Breaking News

نیوروتھرم نے اسمتھ اینڈ نیفیو انٹروینشنل اسپائن پین مینجمنٹ کے اثاثہ جات حاصل کر لیے

ولمنگٹن، میساچوسٹس، 7 اپریل/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ان اثاثہ جات کے حصول نے 5 ارب ڈالر کی عالمی انٹروینشنل پین میڈیسن مارکیٹ میں نیوروتھرم کی رسائی کو مزید بڑھا دیا ہے

نیوروتھرم نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اسمتھ اینڈ نیفیو کے ماتحت اداروں سے اسمتھ اینڈ نیفیو پی ایل سی (این وائی ایس ای: SNN؛ ایل ایس ای: SN) انٹروینشنل اسپائن پین مینجمنٹ کے اثاثہ جات حاصل کر لیے ہیں۔ حاصل کردہ پروڈکٹ لائن میں متعدد جدید انٹروینشنل اسپائن پین مصنوعات بشمول سی ڈی ایس ڈسکوگرافی سسٹم، اسپائن کیتھ (ٹ م) اور ایکوتھرم (ٹ م) کاتھیٹرز اور ایک ریڈیوفریکوئینسی مصنوعات کی مکمل فہرست شامل ہیں۔ نیوروتھرم انٹروینشنل اسپائن پین مارکیٹ کے لیے ٹریوکیتھ (ٹ م) انجکشن سسٹم کا تقسیم کار بھی ہے۔

اس اعلامیہ سے متعلق ملٹی میڈیا اشیاء کے لیے، کلک کیجیے

http://www.prnewswire.com/news-releases/neurotherm-acquires-smith–nephew-interventional-spine-pain-management-assets-89991457.html

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090217/NE70925LOGO)

نیوروتھرم کے صدر اور سی ای او لیری ہکس کہتے ہیں کہ “یہ حصول ہمارے لیے بھرپور اہمیت کا حامل ہے، اور انٹروینشنل پین مارکیٹ میں قائدانہ کردار برقرار رکھنے کے لیے نیوروتھرم کی عرصہ دراز تک ترقی میں مدد گار ثابت ہوگا۔” گفتگو جاری رکھتے ہوئےہکس نے کہا کہ “اسمتھ اینڈ نیفیو کی مصنوعات ہماری پروڈکٹ لائن کو مکمل کرنے والی اور ہماری مصنوعاتی پیشکشوں کو نمایاں طور پر توسیع بخشنے والی ہیں۔ یہ ایک شاندار موقع ہے جو ہمیں اپنے صارفین کے لیےایک ون-اسٹاپ آپشن کی سہولت دے گا۔”

انٹرنیشنل سیلز کے وی پی جوس کرسٹنز کہتے ہیں کہ “ہم نے دونوں اداروں کی عالمی سیلز ٹیموں کے تجربے اور مصنوعاتی معلومات کو یکجا کرنے کے لیے منصوبے ترتیب دیے ہیں تاکہ اپنے عالمی صارفین کو اعلی مصنوعات اور رابطہ کا واحد مقام فراہم کیا جا سکے۔” نیوروتھرم دنیا بھر میں 58 ممالک میں انٹروینشنل پین مصنوعات فروخت کرتا ہے۔ کرسٹنز نے مزید کہا کہ “ہماری توجہ معالجین کو بدستور اپنی پریکٹس میں اضافہ کرنے اور پرانے درد میں مبتلا مریضوں کو بہتر دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد دینے پر مرکوز ہے۔”

نیوروتھرم انٹرویشنل پین کے شعبے میں استعمال ہونے والی مصنوعات کا معروف تیار کنندہ ہے، جس میں ریڈیو فریکوئنسی جنریٹرز اور پرانے درد کے علاج کے لیے متعلقہ مصنوعات بھی شامل ہیں۔ ادارے کو پہلے ملٹی-لیژن ریڈیوفریکوئنسی جنریٹر کے آغاز کے اعتراف پر یو ایس پیٹنٹ نمبر 7,574,257 سے نوازا گیا تھا۔

نیوروتھرم انٹروینشنل پین، انٹروینشنل ریڈیولوجی، آرتھوپیڈک اور پیر و ٹخنے کے علاج کے شعبوں کے لیے مصنوعات مارکیٹ اور فروخت کرتا ہے۔ پیر و ٹخنے کے معالجین پلانٹر فاشیٹس اور نیوروما سے متعلقہ درد کے علاج کے لیے ریڈیو فریکوئنسی استعمال کرتے ہیں۔

نیوروتھرم کے صدر دفاتر ولمنگٹن، میساچوسٹس میں واقع ہیں جبکہ کارپوریٹ دفاتر لندن اور ایمسٹرڈیم میں ہیں۔ نیوروتھرم کے بارے میں اضافی معلومات www.neurotherm.com پر مل سکتی ہیں۔

اسمتھ اینڈ نیفیو ایک عالمی میڈیکل ٹیکنالوجی ادارہ ہے، جو آرتھوپیڈکس، بشمول ری کنسٹرکشن، ٹراما اور کلینکل طریق علاج؛ اینڈواسکوپی اور ایڈوانسڈ وونڈ مینجمنٹ، میں مہارت رکھتا ہے۔ اسمتھ اینڈ نیفیو آرتھرواسکوپی اور ایڈوانسڈ وونڈ مینجمنٹ میں عالمی رہنما ہے اور معروف عالمی آرتھوپیڈکس اداروں میں سے ایک ہے۔ اسمتھ اینڈ نیفیو عام افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے کوشاں ہے۔ ادارہ معالجین اور صحت عامہ سے وابستہ پیشہ ورانہ صارفین سے اپنے تعلقات پر فخر محسوس کرتا ہے، جن کے ساتھ اس کا نام کارکردگی، اختراع اور اعتماد کے اعلی معیارات کا مترادف ہے۔ ادارہ دنیابھر کے 32 ممالک میں کام کرتا ہے۔2009ء میں سالانہ فروخت 3.8 ارب ڈالرز تھیں۔

ذریعہ: نیوروتھرم

رابطہ: ٹونی فورنیئر،

وی پی مارکیٹنگ،

+1-978-436-4336،

tfournier@neurotherm.com

Check Also

Master Plan Unveiled to Revamp Karachi’s Key Markets

KARACHI: Mayor Murtaza Wahab has announced a comprehensive master plan focused on the reconstruction of roads and the replacement of sewerage lines in Jodia Bazaar and Kapra Market. This initiative aims to integrate traditional road materials with hig...

The post Master Plan Unveiled to Revamp Karachi’s Key Markets appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *