کو اعلیٰ معیاری مشاورت اور تکنیکی  اعانت؛ (۳) مستحکم ضوابط اور نگرانی؛ اور (۴) مصنوعات کے ڈیزائن میں لچک بشمول نئی مصنوعات۔ تاہم انتہائی غریب افراد تک رسائی کے لیے مائیکروفنانس وسائل کو محتاط ڈیزائن اور مکمل شراکت کے لیے قرضداروں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.ecgnet.org/documents/microfinance

ای سی جی کے بارے میں مزید معلومات کے لیےملاحظہ  فرمائیں: www.ecgnet.org

ای سی جی کے بارے میں: ایویلیویشن کوآپریشن گروپ (ای سی جی) کثیر الاضلاع ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) کی حوصلہ افزائی کرنے والا نیٹ ورک ہے جو ایم ڈی بی کی عظیم تاثیر اور ذمہ داری کے لیے تشخیص کے استعمال کو مستحکم کرنے؛ اسباق کو تقسیم کرنے؛ متناسب کارکردگی کے مظاہرے اور طریقوں و راستوں کی تشخیص کرنے؛ ایم ڈی بیز میں پیشہ ورانہ تشخیص کو بہتر کرنے اور تشخیص کرنے والی  دوطرفہ اور کثیرالاطراف ترقی تنظیموں کے یونٹس کے سربراہان کے ساتھ تعاون کرنے؛ اور تشخیص کے عمل اور جانچنے کی گنجائش تخلیق کرنے میں قرضہ حاصل کرنے والے رکن ممالک کی شمولیت کو آسان کرنے کے لیے 1996ء میں قائم ہوا۔

ای سی جی افریقی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی بینک برائے ترقی و تعمیرنو، یورپی سرمایہ کاری بینک، انٹر – امریکی ترقیاتی بینک، عالمی مالیاتی ادارہ اور ورلڈ بینک گروپ  کا ترتیب کردہ ہے۔

سی ای بی کونسل  آف یورپین ڈیولپمنٹ بینک، بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی، اسلامی ترقیاتی بینک، یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام ایویلیویشن گروپ اور تنظیم برائے اقتصادی تعاون و  ترقی کے ایویلیویشن نیٹ ورک برائے ڈیولپمنٹ اسسٹنس کمیٹی اس کے مبصر ہیں۔

ذریعہ: ایویلیویشن کوآپریشن گروپ

رابطہ: ریاستہائے متحدہ امریکا، سونا پاناجیان، واشنگٹن، ڈی سی، +1-202-473-9751، spanajyan@ifc.org، یا رامیش ادھکاری، منیلا، فلپائن، +1-632-632-6312، radhikari@adb.org

Check Also

SITE President Calls for Action as Rising Production Costs Threaten Factory Operations

Karachi, Muhammad Kamran Arbi, President of the S.I.T.E Association of Industry, has warned that the recent increases in the prices of petroleum, oil, and lubricants (POL) are severely impacting the industrial sector and the economy at large. In a pres...

The post SITE President Calls for Action as Rising Production Costs Threaten Factory Operations appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *