Breaking News

نیسپریسو کے نئے بوتیک نے میامی میں گرمجوشی پیدا کر دی

میامی، 22 اپریل/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

میامی ساحل پر راہگیروں ک معروف سیرگاہ  پر نئے بوتیک بار کے افتتاح کے ساتھ نیسپریسو کے بین الاقوامی پرتعیش بوتیک نیٹ ورک میں اضافہ

معروف پورشنڈ کافی کو عالمی سطح پر متعارف کروانے والا نیسپریسو میامی کے ساحل پر اپنے پہلے بوتیک بار کے آغاز کا جشن منا رہا ہے۔ نیا نیسپریسو بوتیا بار میامی ساحل پر راہگیروں کی معروف سیر گاہ اور معروف ماہرین تعمیرات ہرزگ اینڈ دے میروں کی 1111 لنکن روڈ تعمیر کا حصہ بن گیا ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100421/SF91028)

نیسپریسو شمالی امریکہ کے صدر فریڈرک لیوی کہتے ہیں کہ “میامی میں نیسپریسو کے پرچم بردار بوتیک بار کا آغاز بین الاقوامی منظرنامے پر برانڈ کی توسیع کا ایک نیا مرحلہ ہے۔ بوتیک کا تصور دنیا بھر میں ایک کامیاب نمونہ ہے، اور 2010ء میں نیسپریسو اپنے بوتیک کے نیٹ ورک کو 191 سے 230 سے زائد تک بڑھانے  کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یورپ، ایشیا اور شمالی و لاطینی امریکہ تکمیل کے اس مرحلے کے میدان ہوں گے، جیسے جیسے نیسپریسو اپنی بین الاقوامی کامیابی کی داستان کو جاری رکھتا ہے۔” لیوی نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “ہم امریکہ میں برانڈ کی کہیں زیادہ مستحکم موجودگی کو مزید مضبوط کرنے اور میامی کے پرجوش کافی شائقین کے لیے نیسپریسو کی فراہمی پر خوش ہیں۔”

میامی کے ساحل پر نیسپریسو بوتیک بار برانڈ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی نمو کا ایک تازہ ترین اشارہ ہے۔ 2009ء میں نیسپریسو نے اپنے خوردہ نیٹ ورک کو 190 سے زائد بوتیک تک توسیع دی، فروخت میں 22 فیصد سے زائد اضافے کے لیے 2.77 ارب سوئس فرینک کی فروخت کی اور دنیا بھر میں نیسپریسو کلب کی رکنیت بڑھتے ہوئے 7 ملین تک جا پہنچی۔ نیسپریسو بدستور نیسلے گروپ میں سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا برانڈ ہے جو 2000ء سے اب تک 30 فیصد کی سالانہ شرح نمو کا حامل ہے۔

نیسلے نیسپریسو ایس اے کے بارے میں

اعلی معیار کی معروف پورشنڈ کافی کے عالمی سطح پر متعارف کرانے والے اور مارکیٹ رہنما نیسلے نیسپریسو ایس اے نے صارفین کو دنیا کی بہترین گراں کرو کافی سے متعارف کروایا تاکہ اپنے گھروں پر تسکین اور گھر سے باہر مقامات پر سواد حاصل کر سکیں، جیسا کہ نفیس ریستورانوں، اعلی ہوٹلوں، پرتعیش مقامات اور دفاتر ۔ ایک ادارے کے طور پر نیسپریسو چند مرکزی صلاحیتوں کے ذریعے چلتا ہے جو اس کے لیے اعلی ترین معیار کی گراں کرو کافیز، طویل المیعاد صارفی تعلقات اور قابل ثبوت کاروباری کامیابی سمیٹنے کو ممکن بناتا ہے۔ نیسپریسو کی پیشکش کی توجہ بے مثال مثلث پر مرکوز ہوتی ہے، بہترین کافی کا بے نظیر ملاپ، تیز و بھرپور وضع کی حامل کافی مشینیں اور شخصی مرکزیت کی حامل صارفی خدمات۔ یہ تینوں عناصر یکجا ہو کر حقیقی لطف اندوزی کے لمحات تخلیق کرتے ہیں – جنہیں ہم نیسپریسو کے قطعی کافی تجربات کہتے ہیں۔ ادارے کے صدر دفاتر پادے، سویٹزرلینڈ میں واقع ہیں جبکہ ملازمین کی تعداد 4500 سے زائد ہے، نیسلے نیسپریسو ایس اے 50 سے زائد ممالک میں براہ راست اپنے صارفین تک مصنوعات فروخت کرتا ہے۔ 2009ء کے اختتام تک، یہ دنیا بھر کے کلیدی شہروں میں 190 سے زائد مخصوص بوتیک کا عالمی خوردہ نیٹ ورک چلاتا ہے۔ مسلسل چوتھے سال، نیسپریسو نیسلے گروپ کے تیزی سے ابھرتے ہوئے برانڈز اور اس کے “ارب  پتی برانڈز” میں سے ایک ہے۔ 2009ء میں، نیسپریسو نے 2.77 ارب سوئس فرینک کی عالمی فروخت حاصل کی، اور اس طرح 2000ء سے اب تک 30 فیصد سالانہ اوسط شرح نمو کو برقرار رکھا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے  www.nespresso.com۔

ذریعہ: نیسلے نیسپریسو ایس اے

رابطہ: ایچ جاؤخم رختر از نیسلے نیسپریسو ایس اے،

+41-21-796-96-20؛ یا

جینیفر لیلی از نیسپریسو شمالی امریکہ

+1-646-432-8710

Check Also

جنگسی کے لانگ بانگ بندرگاہ کے توسیعی منصوبے کو آپریشن شروع کرنے کی منظوری

جنگسی، چین، 19 ستمبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 6 ستمبر کو لونگ بانگ پورٹ کے توسیعی منصوبے، جو گوانگسی چوانگ خود مختار خطے کے بائیس شہر کے جنگسی میں واقع ہے، کو عوامی جمہوریہ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز سمیت حکام کے ارکان پر مشتمل ایک چیک اینڈ قبولیت ٹاسک فورس نے منظوری دی۔ لونگ بانگ بندرگاہ […]