Breaking News

وائس بکس سی ای او مائیک کینیوک نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں خطاب کریں گے کہ کس طرح کاروباری منتظمین انٹرنیٹ کی نئی نسل کو ترتیب دینے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں

بیلیویو، واشنگٹن اور سنگاپور، 27 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

یکم فروری 2016ء کو ہونے والے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے اسکیل اپ سنگاپور ایونٹ میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے کاروباری منتظم مائیک کینیوک گفتگو کریں گے کہ کس طرح ابھرتے ہوئے انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) سے تخلیق ہونے والے مواقع کا فائدہ اٹھایا جائے۔ ان کی گفتگو موقع در کھٹکھٹاتا ہے: آئی او ٹی سے چیزوں تک ٹیکنالوجی میں ان کے 30 سالہ تجربے کا نچوڑ ہوگی، جس میں وہ وائس بکس – اور اس کی بڑے پیمانے پر ایشیائی موجودگی – کو نمونے کے طور پر استعمال کریں گے۔

صوتی ٹیکنالوجی میں ایک محترم نام وائس بکس آٹوموٹو مارکیٹ میں فطری بولی ٹیکنالوجی کا رہنما ادارہ ہے اور ایشیا سمیت دنیا بھر میں گاڑیوں اور موبائل آلات میں نصب ہوتا ہے۔ ٹوکیو اور تائی پے میں دفاتر کے ساتھ ادارہ سنگاپور اور بیجنگ میں موجودگی کو مستحکم کرنے کے عمل سے گزر رہا ہے۔

کینیوک نے کہا کہ کاروباری تعلقات کے علاوہ ہم اپنے جارحانہ ریسرچ و ڈیولپمنٹ منصوبوں کے حصے کے طور پر ٹیکنالوجیکل سینٹرز آف ایکسی لینس میں بھی سرمایہ کاری کریں گے، اور سنگاپور جیسی عالمی معیار کی مارکیٹوں میں ہمارے حالیہ تجربات بہت خاص طور پر ثمر آور رہے ہیں۔”

وائس بکس، جس کی ملکیت دانش کو آئی ای ای ای نے دنیا میں سب سے اثر انگیز میں سے ایک قرار دیا تھا، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ جیس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر تیزی سے توجہ مبذول کررہا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں ایک سائنٹیفک ایڈوائزری بورڈ تشکیل دیاہے، جس میں دنیا کے محترم ترین تحقیقی سائنس دان میں سے چند شامل ہیں۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور (این یو ایس) مستقل دنیاکی سرفہرست جامعات میں سے ایک ہے اور عام طور پر اسے ایشیا کا اعلی ترین تعلیمی ادارہ شمار کیا جاتاہے۔جامعہ جدت طرازی اور کاروباری منتظمی کو متحرک انداز میں فروغ دیتا ہے۔

وائس بکس ٹیکنالوجیز کارپوریشن کے بارے میں

وائس بکس وائس-انیبل مصنوعات اور حل تلاش کرنے والے اداروں کے لیے ایک ہی مقام پر سب کچھ فراہم کرتی ہے؛ بہتر آٹومیٹک اسپیچ ریکگنیشن (اے ایس آر)، این ایل یو، ٹیکسٹ ٹو اسپیچ (ٹی ٹی ایس)، ٹیکنالوجیز کے ساتھ ڈیولپمنٹ، ٹیسٹنگ اور ڈیٹا سروسز کی مکمل رینج پیش کر رہی ہے۔ ادارے نے سی ای ایس میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ چند بہترین چیزیں پیش کیں۔ وائس بکس تین براعظموں میں 23 زبانوں میں ٹویوٹا، فیئٹ، ڈوج، کریسلر، ماسیراتی، رینالٹ، مزدا، سبارو اور ٹام-ٹام کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ سب وائس بکس کی اعزاز یافتہ وائس ٹیکنالوجی سے لیس، تیس سے زیادہ پیٹنٹس سے محفوظ ہیں۔ بیلیویو، واشنگٹن میں صدر دفاتر کے ساتھ کمپنی لاس اینجلس، میونخ، نیدرلینڈز اور ٹوکیو میں دفاتر رکھتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے وائس بکس۔

Check Also

Maintaining unity, discipline crucial in struggle for restoring rights of IIOJK people: NC

Srinagar, June 02, 2023 (PPI-OT):The National Conference Women’s Wing President Shameema Firdous has said that maintaining unity and discipline is must in the movement for the restoration of rights of people of the territory.Shameema Firdous was addres...